علی عباس حسینی

علی عبّاس حسینی

1897 - 1969

ملکی سطح کے اکثر امتحانات میں این سی ای آر ٹی سے سوالات پوچھے جاتے ہیں اس لیے یہ نئی سیریز شروع کی جا رہی ہے اس میں شامل شخصیات کے مواد کو اختصار کے ساتھ لکھا جائے گا۔

علی عباس حسینی موضع بارہ، غازی پور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم پٹنہ میں ہوئی۔ الٰہ آباد سے بی۔ اے اور لکھنؤ سے ایم اے کے امتحانات پاس کرنے کے بعد ایل ٹی کی سند حاصل کی اور سرکاری اسکول میں اردو اور فارسی کے استاد مقرر ہوئے۔ 

انھوں نےپریم چند سے متاثّرہوکر افسانے لکھے۔ ان کے افسانوں میں گاؤں کے معصوم اور سادہ لوح افراد کی خوبصورت عکّاسی ملتی ہے۔ ان کو انسانی نفسیات پر عبور حاصل تھا۔ 

“آئی ۔سی۔ ایس”، “باسی پھول”، “میلہ گھومنی”، “کچھ ہنسی نہیں ہے” ان کے افسانوں کے مجموعے ہیں۔ “اردو ناول کی تاریخ اور تنقید” ان کی تنقیدی کتاب ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks