JK SET Urdu Paper II 2018 Detailed Discussion

JK SET Urdu Paper II 2018

کشمیر سیٹ کا امتحان جلد ہی ہونے والا ہے اور کسی بھی امتحان میں اس کے گزشتہ پرچے اہم رول ادا کرتے ہیں اس سے امتحان کا معیار سمجھنے میں مدد ملتی ہے لہذا آپ کی خدمت میں حاضر ہے، کشمیر سیٹ 2018 کا پرچہ دوم اردو۔

یہ پرچہ پہلے یوٹیوب پر حل کرایا جاتا ہے اس کی ویڈیو دیکھنے کے کلک کریں۔

کشمیر سیٹ 2018

پرچہ دوم

سوال نمبر: 01

یہ سیہ زلف تج زنخداں پر
ناگنی جیوں کنوے پہ پیاسی ہے

کس کا شعر ہے؟

ولیؔمیرؔ
وجہیؔسراجؔ

جواب: ولیؔ

سوال نمبر:02درد کے والد خواجہ محمد ناصر کا تخلص کیا تھا؟

آزادؔادیبؔ
آبروؔعندلیبؔ

جواب: عندلیبؔ 

سوال نمبر: 03سحرالبیان کس سن کی تصنیف ہے؟

19001802
17301784

جواب: 1784

سوال نمبر: 04میر تقی میرؔ کی پیدائش کہاں ہوئی؟

دلیآگرہ
حیدرآبادلکھنؤ

جواب: آگرہ      1722 -23آگرہ، اکبرآباد

سوال نمبر: 05     غالبؔ کو کیا خطاب عطا ہوا؟

نجم الدولہ و دبیر الملکملک الشعراء
شمس العلماآفتاب الدولہ

جواب: نجم الدولہ و دبیر الملک

قلعہ سے تعلق:1266ھ بمطابق1850میں ابو ظفر سراج الدین بہادر شاہ نے مرزا کو خطاب نجم الدولہ ، دبیر الملک، نظام جنگ اور چھ پارچے کا خلعت، مع تین رقومِ جواہرکےدربارِ عام میں مرحمت فرمایا اور خاندان تیمور کی تاریخ نویسی کی خدمت پر بمشاہرہ پچاس روپے ماہورا کیا۔

سوال نمبر: 06    کس شاعر کی موت کوٹھے سے گر کر ہوئی؟

حسرتؔولیؔ
فراقؔمومنؔ

جواب: مومنؔ

سوال نمبر: 07    مرزا دبیرؔ کس کے شاگرد تھے؟

انیسؔضمیرؔ
فراقؔمیرتقی میرؔ

جواب: ضمیر

استاد: علوم متداولہ حاصل کرکے صرف و نحو اور منطق و ادب کے ساتھ حکمت بھی مولوی غلام ضامن سے پڑھے۔ کتب دینیہ، حدیث، فقہ و تفسیر و اصول تفسیرکا علم مرزا محمد رضا برق کے والد مرزا کاظم علی سے حاصل کیا۔ نو عمری میں غزل سے شاعری کا آغاز کیا۔ گیارہ سال کی عمر ہی میں وہ میر مظفر حسین ضمیر کے شاگرد ہوگئے تھے۔میر ضمیر کو دبیر پر فخر تھا جس کا اظہار ایک رباعی میں کیا ہے:۔

پہلے تو یہ شہرہ تھا ضمیر آیا ہے

اب کہتے ہیں استاد دبیر آیا ہے

کردی مری پیری نے مگر قدر سوا

اب قول یہی ہے سب کا پیر آیا ہے

سوال نمبر: 08    “رامائن کا ایک سین” کس کی نظم ہے؟

چکبستؔدیاشنکر نسیمؔ
جوشؔاقبالؔ

جواب:  چکبستؔ

JK SET Urdu Paper II 2018
JK SET Urdu Paper II 2018
JK SET Urdu Paper II 2018

سوال نمبر: 09    سرسید کا سن پیدائش کیا ہے؟

17901810
18171830

جواب: 1817

JK SET Urdu Paper II 2018

سوال نمبر: 10

یہ آرزو تھی، تجھے گل کے روبرو کرتے
ہم اور بلبل، بے تاب گفتگو کرتے

کس کا شعر ہے؟

مومنؔغالبؔ
آتشؔفانیؔ

جواب: آتشؔ

سوال نمبر 11     مثنوی “من لگن” کس کی تخلیق ہے؟

بحریؔوجہیؔ
مقیمیؔغواصیؔ

جواب: بحریؔ

سوال نمبر: 12     “ابن الوقت” کس کا ناول ہے؟

عزیز احمدقاضی عبدالستار
نذیر احمدسرسید

جواب: نذیر احمد

جمیل جالبی۔ تاریخ ادب اردو جلد چہارم: ص1125

سوال نمبر: 13    “دہر جز جلوہ یکتائی معشوق نہیں” کس کا قصیدہ ہے؟

سوداؔغالبؔ
ذوقؔمحسنؔ

جواب: غالبؔ    

سوال نمبر: 14                ابن نشاطیؔ کی مثنوی کا نام ہے؟

علی نامہقطب مشتری
گلزار ِ نسیمپھول بن

جواب: پھول بن

پھول بن

مجلس اشاعت دکھنی مخطوطات نے پہلی دفعہ 1937ء میں پھولبن شائع کی۔ اس کی ترتیب و تدوین پروفیسر سروری مرحوم نے کی تھی۔

نصیرالدین ہاشمی، زور، اور جمیل جالبی کے مطابق: انہوں نے ایک فارسی قصے “بساتین الانس” (مصنفہ احمد حسن دبیر عید روسی) کو سامنے رکھ کر “پھولبن” کے نام سے 1066ھ بمطابق 1655ء میں دکھنی میں نظم کیا۔

عبدالقادرسروری کے مطابق 1076ھ ہے۔

بابائے اردو مولوی عبدالحق کی فرمائش پر شیخ چاند ابن حسین نے بھی انڈیا آفس کے نسخہ کو بنیاد بنا کر انجمن ترقی اردو کراچی کے کتب خانے کے پھول بن کے نسخو ں سے مقابلہ کرکے اپنا نسخہ مدون کیا۔ یہی کتاب 1955ء میں شائع ہوئی۔ اس نسخے کی اشاعت سے ابن نشاطی کے نام شیخ المشائخ شیخ محمد مظہر بن فخرالدین کا علم ہوسکا۔ پھولبن کا ایک ناقص الآخرنسخہ شیخ چاند صاحب کو محمد اکبر خاں انسپکٹر محکمہ تعلیم پونا کی وساطت سے ملا تھا جس پر اس طرح نام تحریر تھا۔

“ایں قصہ پھول بن از گفتارِ شیخ المشایخ شیخ محمد مظہر ابن شیخ فخرالدین۔”

سوال نمبر: 15    مسدس میں کتنے  مصرعے ہوتے ہیں؟

چھدو
پانچتین

جواب: چھ

سوال نمبر: 16    “تاج الملوک” کاتعلق کس مثنوی سے ہے؟

زہر عشقسحرالبیان
گلزارِ نسیمخواب و خیال

جواب: گلزار نسیم

سوال نمبر: 17    “نیرنگِ خیال” کا مصنف کون ہے؟

میر امّنمحمد حسین آزاد
شیفتہؔحالی

جواب: محمد حسین آزادؔ

سوال نمبر: 18    “تنہائی” کس کی نظم ہے؟

فیضؔاخترالایمان
جوشؔاصغر گونڈوی

جواب: فیضؔ

سوال نمبر: 19    “ذوقِ ادب اور شعور” کس کی کتاب ہے؟

احتشام حسینحالیؔ
قمر رئیسآل احمد سرور

جواب: احتشام حسین

سوال نمبر: 20    “خوجی” کس ناول کا کردار ہے؟

ٹیڑھی لکیرتوبۃ النصوح
گئودانفسانہ آزاد

جواب: فسانہ آزاد

جمیل جالبی۔ تاریخ ادب اردو جلد چہارم: ص: 1346-47

سوال نمبر: 21    “یادگارِ غالبؔ ” کس کی کتاب ہے؟

حنیف نقویعبدالرحمٰن بجنوری
حالیؔابوالکلام آزاد

جواب: حالیؔ

سوال نمبر: 22    “مہالکشمی کا پل”کا خالق کون ہے؟

بیدیمنٹو
کرشن چندرعصمت

جواب: کرشن چندر

سوال نمبر: 23    “چاندنی بیگم” کس کا ناول ہے؟

قرۃ العین حیدرجیلانی بانو
خدیجہ مستورعصمت

جواب: قرۃ العین حیدر

سوال نمبر: 24    کلیم الدین احمد کی کتاب ہے۔

زاویہ نگاہمقدمہ شعر و شاعری
نئے ادبی رجحاناتاردو تنقید پر ایک نظر

جواب: اردو تنقید پر ایک نظر

سوال نمبر:25    اقبالؔ کا سن ولادت کیا ہے؟

18571877
18801885

جواب: 1877

سوال نمبر: 26

پریم چند کون سا رسالہ نکالتے تھے؟

دلگدازمخزن
ہنسالہلال

جواب: ہنس

ایک مارچ 1930 کو رسالہ ہنس جاری کیے

مخزن کی ادارت میں شیخ محمد اکرام بطور مدیرِ معاون شامل تھے۔ 1904ء میں شیخ عبد القادر لندن گئے تو مخزن کی ادارت شیخ محمد اکرام نے سنبھال لی، ستمبر 1907ء مخزن شیخ عبد القادر کے ساتھ دہلی منتقل ہو گیا اور ادارت میں ان کا ہاتھ راشد الخیری بٹانے لگے۔ 1909ء میں مخزن واپس لاہور آ گیا، 1910ء میں اسے مولوی غلام رسول نے خرید لیامگر اس کے بعد بھی شیخ عبد القادر کا نام سر ورق پر اعزازی مدیر کے طور پر چھپتا رہا۔ 1917ء میں مولوی غلام رسول فوت ہو گئے تو اس کے معاون مدیر تاجور نجیب آبادی مقرر ہو گئے۔ مخزن کا ایک اور تابندہ دور 1927ء میں شروع ہوا۔ اس دور کے مدیر حفیظ جالندھری اور معاون مدیر ہری چند اختر تھے۔

سوال نمبر: 27

ان میں سے کس کا تعلق دلّی کالج سے تھا؟

رجب علی بیگمیرامّن
بینی نرائنماسٹر رام چند

جواب: ماسٹر رام چند

مرحوم دہلی کالج۔ مولوی عبدالحق۔ ص:163

سوال نمبر: 28

آزاد بخت کس داستان کا بادشاہ ہے؟

باغ و بہارسب رس
بوستان خیالفسانہ عجائب

جواب: باغ و بہار

سوال نمبر: 29

کون سا ناول سرشار کا نہیں ہے؟

فسانہ آزادسیرکہسار
کامنیداراشکوہ

جواب: داراشکوہ

سوال نمبر: 30

“مناجات بیوہ” کس کی نظم ہے؟

حالیؔنظیرؔاکبرآبادی
چکبستؔشبلیؔ

جواب: حالیؔ

سوال نمبر: 31

ان میں سے کون سا مجموعہ خلیل الرحمٰن اعظمی کا ہے؟

مضراببال جبریل
تلخیاںکاغذی پیرہن

جواب: کاغذی پیرہن

سوال نمبر: 32

“مصور فطرت” کسے کہا جاتا ہے؟

فرحت اللہ بیگپطرس
غالبؔخواجہ حسن نظامی

جواب: خواجہ حسن نظامی

سوال نمبر: 33

“روپ” کا خالق کون ہے؟

جگرؔفراقؔ
کنولؔمجازؔ

جواب: فراقؔ     

سوال نمبر: 34

“آگرہ بازار” کا مصنف کون ہے؟

حبیب تنویرنظیرؔاکبرآبادی
امانت لکھنویمحمد حسن

جواب: حبیب تنویر

سوال نمبر: 35

مسدس حالیؔ کا دوسرا نام کیا ہے؟

مدوجزر اسلامشاہنامہ اسلام
خاکِ ہندتاریخ اسلام

جواب: مدوجزر اسلام

سوال نمبر: 36

رشید احمد صدیقی نے لکھا ہے۔

خوشیوں کا باغکتّے
لاہور کا جغرافیہچارپائی

جواب: چارپائی

سوال نمبر: 37

مثنوی”علی نامہ” کا موضوع کیا ہے؟

علی عادل شاہ ثانی کے واقعاتحضرت علی کے واقعات
واقعہ کربلاتصوف

جواب: علی عادل شاہ ثانی کے واقعات

سوال نمبر: 38

“دھنیا” کس ناول کا کردار ہے؟

میدان عملگئودان
بیوہچوگان ہستی

جواب: گئودان

سوال نمبر: 39

“مدرسہ علی گڑھ” کس کی نظم ہے؟

شہریارؔمجازؔ
اقبالؔاکبرؔالہ آبادی

جواب:  اکبرؔالہ آبادی

بانگ درا

سوال نمبر: 40

ان میں سے کون سی تصنیف نذیر احمد کی نہیں ہے؟

رویائے صادقہمراۃ العروس
مجالس النساءایامیٰ

جواب: مجالس النساء

جمیل جالبی۔ تاریخ ادب اردو جلد چہارم: ص1125

سوال نمبر: 41

اردو کا تعلق کس لسانی خاندان سے ہے؟

ہندآریائیدراوڑی
دکنیہندیوروپی

جواب: ہندآریائی

سوال نمبر: 42

تمثیلی اعتبار سے کس تصنیف کی شناخت قائم ہے؟

باغ و بہارسب رس
فسانہ آزادبوستانِ خیال

جواب: سب رس

جمیل جالبی۔ تاریخ ادب اردو۔ جلد اول: ص: 445
جمیل جالبی۔ تاریخ ادب اردو۔ جلد اول: ص: 446

سوال نمبر: 43

اصل، شہود و شاہد و مشہود ایک ہے
حیراں ہوں پھر مشاہدہ ہے کس حساب میں

اس شعر میں کون سی صنعت ہے؟

اشتقاقتکرار
استعارہلف و نثر

جواب: اشتقاق

سوال نمبر: 44

ناول کس زبان کا لفظ ہے؟

ترکیفارسی
چاپانیاطالوی

جواب: اطالوی

سوال نمبر: 45

“طلوعِ اسلام” کس کی نظم ہے؟

اقبالؔشبلیؔ
احسان دانشؔحفیظؔ جالندھری

جواب: اقبالؔ

سوال نمبر: 46

“انار کلی” کا خالق کون ہے؟

امانتامتیاز علی تاج
آغاحشرمحمد حسن

جواب: امتیاز علی تاج

سوال نمبر: 47

اردو پنجاب میں پیدا ہوئی۔ کس کا نظریہ ہے؟

محمد حسین آزادحافظ محمود شیرانی
عبدالحقمسعود حسین خاں

جواب: حافظ محمود شیرانی

سوال نمبر: 48

“حسن کوزہ گر” کا خالق کون ہے؟

ساحرؔفیضؔ
میراؔجین۔ م۔ راشدؔ

جواب: ن۔ م۔ راشدؔ   

سوال نمبر: 49

“یادوں کی بارات” کس کی کتاب ہے؟

جوشؔجگرؔ
مجازؔحسرتؔ

جواب: جوشؔ

سوال نمبر: 50

“غزل اردو شاعری کی آبرو ہے” کس کا قول ہے؟

کلیم الدین احمدرشیداحمد صدیقی
قمر رئیسمحمد حسن

جواب: رشیداحمد صدیقی

ماشاءاللہ یہ مکمل پچاس سوال آپ پڑھ لیے تو

1 thought on “JK SET Urdu Paper II 2018 Detailed Discussion”

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks