ساتویں اکائیاز ارشد علی / ایک تبصرہ چھوڑیں 0% 0 votes, 0 avg 144 یہ کوئز دو منٹ میں مکمل کرلیں آپ کا وقت مکمل ہوا Created on فروری 22, 2023 By ارشد علیسابقہ نیٹ سوالات ساتویں اکائی اس کوئز میں دسمبر 2021 جون 2022 کے نیٹ امتحان میں ساتویں اکائی سے پوچھے گئے سوالات شامل ہیں، آپ کوئز کرکے تیاری کا جائزہ لیں 1. "ادبی تحقیق مسائل اور تجزیہ" کس کی تصنیف ہے؟ گیان چند جین جمیل جالبی ڈاکٹر شین اختر رشید حسن خاں 2. علویت Sublimity کا نظریہ کس مغربی نقاد نے پیش کیا؟ میتھیو آرنلڈ ارسطو لان جائنس آئی اے رچرڈس لون جائی نس نے کہا کہ شعر و ادب میں "عظمت" ہونی چاہیےجسے محسوس تو کیاجاسکتا ہے لیکن لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ ہمارے نقادوں نے لون جائی نس کی اس اصطلاح یعنی "عظمت" کا ترجمہ "علویت" اور "ترفع" بھی کیا ہے۔ فن تنقید اور اردو تنقید نگاری: نورالحسن نقوی 3. ان میں سے نظامی عروضی سمرقندی کی تصنیف کون سی ہے؟ خجستہ نامہ لباب الالباب چہار مقالہ قابوس نامہ 4. "ادب الکاتب" کس کی تصنیف ہے؟ عبدالقاہر ابن قتیبہ قدامہ ابن جعفر جاحظ 5. A-III B-I C-IV D-II A-I B-IV C-II D-III A-II B-III C-I D-IV A-IV B-II C-III D-I 6. تاریخ وفات کے اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔ A۔امتیاز علی خاں عرشی، قاضی عبدالودود، مجنوں گورکھپوری، محی الدین قادری زور B۔محی الدین قادری زور، امتیاز علی خاں عرشی، قاضی عبدالودود، مجنوں گورکھپوری C۔محی الدین قادری زور، قاضی عبدالودود، مجنوں گورکھپوری، امتیاز علی خاں عرشی D۔مجنوں گورکھپوری، امتیاز علی خاں عرشی، قاضی عبدالودود، محی الدین قادری زور C D B A محی الدین قادری زور: 25 دسمبر 1905- 24 ستمبر 1962 امتیاز علی خاں عرشی: 8 دسمبر 1904- 25 فروری 1981 قاضی عبدالودود:1896- 25 جنوری 1984 مجنوں گورکھپوری: 10 جنوری/ مئی 1904 – 4جون1988 7. ارسطو کی کتاب کا اردو میں "بوطیقا" کے نام سے ترجمہ کس نے کیا ہے؟ سید عابد حسین مولوی عبدالحق سلیم احمد عزیز احمد 8. "تحقیق کسی امر کو اس کی اصلی شکل میں دیکھنے کی کوشش ہے۔" یہ کس کا قول ہے؟ قاضی عبدالودود مالک رام گیان چند جین حنیف نقوی تحقیق کسی امر کو اصلی شکل میں دیکھنے کی کوشش ہے، کوشش کا لفظ ارادتاً مستعمل ہوا ہے، وجہ یہ کہ دیکھنا اور دیکھنے کی کوشش ایک نہیں کوشش کامیاب بھی ہوتی ہے اور ناکام بھی کامیابی کبھی جزوی ہوتی ہے، کبھی کلّی۔ اصولِ تحقیق مشمولہ اردو میں ادبی تحقیق کے بارے میں : قاضی عبدالودود 9. "ناٹیہ شاستر"کس کی تصنیف ہے؟ آنندوردھن آچاریہ بھرت منی ابھینوگپت آچاریہ شنکک 10. کسی تصنیف کے مختلف نسخوں کا مقابلہ کرکے درست متن تیار کرنے کا عمل کیا کہلاتا ہے؟ سوید تدوین تصحیف تحریف 11. ذیل میں دو بیانات دیے گئے ہیں، جن میں سے ایک دعویٰ ہے اور ایک دلیل۔ دونوں کو غور سے پڑھیےاور ذیل میں دیے گئے جوابات میں سے صحیح جواب کی نشاندہی کیجیے۔ دعوی: امداد امام اثر اردو کے اہم نقّاد ہیں۔ دلیل: کیوں کہ انھوں نے تنقیدی کتاب "کاشف الحقائق" لکھی۔ دعویٰ غلط ہے لیکن دلیل صحیح ہے۔ دعویٰ صحیح ہے اور دلیل بھی صحیح ہے۔ دعویٰ غلط ہے اور دلیل بھی غلط ہے۔ دعویٰ صحیح ہے لیکن دلیل غلط ہے۔ 12. ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ A۔امداد امام اثر، شبلی، رشید حسن خاں B۔سلام العجمی، عبدالقاہرجرجانی، ابن رشیق C۔حالی، آل احمد سرور، محمد حسن D۔گیان چند جین، جمیل جالبی، مجنوں گورکھپوری صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔ Dاور C Bاور A C اور B A اور D 13. ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ A۔قدامہ ابن جعفر، ابن رشیق، ابن قتیبہ B۔شمس قیس رازی، عروضی سمرقندی، امتیاز علی عرشی C۔قاضی عبدالودود، امتیاز علی عرشی، احتشام حسین D۔کلیم الدین احمد، وزیر آغا، گوپی چند نارنگ صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔ C اور D Aاور C C اور B A اور D 14. ان میں سے کون سی کتاب آل احمد سرور کے مضامین کا مجموعہ ہے؟ مسرت سے بصیرت تک تلاش و توازن مضامینِ نو لفظ و معنی 15. ناقد اور ان کی تصنیف کے اعتبار سے دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔ A۔آل احمد سرور۔۔ مسرت سے بصیرت تک B۔مجنوں گورکھپوری۔۔ روایت اور بغاوت C۔محمد حسن۔۔ شناسا چہرے D۔شمس الرحمٰن فاروقی۔۔ نئے اور پرانے چراغ صحیح زمروں کی نشاندہی کیجیے۔ Aاور C C اور B A اور D Bاور D 16. تاریخ وفات کے اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔ A۔امدادامام اثر،محمدحسن، کلیم الدین احمد،شمس الرحمٰن فاروقی B۔کلیم الدین احمد، امدادامام اثر، محمد حسن، شمس الرحمٰن فاروقی C۔محمد حسن، امدادامام اثر، شمس الرحمٰن فاروقی، کلیم الدین احمد D۔امدادامام اثر، کلیم الدین احمد، محمد حسن، شمس الرحمٰن فاروقی A C D B امدادامام اثر:17 اگست 1849 – 15 اکتوبر 1934 کلیم الدین احمد:15 ستمبر 1908 – 21 دسمبر 1983 محمد حسن:جولائی 1926 – 24 اپریل 2010 شمس الرحمٰن فاروقی: 30 ستمبر1935- 25دسمبر2020 17. شاعری کے سلسلے میں مطالعہ کائنات اور تفحص الفاظ کو کس نقاد نے ضروری قراردیا؟ سید احتشام حسین کلیم الدین احمد الطاف حسین حالی شمس الرحمٰن فاروقی Your score isThe average score is 41%آپ کو یہ کوئز پسند آیا ہو تو دوستوں کو ساجھا کریں Facebook 0% Restart quiz Post Views: 1,579
اردو زبان: ایک تعارف از ارشد علی / اکتوبر 25, 2021 اردو زبان: ایک تعارف اردو ترکی لفظ "اوردو” سے ماخوذ ہے جس کے لغوی معنی "لشکریا شاہی آرام گاہ” کے ہیں۔ یہ لفظ زبان کے…
زبانوں کی گروہ بندی از ارشد علی / اکتوبر 26, 2021 مشہور زبانوں کی تعداد قیاساً2796 بتائی جاتی ہے ۔جو زبانیں باہم مماثلت رکھتی ہیں یعنی جن زبانوں میں لسانیاتی بنیادوں پر یکسانیت پائی جاتی ہے…
ہندوستان میں آریاؤں کی آمد از ارشد علی / اکتوبر 27, 2021 ہندوستان میں آریاؤں کی آمد جدیدمحققین کی رائے میں آریاؤں کے وطن کی تلاش وسطی ایشیا کے علاقوں میں کرنا چاہیئے۔بہر حال 2000 ق م…