مکمل اکائی سے مشترکہ سو سوالات
Results
نہایت ہی عمدہ
لائق ستائش
اللہ آپ کو کامیاب و کامران کرے آمین
اچھی کوشش رہی
کوشش ہی کامیابی کی منزل دکھاتی ہے
لگے رہیں کامیابی ضرور ملے گی۔
HD Quiz powered by harmonic design
#1. قاضی عبدالودود نے تحقیق کی کیا تعریف کی ہے؟
#2. مدرسہ غازی الدین میں 1824ء میں کتنے طلبہ تھے؟
#3. درج ذیل میں کون سا مجموعہ ساحرکے گیتوں کاہے؟
#4. مرزا رفیع سودا دہلی کی تباہی کے وقت کس کے ساتھ دہلی سے نکلے؟
نواب غازی الدین خاں عماد الملک ، اصل نام میر شہاب الدین تھا اور یہ میرمحمد پنا فیروز جنگ ثانی کے بیٹے تھے۔
#5. نظم گو شاعراوران کی نظموں کے غلط جوڑے کی نشان دہی کریں؟
#6. “سچ کہتے ہو بھائی! عجب گردشوں کا زمانہ ہے۔ مجھے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سلطنت مغلیہ نہیں ہے، ایک زبردست قوی ہیکل شیر ببر ہے، جس پر سینکڑوں کتّے بلّیوں نے حملہ کر دیا ہے۔” یہ عبارت کس سے لیا گیا ہے؟
#7. افسانہ “لاجونتی ” میں کون شامل نہیں ہے؟
یہ کردار افسانہ “جوگیا” کا ہے
#8. صنف سخن “چہاربیت “کس کس زبان میں پائی جاتی ہے؟
#9. “وہ صنف سخن جس میں عاشق، معشوق کی متلون مزاجی، کج ادائی اور ہرجائی پن سے تنگ آکر اس کو جلی کٹی سناتا ہے اور غم وغصہ کے عالم میں کسی دوسرے معشوق سے محبت کرنے کی دھمکی دیتا ہے، اس کو کیا کہتے ہیں؟
#10. ڈرامہ انارکلی کے وقوع کے زمانے کاتعین کریں ؟
#11. ناول”خدا کی بستی” پر آدم جی ایوارڈ کب ملا؟
#12. کس نے شاعری کو “تنقید حیات” کہا ہے؟
#13. “اردو میں لے دے کے چند نظمیں ہیں جن میں ایک فیض صاحب کی تنہائی ہے۔”کس نے یہ بات کہی ہے؟
#14. بوستان خیال کے خواجہ امان کے ترجمے کی درست ترتیب کوبتائیں۔
#15. داستان مع کردار درج ہے غلط کی نشان دہی کریں۔
#16. علامہ شبلی نعمانی کے سوانح عمری کے درست ترتیب کی نشان دہی کریں۔
المامون: 1887
سیرۃ النعمان: (پہلا حصہ 1889، دوسرا حصہ 1890)
الفاروق: سن تکمیل حصہ اول1897، حصہ دوم جولائی 1898، مقدمہ دسمبر 1898 اعظم گڑھ، سن اشاعت 1898
الغزالی: 1902
#17. “دنیا بدل گئی ہے۔ خیالات بدل گئے ہیں۔ ہم لوگ بدزبان ہیں اور منھ پھٹ۔ ہم دل دکھتا تو رودیتے ہیں۔سرمایہ داری، سوشلزم اور بیکاری نے ہم لوگوں کو جھلس دیا ہے۔ہم جو کچھ لکھتے ہیں دانت پیس پیس کر لکھتے ہیں۔” یہ عبارت کس سے لی گئی ہے؟
#18. یہ اشعار کس نظم کے ہیں؟
#19. جب شیخ ابراہیم ذوق ولی عہد بہادر شاہ ظفر کے استاد بنے تو ان کی کتنی تنخواہ مقرر ہوئی؟
#20. نظم گوشعرا کوان کے جائے پیدائش سے جوڑیں۔
#21. درج ذیل میں کون سا عنوان قطب مشتری کانہیں ہے؟
تعریف اصحابِ پاک
یہ عنوان مثنوی سحرالبیان کا ہے
#22. “میں شاعری میں تجربات کا قائل ہوں، تجربات میں شاعری کا نہیں ، تجربہ کو تجربہ ہی سمجھتا ہوں، الہام نہیں ۔ ” یہ قول کس سے منسوب ہے؟
#23. “جدید اردو کا معیاری لہجہ برج بھاشا کا تتبّع کرتا ہے۔” یہ کس قول ہے؟
#24. ” جو قصیدہ نہیں لکھ سکتا اس کو شعرا میں شمار کرنا نہیں چاہیے اور اسی بنا پر کس نے شیخ ابراہیم ذوق کو پورا شاعر اور شاہ نصیرؔ کو ادھورا شاعر بتایاہے؟
#25. کس نظم میں لیلیٰ مجنوں کی کہانی ہے؟
#26. “میرا کلام کوئی شخص نہیں سمجھ سکتا۔ جب تک کہ وہ اس زبان سے واقف نہ ہو جو دلّی کی جامع مسجد کی سیڑھیوں پر بولی جاتی ہے۔”بقول؟
اردو ادب کی تحریکیں؛ انورسدیدص206
#27. مستزاد عربی کے کس صنف سے نکلا ہے؟
#28. درج ذیل زمروں میں غلط زمرے کو دریافت کریں۔
#29. درج ذیل کون سا جوڑا درست ہے؟
یادوں کی بارات: 1970
ورود مسعود: 1989
خواب باقی ہیں: 1991
اس آباد خرابے میں : 1996
#30. حاصل سیر جہاں” کس کی کلیات ہے؟”
#31. کلیات حسرت” میں کتنے دیوان شامل ہیں؟”
#32. کس کا دعویٰ ہے کہ اپ بھرنش بول چال کی زبان نہیں تھیں بلکہ مصنوعی زبانیں تھیں؟
#33. “لال پتھر سے بنی ہوئی اجمیری دروازہ کی عمارت نئی دلّی اور پرانی دلّی کے درمیان حدِ فاصل ہے۔ اس کے عین سامنے سڑک کے دوسری طرف لال رنگ کی ایک بڑی سی عمارت ہے اسی کا نام اینگلو عربک ہائی اسکول ہے یہ قدیم دلّی مدرسہ کی نئی شکل ہے جس کی پیداوار اردو ادب کے بہت سے مشاہیر ہیں۔” یہ عبارت کس خود نوشت کی ہے؟
#34. سودا کے زمانے میں شہر آشوب کس ہئیت میں لکھے جاتے تھے؟
ادبی اصناف : گیان چند جین: ص77
#35. انشائیہ نگارمع انشائیہ کے درست زمرے کی نشان دہی کریں۔
احمد جمال پاشا: شامت اعمال، کپور کا فن
خواجہ حسن نظامی: مچھر
#36. افسانوی مجموعہ “الاؤ” کا انتساب کس کے نام ہے؟
#37. قطعہ میں کم سے کم کتنے مصرعے ہوتےہیں؟
#38. درج ذیل میں کون سا مجموعہ کنہیال لال کپور کا نہیں ہے؟
#39. ولی کا دیوان ہندوستان میں پہلی بارکب شائع ہوا؟
سورت کے مشہور شاعر میاں سمجھوؔ کے ایک شاگرد محمد منظور متخلص بہ منظور نے کچھ تصحیح کے ساتھ ولیؔ کا دیوان مطبع حیدری بمبئی سے1290 بمطابق 1873ء میں شائع کیا۔ یہ اب نایاب ہے۔
#40. کس نے سب سے پہلے دلی اور لکھنؤ کے دبستان شاعری کو مستقل حیثیت سے علیحدہ کیا اور لکھنؤ کی زبان و شاعری کو قواعد و ضوابط کو سند دی؟
لکھنؤ کا دبستان شاعری؛ ابواللیث صدیقی، ص 214
#41. ڈرامہ انارکلی کے تیسرے باب کے کس منظر کاعنوان”زندان” ہے؟
#42. لکھے جانے کے اعتبارسے درست ترتیب کی نشان دہی کریں۔
پنجاب میں اردو 1928
ہندوستانی لسانیات 1932
نقوش سلیمانی 1939
مقدمہ تاریخ زبان اردو 1948
#43. درج ذیل کون سا جوڑا غلط ہے؟
عملی تنقید احتشام حسین کی نہیں ہے بلکہ کلیم الدین احمد کی ہے، جب کہ احتشام حسین کی کتاب کا نام “تنقید اور عملی تنقید” ہے۔
#44. “اردو میں تحقیق کی بُری بھلی داغ بیل تذکروں ہی میں نظر آتی ہے۔ میں مانتا ہوں کہ ان میں تحقیق سے زیادہ عدم تحقیق کا ثبوت دیاگیا ہے لیکن انھیں میں تحقیق کے لیے مواد ملتا ہے۔ ” کس نے یہ بات لکھی ہے؟
گیان چندجین ؛اردو تحقیق پر ایک نظر، حقائق؛ ص 198
#45. غبار خاطر سے متعلق غلط بات کیا ہے؟
غبار خاطر کا پہلا خط شملہ میں لکھا گیا تھا۔
غبار خاطر کا چوتھا خط بعنوان”مکتوب سفر” بمبئی میل (براہِ ناگپور)میں ہے۔
#46. “ساحری” کس کا تخلص رہا ہے؟
25مئی 1912ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ پہلے”ساحری” تخلص کرتے تھے، لیکن ایک بنگالی لڑکی میراسین کے یک طرفہ عشق میں گرفتار ہوکر میراجی تخلص اختیار کرلیے۔
#47. ‘سب رس’ سے متعلق کس نے کہا ہے کہ “یہ تصوف کی بہترین کتاب ہے جس کو فرضی قصہ کے طور پر لکھا گیاہے”؟
#48. سن پیدائش کے اعتبار سے درج ذیل میں سے کون درست ہے؟
محمد حسین آزاد: 1830-1910
محمود شیرانی: 1880-1946
سلیمان ندوی: 1884۔ 1953
نصیرالدین: 1895- 1964
#49. “اگر جناب شیخ کو اصلاحِ زبان کی طرف توجہ نہ ہوتی تو زبان ِ حال کی صورت پیدا نہ ہوتی۔”ناسخ سے متعلق کس نے یہ بات کہی ہے؟
#50. “ایک دن مرزا صاحب اور میں برآمدے میں ساتھ ساتھ کرسیاں ڈالے چپ چاپ بیٹھے تھے۔ جب دوستی بہت پرانی ہوجائے تو گفتگو کی چنداں ضرورت باقی نہیں رہتی اور دوست ایک دوسرے کی خاموشی سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہی حالت ہماری تھی۔ ہم دونوں اپنے خیالوں میں غرق تھے۔” یہ اقتباس کس انشائیہ سے ماخوذ ہے؟
#51. “میں تضمین کا قائل نہیں۔۔۔۔۔ زیر تضمین شعر معنوی اعتبار سے مکمل ہوتا ہے۔ اس کے پہلے جو تین مصرعے چسپاں کیے جاتے ہیں وہ محض حشو ہوتے ہیں۔” کو غپ بج شمٹ کجب جپ؟
جاوید وششٹ نے لکھا ہے:۔
“آتش نے شاعری کو مرصع سازی قرار دیا تھا مگر تضمین محض کارِ مرصع ساز ہی نہیں اس سے کہیں باریک کام ہے۔”
#52. درج ذیل میں سے مثنوی نگاروالے زمرے کی شناخت کریں۔
#53. فورٹ ولیم کالج کے مصنفین اور ان کی تصانیف کا درست زمرہ کون سا ہے؟
باغ اردو: میر شیر علی افسوس
حیدر بخش حیدری: گل مغفرت، گلزار دانش
#54. دلی سے ہجرت کرنے والے شعرا کے زمرے کی نشان دہی کریں۔
#55. فراق گورکھپوری کے یہ اشعار کس صنف کے بارے ہے؟
روپ؛ فراق گورکھپوری
اردو رباعی(فنی و تاریخی ارتقاء) فرمان فتح پوری ص 21
#56. درج بالا تصنیف اور مصنف کو جوڑیں۔
#57. زمانے کے لحاظ سے ماضی سے حال کی جانب مثنوی کی غلط ترتیب کی نشان دہی کریں۔
گمان غالب ہے کہ یہ مثنوی بیدر میں لکھی گئی ہو اس لیے کہ احمد شاہ ولی نے 834ھ بمطابق 1430 ء میں اپنا دارالسلطنت گلبرگہ کے بجائے بیدر کو بنایا تھا۔ اگر یہ بیدر میں لکھی گئی تو اس کے معنی یہ ہوئے کہ نظامی نے اسے 834ھ بمطابق 1430 ء اور 839 بمطابق 1435ء کے درمیانی عرصہ میں تصنیف کیا۔
قطب مشتری (1018ھ بمطابق 1609ء)
نصیرالدین ہاشمی، زور، اور جمیل جالبی کے مطابق: انہوں نے ایک فارسی قصے “بساتین الانس” (مصنفہ احمد حسن دبیر عید روسی) کو سامنے رکھ کر “پھولبن” کے نام سے 1066ھ بمطابق 1655ء میں دکھنی میں نظم کیا۔
عبدالقادرسروری کے مطابق 1076ھ ہے۔
شمالی ہند کا پہلا مستند اردو شاعر ، افضل ہی ہے، جس نے اپنی بکٹ کہانی سنہ 1625ء سے قبل مکمل کرلی تھی، افضل ، دکن کے شعرا محمد قلی قطب شاہ، وجہی، غواصی ، ابراہیم عادل شاہ ثانی اور اس کے درباری شاعر عبدل کا ہم عصر تھا۔
سحرالبیان سن تکمیل مثنوی: 1199 ھ بمطابق 1784-85
گلزار نسیم تکمیل تصنیف: 1254بمطابق 1838-39
#58. “کچھ قیاس آرائی، بہت ساری تنبیہیں، کئی الگ الگ فقرے، کچھ روشن اندازے، بہت کچھ سخن آرائی اور شاعری، بے انتہا افراتفری،کافی تحکمات، تعصب، خبط اور من کی موج ، انہی چیزوں پر موجودہ تنقید کی بنیاد ہے۔” بقول؟
مضمون”تنقید کیا ہے” مشمولہِ سخن ہائے گفتنی ؛ کلیم الدین احمد
#59. چراغ سخن” کس نوعیت کی کتاب ہے؟
#60. افسانوی مجموعہ”چوٹیں ” کا پیش لفظ کس نے لکھا ہے؟
#61. “روایت ہے کہ پیش از مرگ عزرائیل کے ساتھ ایک فرشتے اسمٰعیل نام کے کہ وہ حاکم تھالاکھ فرشتے پر بموجب حکم حق تعالیٰ کے کہ اوسے حکم ہواجازمین پر میرے دوست پاس، لیکن بے رخصت اوس کے گھر میں نہ جائیو اور بے حکم اوس کے قبض روح نہ کیجیو۔” یہ عبارت کس داستان سے ماخوذ ہے؟
#62. رفیع سوداؔ سے متعلق کس نے یہ بات کہی ہے؟ “خوشا نصیب اس اُستاد کے جس کی گود میں ایسا شاگرد پل کر بڑا ہوا۔”
#63. دیوانِ غالب اُردو، نسخہ عرشی کب شائع ہوا؟
دیوانِ غالب اُردو، نسخہ عرشی انجمن ترقی اردو ہند علی گڑھ نے 1958ء میں شائع کیا تھا۔
#64. “شعر کو اپنی قیمت کے لحاظ سے پرکھنا چاہیے نہ کہ شاعر کی شخصیت کی بنا پر” بقول؟
(الشعر و الشعراء)
مشرقی شعریات اور اردو تنقید کی روایت؛ ابوالکلام قاسمی ص 47
#65. “آج تو ایسی اچھی روٹی پکی ہے کہ واہ رے واہ۔ اور بھاجی تو ایسی ہے کہ کھاکر جی خوش ہوجائے۔ اس کو کھاکر آدمی گھنٹوں کیا ہفتوں مزا نہیں بھول سکتا۔ بیٹھو بھائی بیٹھو۔’ سب کو دیتے ہیں۔” یہ عبارت کس افسانے کی ہے؟
#66. نظم گو شاعراور مجموعہ نظم کے درست جوڑے کی نشان دہی کریں۔
#67. درج ذیل میں کون خالص اردوصنف سخن ہے؟
#68. “حسن تعبیر، زبان و بیان، کردار نگاری، منظر نگاری، جذبات نگاری، ہم عصر تہذیب کی مرقع کشی۔” کس نے مثنوی کی مندرجہ ذیل خوبیاں بتائی ہے؟
اردو مثنوی کا ارتقا: عبدالقادر سروری
گیان چند کے مطابق مثنوی کی مندرجہ ذیل خوبیاں ہیں۔
1۔حسن تعبیر، 2۔ زبان و بیان، 3۔ کردار نگاری، 4۔ منظر نگاری، جذبات نگاری، 6۔ ہم عصر تہذیب کی مرقع کشی۔” (اردو مثنوی شمالی ہند میں)
#69. “اردو کی اصل کھڑی بولی اور صرف کھڑی بولی ہے ۔ کھڑی بولی دہلی اور مغربی یوپی کی بولی ہے۔ کس کی مجال نہیں کہ یہ کہہ سکے کہ یہ پنجاب کی زبان پنجابی کی اولاد ہے۔” بقول؟
#70. “اگرچہ ہماری قوم میں بڑے بڑے اولوالعزم بادشاہ، بڑے بڑے دانشمند وزیر اور بڑے بڑے بہادر سپہ سالار گزرے ہیں مگر ان کے حالات اس کٹھن منزل میں جو ہم کو اور ہماری نسلوں کو درپیش ہے براہ راست کچھ رہبری نہیں کرسکتے۔” بقول؟
دیباچہ حیات جاوید
#71. “پہلے پہل جب میں نے عصمت کے افسانے پڑھے تو مجھے معلوم ہوا گویا میرے ذہن کی چاردیواری میں ایک نیا دریچہ کھُل گیا ہے” بقول؟
#72. “زبان خیالات کا ذریعہ اظہار ہے۔ اس کا کام یہ ہے کہ لفظوں اور فقروں کے توسط سے انسانوں کے ذہنی مفہوم و دلائل اور ان کے عام خیالات کی ترجمانی کرے۔” یہ عبارت کس کتاب سے ماخوذ ہے؟
پنجاب میں اردو
پنجاب میں اردو
#73. درج بالا میں کتاب، مصنف اور سنِ تصنیف کے غلط جوڑے کی نشان دہی کریں۔
ب۔ مقدمہ تاریخ زبان اردو؛ مسعود حسین خاں؛ 1948
ج۔ نقوش سلیمانی؛ سید سلیمان ندوی؛ 1939
#74. درج بالا شعر کس کاہے؟
زہے نشاط اگرکیجئے اسے تحریر::عیاں ہو خامہ سے تحریر نغمہ جاے صریر
شیخ محمد ابراہیم ذوق کا مشہور مدحیہ قصیدہ جسے ذوق نے بہادر شاہ ظفر کی مدح میں کہا تھا۔
#75. “جس وقت میں نے ہوش کی آنکھ کھولی مولوی صاحب کا طوطی بول رہا تھاوہ سرسیّد کے حاشیہ نشین، حالی کے جانشیں، اردو کے عاشق صادق، عثمانیہ یونیورسٹی اور دہلی یونیورسٹی کے پروفیسراعلیٰ اور انجمن ترقی اُردو کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے مشہور ہوچکے تھے۔” یہ بات مولوی عبدالحق سے متعلق کس نےیہ بات کہی ہے؟
#76. ڈرامہ اور اس کے کرداروں کے غلط جوڑے کو دریافت کریں ۔
#77. “جب نماز سے فارغ ہوا، پوچھنے لگی کہ یہ تو نے کیا کام کیا؟میں نے کہا جس خالق نے ساری خلقت کو پیدا کیا اور تجھ سے محبوب سے میری خدمت کروائی اور تیرے دل کو مجھ پر مہربان کیا۔” یہ عبارت کس کہانی سے ماخوذہے ؟
#78. احتشام حسین کی کتابوں کے زمرے کی نشان دہی کریں۔
نئے اور پرانے چراغ، نظر اور نظریے، ادب اور نظریہ،افکار کے دیئے، تنقیدی اشارے
یہ تصانیف آل احمد سرور کے ہیں
#79. “صدارت کی بات، میں اس کا اہل نہیں۔ عجز سے نہیں کہتا، اپنے میں کمزوری پاتاہوں۔ مسٹر کنھیالال منشی مجھ سے بہت بہتر ہوں گے یا ڈاکٹر ذاکر حسین، پنڈت جواہر لال نہرو تو بہت مصروف ہوں گےورنہ وہ نہایت موزوں ہوں گے۔” یہ بات کس نے کہی تھی؟
#80. مسمط کے آٹھ ہئیتوں کے درست ترتیب کی نشان دہی کریں۔
مسمط کی آٹھ ہئیتیں یہ ہیں
مثلث مربع،مخمس،مسدس،مسبع،مثمن،متسع،معشر
ایک آپشن میں مثنی غلط ہے، کیوں کہ وہ آٹھ ہئیتیوں میں شامل نہیں ہے۔
ایک میں مخمس کو مربع سے پہلے کیا گیا ہے جب کہ مخمس پانچ مصرعوں پر مشتمل بند والی نظم ہے جب کہ مربع چار مصرعوں پر مشتمل بند والی نظم ہے۔
ایک آپشن میں متسع کومثمن سے پہلے کیا گیا ہے جب کہ متسع نو مصرعوں پر مشتمل بند والی نظم ہے اور مثمن آٹھ مصرعوں پر مشتمل بند والی نظم ہے۔
#81. فٹ پاتھ کے شہزادے” کس کا ڈرامہ ہے؟
#82. ذیل میں افسانوی مجموعے مع مشمولہ افسانے درج ہیں درست جوڑے کی نشان دہی کریں۔
ایک لڑکی میں تین عورتیں ہیں نہ کہ پانچ عورتیں اور روشنی کی رفتار میں تین سیاح نہیں ہے بلکہ دو سیّاح ہے ۔
افسانہ سایہ شجر اور سوراخ بابالوگ میں شامل نہیں ہے بلکہ تماشا گھر کے افسانے ہیں۔
#83. درج بالا میں مصوتوں کو ان کی درجہ بندی سے میلان کریں۔
#84. زمانے کے لحاظ سے ماضی سے حال کی جانب ان بولی کی غلط ترتیب کی نشان دہی کریں۔
#85. “ہماری تنقیدکی اصطلاحیں نظر ثانی کی محتاج ہیں، ہم نے انگریزی اصطلاحوں کے جو ترجمے کیے ہیں ان میں سے کچھ کارآمد ہیں اور کچھ ناقص۔؟ بقول؟
نظر اور نظریے ص 131
#86. “تنقید منطق کی طرح ہر علم و فن کی تشکیل اور تعمیر میں شریک ہے، بلکہ وجدان اور جمال کے جن گوشوں تک منطق کی رسائی نہیں ہےتنقید وہاں پہونچتی ہے۔” یہ بات کس نے کہی ہے؟
اعتبار نظرص 167
#87. غالب کے زمانے میں شائع ہونے والے دیوان کی طبع مع مطبع درج ہے غلط جوڑے کی نشان دہی کریں۔
دیوانِ غالب: غالب کی زندگی میں “دیوانِ غالب” پانچ بار شائع ہوا۔ دیوانِ غالب اردو پہلی بار شعبان 1257ھ بمطابق اکتوبر 1841ء میں مطبع سیدالاخبار سے شائع ہوا جس میں غالب کا دیباچہ اور آخر میں نواب ضیاءالدین احمد خاں کی تقریظ شامل ہے۔ اس میں اشعار کی تعداد 1095ہے۔ دوسرا ایڈیشن 1847ء میں مطبع دارالاسلام دہلی سے شائع ہوا جس میں اشعار کی تعداد1111ہے۔ تیسرا ایڈیشن مطبع احمدی باہتمام اموجان، شاہدرہ سے 20محرم 1278ھ بمطابق جولائی 1861ء اس میں اشعار کی تعداد 1796ہے۔ دیوان غالب کا چوتھا ایڈیشن مطبع نظامی کانپورسے 1862ء میں شائع ہوا۔ اس میں اشعار کی تعداد 1802ہے۔ پانچواں ایڈیشن 1863ء میں منشی شیونرائن کے زیر اہتمام مطبع مفید خلایق آگرہ سے شائع ہوااس میں اشعار کی تعداد 1795ہے۔
#88. درج ذیل زمروں میں غلط زمرے کو دریافت کریں۔
#89. الطاف حسین حالی کی سوانح عمری اور اس کی سنِ اشاعت سے متعلق غلط کون سا ہے؟
#90. درج ذیل میں سن اشاعت کےاعتبار سے مجموعہ کلام کی درست ترتیب کی نشان دہی کریں۔
“نشاطِ روح” کی پہلی اشاعت 1925ء میں عمل میں آئی تھی، اسے مرزا احسان احمد نے کیا تھا اور یہ مطبع معارف، اعظم گڑھ میں طبع ہوئی
1943ء کے بعد کا جگر صاحب کا کلام دوسرے دیوان “نسیم جگر” کی صورت میں جمع ہوتا رہا۔ 1953ء میں آپ نے اشاعت کی اجازت این ایم خاں صاحب کی معرفت پاکستان کوآپریٹوسوسائٹی ڈھاکہ کو دی جس نے “آتش گل” کے نام سے 1954ء میں شائع کردیا۔
کلیات فراق کا پہلا حصہ “گل نغمہ “:یہ پہلی بار ادارہ انیس اردو الہ آباد سے 1959ء میں شائع ہوا
اسم اعظم:پہلا مجموعہ کلام ہے جوستمبر 1965ء میں شائع ہوا، اس کی طباعت کوہ نورپرنٹنگ پریس دہلی نے کی ، اور اس کا ناشر”انڈین بک ہاؤس۔ محمد علی روڈ۔ علی گڑھ ہے۔
#91. “مومن خاں مرحوم اس خصوصیت (نزاکت خیال) میں مرزا سے بھی سبقت لے گئے ہیں۔ ” مومن خان مومن سے متعلق کس نے یہ بات کہی ہے؟
#92. مرزا محمد رفیع سودا نے درج بالا قصیدہ کس کے قصیدے کی زمین پر کہی ہے؟
یہ قصیدہ انہوں نے خاقانی کے قصیدے کی زمین پر ہے۔جس کا مطلع ہے:
نثار اشک من ہر شب شکر ریز است پنہانی
کہ ہمت رازناشوئیست بازانوو پیشانی
#93. نظم گوشعرا کاان کے مجموعہ کلام سے ملان کریں۔
طلوعِ فکر: جوش ملیح آبادی کا مسدّس ہے جو چودہ سوسالہ جشنِ یادگارِ مرتضوی کے موقع پر کراچی کے ایک عظیم الشان اجتماع میں پڑھا گیاتھا۔
#94. تحریکات کی درست ترتیب کی نشان دہی کریں۔
ایہام گوئی، اصلاحِ زبان ، علی گڑھ ، رومانی ، ترقی پسند ، ارباب ذوق،جدیدیت، مابعد جدیدیت
#95. کیکئی اور ٹکّی کس اب بھرنش کی بیٹیاں ہیں؟
#96. آپ بیتی کی طرز میں لکھا ہوا ناول ہے؟
#97. کلیات اخترالایمان کا پہلا ہندوستانی ایڈیشن کب چھپا؟
#98. درج ذیل میں سے کون سا جوڑا الگ ہے؟
#99. “جون کارٹر کا مکان ایک تنگ و تاریک گلی میں تھا جس میں وکٹورین عہد میں اصطبل تھا۔ اصطبل کے اوپر کوچمین کے کمروں میں جون اور نیل اور اجیت رہتے تھے۔ نیل انجنیئر ہونےکے علاوہ اس محلّے کی اشتمالی جماعت کا سکرٹری تھا۔اجیت قانون پڑھ رہا تھا۔ جون کیمبرج میں سرل سے دو سال سینئر رہ چکی تھی اور یہاں یونیورسٹی میں ہنگرین زبان پڑھاتی تھی۔” درج بالاعبارت کس ناول کا ہے؟
#100. درج ذیل اشعار کس صنف شاعری سے متعلق ہیں؟
مزید کوئز کے لیے آپ کلک کریں
عمدہ سوالات رہے جزاک اللہ خیر