قرۃ العین حیدر

قرۃ العین حیدر

1927 - 2007

ملکی سطح کے اکثر امتحانات میں این سی ای آر ٹی سے سوالات پوچھے جاتے ہیں اس لیے یہ نئی سیریز شروع کی جا رہی ہے اس میں شامل شخصیات کے مواد کو اختصار کے ساتھ لکھا جائے گا۔

قرۃ العین حیدر سجاد حیدر یلدرم کی بیٹی تھیں۔ علی گڑھ میں پیدا ہوئیں، لکھنؤ یونیورسٹی سے انگریزی میں ایم اے کیا۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے یوروپ میں بھی رہیں۔ وہ ممبئی میں کئی انگریزی رسائل سے منسلک رہیں۔ ممبئی کے طویل قیام کے بعد دہلی آگئیں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی میں وزیٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے شعبہء اردو سے وابستہ رہیں۔

“ستاروں سے آگے”، “شیشے کے گھر”، “پت جھڑ کی آواز”، “روشنی کی رفتار” اور “جگنوؤں کی دنیا” ان کی کہانیوں کے مجموعے ہیں۔ “میرے بھی صنم خانے”، “سفینہء غمِ دل”، “آگ کا دریا”، “آخر شب کے ہم سفر”، “گردشِ رنگِ چمن” اور “چاندنی بیگم” ان کے ناول ہیں۔ “کار جہاں دراز ہے” ان کا طویل سوانحی ناول ہے۔ “چائے کے باغ”، دل رٗبا”، “اگلے جنم موہے بٹیا نہ کیجو” اور “سیتا ہرن” ان کے ناولٹ ہیں۔ “داستانِ عہدِ گل ” (مضامین اور انٹرویو) اور دامانِ باغباں” (خطوط) ان کی معروف کتابیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks