ابنِ انشا
1927 - 1979
ملکی سطح کے اکثر امتحانات میں این سی ای آر ٹی سے سوالات پوچھے جاتے ہیں اس لیے یہ نئی سیریز شروع کی جا رہی ہے اس میں شامل شخصیات کے مواد کو اختصار کے ساتھ لکھا جائے گا۔
اصل نام شیر محمد خاں اور قلمی نام ابنِ انشا تھا۔ جالندھر میں پیدا ہوئے1947ء میں اپنے خاندان کے ساتھ لاہور چلے گئے۔ 1952ء میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ مختلف سرکاری عہدوں پر فائز رہے۔ ابتدا میں روزنامہ “امروز” (لاہور) میں فکاہیہ کالم تحریر کیے۔ بعد میں روزنامہ “جنگ” (کراچی) اور اخبار “جیل” میں بھی کالم لکھے۔ شاعر اور مزاح نگار کی حیثیت سے شہرت ملی۔
“آوارہ گرد کی ڈائری”، “دنیا گول ہے”، “چلنا ہو تو چین کو چلیے”، “ابن بطوطہ کے تعاقب میں” دل چسپ سفرنامے اور “قصہ ایک کنوارے کا”، “اردو کی آخری کتاب” اور خمار گندم” وغیرہ ان کے مزاحیہ مضامین کے مجموعے ہیں۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ “چاندنگر” کے نام سے شائع ہوا۔