نیٹ جے آر ایف اردو دسمبر 2022 سوالنامہ مع جوابی کلید

نیٹ جے آر ایف اردو دسمبر 2022 سوالنامہ مع جوابی کلید

بروز بدھ بتاریخ 22 فروری 2023 کو نیٹ جے آر ایف دسمبر 2022 کا امتحان منعقد ہوا، اس کی پی ڈی ایف پیش کی جا رہی ہے، ساتھ ہی اس کی جوابی کلید دی جا رہی ہے۔

نیٹ، جے آر ایف اردو دسمبر 2022 سیشن کے سوالات کوئز کی شکل میں

جلد پیش کی جائے گی۔

0%
0 votes, 0 avg
254

یہ کوئز تیس منٹ میں مکمل کرلیں

آپ کا وقت مکمل ہوا


Created on By ارشد علی
ارشد علی

سابقہ نیٹ سوالات

نیٹ جے آر ایف دسمبر 2022

نیٹ، جے آر ایف دسمبر 2022 منعقدہ بروز بدھ بتاریخ 22 فروری 2023 میں پوچھے گئے سوالات پیش کیے جا رہے ہیں۔ آپ کوئز کرکے تیاری کا جائزہ لیں۔

1. ان میں شوکت سبزواری کی کتاب کون سی ہے؟

2. احوال اس فقیر کا اے دوستاں سنو

یعنی جو مجھ پہ بیتی ہے وہ داستاں سنو

جو کچھ کہ شاہ عشق نے مجھ کیا سلوک

تفصیل وار کرتا ہوں اس کا بیاں سنو

داستان "باغ و بہار" میں اپنی گفتگو کا آغاز ان اشعار سے کون سا درویش کرتا ہے؟

3. درج ذیل کے دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔

A۔ کھیل لڑکوں کا سمجھتے تھے محبت کے تئیں:: ہے بڑا حیف ہمیں اپنی بھی نادانی کا

B۔جان گھبراتی ہے اندوہ سے تن میں کیا کیا:: ہے بڑحیف ہمیں اپنی بھی نادانی کا

C۔کفر کچھ چاہیے اسلام کی رونق کے لیے::حسن زنّار ہے تسبیح سلیمانی کا

D۔ کفر کچھ چاہیے اسلام کی رونق کے لیے::معتقد کون ہے میرؔ ایسی مسلمانی کا

4. شعرا اور ان کے مجموعہ کلام کے لحاظ سے درج ذیل میں دیے گئے دو صحیح زمروں کی نشان دہی کیجیے۔

A۔ اسم اعظم۔ ساتواں در۔ شام ہونے والی ہے

B۔ نشاطِ روح۔ سرود زندگی ۔ چراغ سخن

C۔ عشق نامہ۔ کینوس۔ شب درمیاں

D۔ گل نغمہ۔ روح کائنات۔ جب فصل بہاراں آئی تھی

5. "ما بعد جدیدیت سرے سے لیک دینے، فارمولے وضع کرنے یا تخلیق کار کے لیے ہدایت نامے جاری کرنے کا فلسفہ ہے ہی نہیں۔"

یہ خیال کس نقاد کا ہے؟

6. "ولی کی زبان"کے عنوان سے کس کا مضمون ہے جسے کلیات ولی کے مرتب نے اپنے مقدمے کے بعد شامل کرلیاہے؟

7. حلقہ ارباب ذوق کا قیام کب عمل میں آیا؟

8. ذیل کے بیانات میں دو صحیح ہیں اور دو غلط۔

A۔ رشید احمد صدیقی بیسویں صدی عیسوی کے ایک اہم خاکہ نگار اور انشائیہ نگار ہیں۔

B۔ اخترالایمان نے نظم نگاری کے علاوہ "خواب باقی ہیں" جیسی اہم خود نوشت سوانح لکھی۔

C۔ "مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ" مشتاق احمدیوسفی کا انشائیہ ہے۔

D۔ مکتوباتی ادب میں "اردوئے معلیٰ" کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

صحیح بیانات کی نشان دہی کیجیے۔

9. رسالہ "محبّ ہند" کس نے شایع کیا تھا؟

10. نظم "شعاع امید" کو شاعر نے کتنے ذیلی حصوں میں تقسیم کیا ہے؟

11. شاعروں کے اعتبار سے درج ذیل اشعار میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔

A۔ ایسا آساں نہیں لہو رونا :: دل میں طاقت جگر میں حال کہاں  :   غالب

B۔ خاطر مایوس میں نقش امید وصل یار::نور ہے صحرا میں گویا اک چراغ دود کا  :  حسرت

C۔آیا کہ دل گیاکوئی پوچھے تو کیا کہوں :: یہ جانتا ہوں دل اِدھر آیا اُدھر گیا  :  جگر

D۔دل آگاہ نے بیکار میری راہ کھوٹی کی::بہت اچھا تھا انجامِ سفر سے بے خبر ہونا  :  مجروح

صحیح زمرےکی نشان دہی کیجیے۔

12. ترقی پسند مصنفین کی دوسری کل ہند کانفرنس کب اور کس شہر میں منعقد ہوئی تھی؟

13. ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔

A۔ پھول بن، بکٹ کہانی، تضحیک روزگار، قطب مشتری

B۔ نشاطِ روح، اسم اعظم، عشق نامہ، گلِ نغمہ

C۔ شبِ قدر، آثارِ سلف، باز آمد، تاج محل

D۔ اندر سبھا، بوستانِ خیال، ضحاک، آگرہ بازار

صحیح زمروں کی نشان دہی کیجیے۔

14. درج ذیل ابیات کس مثنوی سے لیےگئے ہیں؟

پھرنا جو وطن کا مدعا ہے::اب صفحے پہ یوں قلم پھراہے

کہنے لگی وہ مراد پائی ::بولا وہ جو یاں ہو رہائی

15. غزل کے نقطہ آغاز اور نقطہ اختتام سے متعلق ذیل میں سے کون سی بات درست ہے؟

16. میر امن سے قبل "قصہ چہار درویش" کا اردو ترجمہ کس نے کیا تھا؟

17. جان گل کرسٹ فورٹ ولیم کالج کلکتہ کے کیا تھے؟

18. فقط موتیوں کی پڑی پاے زیب

کہ جس کے قدم سے گہر پاے زیب

اس بیت میں کون سی صنعت ہے؟

19. کلیات میر پہلی بار کب اور کہاں سے شائع ہوا؟

20. ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔

A۔ تھی وہ اک شخص کے تصوّر سے ::اب وہ رعنائی خیال کہاں

B۔ ایسا آساں نہیں لہو رونا:: ذوق نظارہ جمال کہاں

C۔ وہ فراق اور وہ وصال کہاں:: اب وہ رعنائی خیال کہاں

D۔ وہ فراق اور وہ وصال کہاں:: وہ شب و روز ماہ و سال کہاں

صحیح زمروں کی نشان دہی کیجیے۔

21. "اردو تنقید کا حال مشاعروں جیسا ہے، مشاعروں میں شعروں کی شعریت یا عدم شعریت کی بنا پر تعریف یا مذمت نہیں ہوتی ہے۔ تعریف اور مذمت دونوں کا سبب غیر متعلق ہوتا ہے۔"

یہ خیال کس نقاد کا ہے؟

22. درج ذیل کے دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔

A۔ غشائی آوازیں: غ، ق، ک

B۔خنکی آوازیں: ج، چ، ف

C۔دندانی آوازیں: د، ن، س

D۔ کوز آوازیں: ٹ، چ، ڈ

23. ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔

A۔ ملا نصرتی، ملا وجہی، غواصی، مقیمی

B۔ عبدل، جنیدی، ابن نشاطی، ملا نصرتی

C۔ ابن نشاطی، ملا وجہی، غواصی، جنیدی

D۔ عبدل، ملا نصرتی، مقیمی، سیّد میران ہاشمی

صحیح زمروں کی نشان دہی کیجیے۔

24. زہے نشاط اگر کیجیے اسے تحریر

عیاں ہو خامے سے تحریر نغمہ جائے صریر

مندرجہ بالا شعر کا تعلق قصیدے کے کس جزو سے ہے؟

25. کس محقق نے پٹنہ سے ایک تحقیقی رسالہ "معاصر" نکالا تھا؟

26. سنسکرت شاعری میں رس کا نظریہ کس نے پیش کیا ہے؟

27. مرنے کے دن قریب ہیں شاید کہ اے حیات

تجھ سے طبیعت اپنی بہت سیر ہوگئی

اس شعر پر کس ناول کا اختتام ہوا ہے؟

28. مستزاد کی کتنی قسمیں ہیں؟

29. "ترایلے" کتنے مصرعوں پر مشتمل ہوتی ہے؟

30. درج ذیل بیانات کو غور سے پڑھیے اور صحیح بیان کی نشاندہی کیجیے؟

31. ذیل میں بولیوں کے دو صحیح اور دو غلط زمرے ہیں۔

A۔ کھڑی بولی، بندیلی، گجراتی، ہریانی

B۔ کھڑی بولی، ہریانی، برج بھاشا، قنوجی

C۔ کھڑی بولی، ہریانی، بہاری، قنوجی

D۔ کھڑی بولی، قنوجی، بندیلی، ہریانی

صحیح زمروں کی نشان دہی کیجیے۔

32. دو غزلہ کسے کہتے ہیں؟

33. رسالہ "فواد الناظرین" کس نے جاری کیا تھا؟

34. رباعی کے دیگر دو نام کیا ہیں؟

35. ملا نصرتی کے حالات زندگی اور کلام پر کس ادیب نے ایک مبسوط کتاب لکھی ہے؟

36. ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور غلط۔

A۔ محمود شیرانی، نصیرالدین ہاشمی، مسعود حسین خاں، جگن ناتھ آزاد

B۔ محمود شیرانی، نصیرالدین ہاشمی، مسعود حسین خاں، گوپی چند نارنگ

C۔ محمود شیرانی، نصیرالدین ہاشمی، گوپی چند نارنگ، مرزا خلیل بیگ

D۔ محمود شیرانی، نصیرالدین ہاشمی، مسعود حسین خاں، قمر رئیس

صحیح زمروں کی نشان دہی کیجیے۔

37. دل ہے تو دھڑکنے کا بہانہ کوئی ڈھونڈے

پتھر کی طرح بے حس و بے جان سا کیوں ہے

اس شعر میں کون سی خصوصیت ہے؟

38. سبز پری کا کردار کس ڈرامے میں ہے؟

39. "ہمارے ادب کو قومی آزادی کی تحریک کی ترجمانی کرنی چاہیے۔ اسے سامراجیوں اور ظلم کرنے والے امیروں کی مخالفت کرنا چاہیے۔ اسے مزدوروں اور کسانوں اور تمام مظلوم انسانوں کی طرف داری اورحمایت کرنا چاہیے۔ اس میں عوام کے دکھ سکھ، ان کی بہترین خواہشوں اور تمناؤں کا اظہار اس طرح کرنا چاہیے جس سے ان کی انقلابی قوت میں اضافہ ہو اور متحد و منظم ہوکر اپنی جد و جہد کو کامیاب بنا سکیں۔"

ترقی پسند ادیبوں کے جلسے میں یہ باتیں کس نے اپنی تقریر میں کہی تھیں؟

40. نظم "آدمی نامہ" کس ہیئت میں لکھی گئی ہے؟

41. ذیل میں اشعار کےدو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔

A۔ ٹھنڈی ٹھنڈی وہ ہوائیں، وہ بیاباں، وہ سحر:: لوٹی جاتی تھی لہکتے ہوئے سبزے پہ نظر

B۔ ٹھنڈی ٹھنڈی وہ ہوائیں، وہ بیاباں، وہ سحر::دم بہ دم جھومتے تھے، وجد کے عالم میں شجر

C۔ وہ اک جواں کا حملہ کفار روکنا:: بڑھتے ہوئے ہجوم کا ہر وار روکنا

D۔ وہ اک جواں کا حملہ کفار روکنا::وہ چھوٹے چھوٹے ہاتھوں پہ تلوار روکنا

صحیح زمروں کی نشان دہی کیجیے۔

42. ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔

A۔ انقلاب، حویلی، صبح امید، چاند تاروں کا بن

B۔ مستقبل، دربار دہلی، فرضی لطیفہ، برق کلیسا

C۔ دل بے قرار سو جا، جاتری، سمندر کا بلاوا، کلرک کا نغمہ محبت

D۔ بدلی کا چاند، جنگل کی شہزادی، شکستِ زنداں کا خواب، کسان

صحیح زمروں کی نشان دہی کیجیے۔

43. درج ذیل کے دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔

A۔ الفاروق، سفرنامہ روم و مصر و شام، حیاتِ جاوید، مسافرانِ لندن

B۔ مسافرانِ لندن، ابن بطوطہ کے تعاقب میں، غبارِ خاطر، الفاروق

C۔ الفاروق، سیرت النبی، الغزالی، حیاتِ جاوید

D۔ سفرنامہ روم و مصرو شام، مسافرانِ لندن، جاپان چلو جاپان چلو، ابن بطوطہ کے تعاقب میں

44. "شاعری کے لیے ایک شیریں دیوانگی اور تنقید کے لیے ایک مقدّس سنجیدگی کی ضرورت ہوتی ہے۔"

یہ قول کس نقّاد کا ہے؟

45. عالم سوز و ساز میں وصل سے بڑھ کے ہے فراق::وصل میں مرگ آرزو، ہجرت میں لذت طلب

عین وصال میں مجھے حوصلہ نظر نہ تھا::گرچہ بہانہ جو رہی میری نگاہ بے ادب

یہ اشعار کس نظم سے ماخوذ ہیں؟

46. "آثار الصنادید" کا پہلا ایڈیشن کب اور کہاں سے شائع ہوا تھا؟

47. افسانہ "جوار بھاٹا" کس کی تخلیق ہے؟

48. درج ذیل میں سے دو زمروں کے اشعار صحیح ہیں اور دو غلط۔

A۔ نالہ و آہ کی تفصیل نہ پوچھو مجھ سوں::درد کہتی ہے مرا، زلف ترے کان میں آ

B۔ نالہ و آہ کی تفصیل نہ پوچھو مجھ سوں::دفتر عشق بسا، عشق کے دیوان میں آ

C۔ اب شوق سے تم محفل اغیار میں بیٹھو::یاں گوشہء خلوت میں عجب لطف اٹھا ہے

D۔ اب شوق سے تم محفل اغیار میں بیٹھو::نظروں میں مروّت ہے نہ آنکھوں میں حیا ہے

49. ذیل میں دو شعرصحیح ہیں اور دو غلط۔

A۔ آگہی دام شنیدن، جس قدر چاہے بچھائے:: موئے آتش دیدہ ہے حلقہ مری زنجیر کا

B۔خوشی نہ ہو مجھے کیوں کر قضا کے آنے کی::خبر ہے لاش پہ اس بے وفا کے آنے کی

C۔ہر طرف ہے جہل کا بازار گرم:: اہل فن کیوں کر نہ کھائیں پیچ و تاب

D۔ بڑھ گئیں تم سے تو مل کر اور بھی بیتا بیاں::اضطرابِ شوق نے اک حشر برپا کر دیا

صحیح اشعار کی نشان دہی کیجیے۔

50. شاعروں کے اعتبار سے درج ذیل اشعار میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔

A۔ تیرے وحشی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے :: رم کیا اتنا کہ آہوئے ختن لگنے لگا  : کلیم عاجز

B۔ اس کے ہی ہاتھ میں ہے شاخ تعلق کی بہار::چھولیا ہے تو نئے برگ و ثمر آگئے ہیں:عرفان صدیقی

C۔ ملے جو دل تو یہ کہنا کہ اپنی منزل پر:: سحر کا بھولا ہوا وقت آتا ہے  :جگر مراد آبادی

D۔ ہوا کے دوش پہ جاتا ہے کاروان نفس::عدم کی راہ میں کوئی پیادہ پا نہ ملا:یاس یگانہ چنگیزی

صحیح زمروں کی نشان دہی کیجیے۔

51. ڈراما "انار کلی" میں بختیار کون ہے؟

52. کس علم میں ہم کسی زبان میں استعمال ہونے والی اہم اور تفاعلی آوازوں کا تعین کرتے ہیں؟

53. "مسافران لندن" کے نام سے سرسیّد کے علاوہ کس نے سفرنامہ لکھا ہے؟

54. نظموں اور شعرا کے لحاظ سے درج ذیل میں سے دو صحیح زمروں کی نشان دہی کیجیے۔

A۔ آدمی نامہ۔ بنجارا نامہ۔ خاک ہند

B۔ فرضی لطیفہ۔ برق کلیسا۔ دربار دہلی

C۔ مناجات بیوہ۔ برکھا رت۔ آثار سلف

D۔ کسان۔ جنگل کی شہزادی۔ شکست زنداں کا خواب

55. درج ذیل میں سے دو زمروں کے اشعار صحیح ہیں اور دو غلط۔

A۔ وحدت عاشق و معشوق کی تصویر ہوں میں:: نل کا ایثار تو اخلاص دمن مجھ کو دیا

B۔ وحدت عاشق و معشوق کی تصویر ہوں میں::عشق نے کیا چمن سرو و سمن مجھ کو دیا

C۔ اس نظر کے اٹھنے میں، اس نظر کے جھکنے میں::اشک بھر کے اٹھی تھی میری بے گناہی بھی

D۔ اس نظر کے اٹھنے میں، اس نظر کے جھکنے میں:: نغمہ سحر بھی ہے، آہ صبح گاہی بھ

56. محمد حسین آزاد نے نظم "شب قدر" انجمن پنجاب کے کس جلسے میں پیش کی تھی؟

57. ذیل کے دو بیانات صحیح ہیں اور دو غلط۔

A۔ "ہندوستانی لسانیات کا خاکہ" گراہم بیلی کی انگریزی کتاب کا ترجمہ ہے۔

B۔"اردو کی لسانی تشکیل" گیان چند جین کی مشہور کتاب ہے۔

C۔"ہند آریائی اور ہندی" سنیتی کمارچٹرجی کی انگریزی کتاب کا ترجمہ ہے۔

D۔"مقدمہ تاریخ زبان اُردو" کے مصنف مسعود حسین خاں ہیں۔

صحیح بیانات کی نشان دہی کیجیے۔

58. ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔

A۔ غالب شخص اور شاعر، تاریخ جمالیات، ادب اور زندگی، تنقیدی جائزے

B۔ موازنہ انیس و دبیر، داستانِ تاریخ اردو، شعر العجم، الفاروق

C۔ تنقید اور عملی تنقید، ادب اور سماج، روایت اور بغاوت، افکار و مسائل

D۔ اُردو زبان اور فنِ داستان گوئی، سخنہائے گفتنی، عملی تنقید، اردو شاعری پر ایک نظر

صحیح زمروں کی نشان دہی کیجیے۔

59. لندن میں ہندوستانی ترقی پسند ادیبوں کے پہلے مینی فیسٹو پر کتنے ادیبوں نے دستخط کیے تھے؟

60. درج ذیل میں سے غالب کا شعر کون سا ہے؟

Your score is

The average score is 36%

آپ کو یہ کوئز پسند آیا ہو تو دوستوں کو ساجھا کریں

Facebook
0%

نیٹ جے آر ایف اردو دسمبر 2022 سوالنامہ مع جوابی کلید​

دسمبر 2021 جون 2022 سیشن کٹ آف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks