UGC NET & JRF Urdu July 2018

نیٹ جے آر ایف اردو جولائی 2018

نیٹ جے آر ایف جولائی 2018 کا منعقدامتحان کا سوال نامہ کی پی ڈی ایف اور ساتھ ہی اس کو کوئز کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔

سوالنامہ جولائی 2018

کوئز کی شکل

UGC NET & JRF Urdu July 2018

0%
0 votes, 0 avg
231

یہ کوئز ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل کرلیں

آپ کا وقت مکمل ہوا


Created on By Tabassum Kousar
Tabassum Kousar

سابقہ نیٹ سوالات

نیٹ جے آر ایف جولائی 2018

نیٹ، جے آر ایف جولائی 2018  میں پوچھے گئے سوالات پیش کیے جا رہے ہیں۔ آپ کوئز کرکے تیاری کا جائزہ لیں۔

1 / 100

1. ”ادب سیاسی،مذہبی اور اخلاقی موضوعات سے مدد لیتا ہے، لیتا رہا ہے مگر یہ مذہب کا خادم ہے نہ سیاست کا نقیب ، نہ اخلاق کانائب۔ ادب ہرجائی ہے اور ادب کا ہرجائی پن ہی اس کی دولت ہے۔“
یہ بیان کس کا ہے ؟

2 / 100

2. " خون کے دھبے" کس کے ڈراموں کا مجمومہ ہے ؟

3 / 100

3. سعادت حسن منٹو کے کس افسانے کا کردار غلام علی ہے؟

4 / 100

4. ”دیوان ریختی" کس کی تصنیف ہے؟

5 / 100

5. لب شیریں کا وصف کرتے ہیں
بات گویانبات اپنی ہے
بات اور نبات میں کون سی صنعت ہے ؟

6 / 100

6. "علوم کی بدنصیبی"کس کامضمون ہے ؟

7 / 100

7. ذیل میں سے کون سی کتاب فارسی شعریات سے متعلق نہیں ہے ؟

8 / 100

8. ماں کو وہ پوچھے توآوارہ وطن بتلانا
نام خواہر کا فقط رانڈ و دلہن بتلانا
بھائی کوقیدی زنجیر ورسن بتلانا
باپ کو سید بے گور کفن بتلانا
دیکھو غیرت سے میں ہو جاوں گی پانی پانی
ہند کے آگے نہ تم مانگیو جانی پانی
قید خانئہ شام کے حال میں کہے ہوئے مرثیہ کایہ بندکس کی تخلیق ہے ؟

9 / 100

9. "یہ درست ہے نظیر کے پاس کوئی عمیق فلسفیانہ نظرنہیں ہے مگر وہ زندگی کے مسائل میں اس طرح رچے بسے ہوئے ہیں کہ انھیں سب باتیں اپنے آپ معلوم ہیں"
نظیر کے بارے میں یہ خیال کس ناقد کے قلم کا مرہون منت ہے ؟

10 / 100

10. مکالمہ کس صنف ادب کے لئے لازمی جزو ہے ؟

11 / 100

11. سیاست میں شاہ پرست، مذہب میں کیتھولک اور ادب میں کلاسیکیت کا قائل ہوں۔ " یہ اعلان کس مغربی ناقد نے کیاتھا ؟

12 / 100

12. یہ آگہی مری مجھے رکھتی ہے بےقرار:: خوابیده اس شرر میں ہیں آتش کدے ہزار
یہ امتیاز رفعت وپستی اسی سے ہے ::گل میں مہک ، شراب میں مستی اسی سے ہے
بستان وبلبل وگل وبو ہے یہ آگہی::اصلِ کشاکشِ من وتو ہے یہ آگہی
یہ بند اقبال کی کس نظم سے لیا گیاہے ؟

13 / 100

13. "کلام میں چندچیزوں کو ایک حکم کے تحت جمع کرنا‘‘کون سی صنعت کہلاتی ہے ؟

14 / 100

14. پطرس بخاری نے پرانی سائکل کا ذکر کسی انشایئے میں کیا ہے ؟

15 / 100

15. ذیل میں کچھ نظموں کے نام الف، ب، ج اور د کے تحت درج ہیں۔ انھیں غور سے پڑھیے اور سرور جہان آبادی کی نظموں کے زمرے کی نشان دہی کیجیے۔
الف ۔ خاکِ وطن،لکشمن جی، شیون عروس
ب۔ نیرنگِزمانہ، دربارا کبر، قومی نوحہ
ج۔ پھولوں کا کنج، مادر ہند، گرد ِکارواں
د۔ بدنصیب بنگال، شمع ِانجمن، کارزازر ہستی

16 / 100

16. ”مجھے جو کمبختی لگی، دروازہ بند نہ کیا، ایک بڑھیا شیطان کی خالا، اس کا خدا کرے منہ کالا، ہاتھ میں تسبیح لٹکائے، برقع اوڑھے دروازہ کھلا پاکر ندھڑکہ چلی آئی اور سامنے ملکہ کے کھڑے ہوکر ہاتھ اٹھا کر دعادینے لگی کہ الٰہی! تیری نتھ چوڑی سہاگ کی سلامت رہے اور کماؤ کی پگڑی قائم رہے ! میں غریب رنڈی فقیرنی ہوں۔ ایک بیٹی میری ہے کہ وہ دوجی سے پورے دنوں دردزہ میں مرتی ہے اور مجھ کواتنی وسعت نہیں ہے کہ اَدھی کا تیل چراغ میں جلاؤں، کھانے پینے کو کہاں سے لاوں۔“
یہ عبارت کس کی لکھی ہوئی ہے ؟

17 / 100

17. "گلشن عشق" کس کی مثنوی ہے ؟

18 / 100

18. "کسی بات کے حسن وقبح کامدار زیادہ تر اسی عہد کے اربابِ اقتدار کی پسند یا ناپسند پر ہوتا ہے۔ بادشاہ کے مانندمقتدرکسی غلطی کا مرتکب نہیں ہوسکتا۔“
یہ اقتباس مضامین رشید کے کس انشائیہ سے لیا گیاہے ؟

19 / 100

19. ”جھوٹی اور بے اصل باتوں کا چمکانا، زمین آسمان کے قلابے ملانا اور مبالغہ واغراق کا طوفان اٹھانا، فی الحقیقت شاعر کا کمال نہیں ہے، بلکہ جس قدر اس کی طبیعت ان باتوں سے اِبا کرتی ہے اسی قدر جاننا چاہیے کہ شاعری سے زیادہ مناسبت رکھتا ہے۔"

یہ عبارت کس کتاب سے ماخوذ ہے ؟

20 / 100

20. "نغمہ ءساز " کس کا شعری مجموعہ ہے ؟

21 / 100

21. "اتال تجھے میں کیا کہوں، نہ کہوں تو چپ بی کیوں رہوں۔ توں توبہوت دانابہوت عاقل ہے ولے ہشیار، دل رُباشہردیدارکوں انپڑیا بہت مشکل ہے۔باٹ میں جنس جنس کی محنت حائل ہے۔ اس دریا میں کیں غرقاب کیں ساحل ہے۔“
یہ عبارت کسی کتاب سے ماخوذہے ؟

22 / 100

22. "اے جناب میرن صاحب ، السلام علیکم! حضرت آداب ، کہو صاحب آج اجازت ہے "
غالب نے یہ خط کس کے نام لکھاتھا ؟

23 / 100

23. چاروں طرف تھا بس کہ ہجوم ِسپاه شام
گویا سیاه پوش تھا آب رواں تمام
ماتم یہ تھا کہ مالک کوثر تھا تشنہ کام
بالکل الٹ د یئے تھے حبابوں نے اپنے جام
دریا جو دور پیاس میں تھا شہ کی فوج سے
منہ پرطمانچے مارتا تھا دستِ موج سے
مرثیہ کے اس بند میں کون سی صنعت کا استعمال ہوا ہے ؟

24 / 100

24. "منٹو کے کس افسانے کا مرکزی کردار راج کشور ہے ؟

25 / 100

25. وہ مکھڑے کا عالم و کنگھی کارنگ::شب ماه ہودیکھ کر جس کو دنگ
ستم تس پہ سرمے کی تحریری::کھینچی ہاتھ کافر کے شمشیری
وہ پشواز اک ڈانک کی جگمگی::ستاروں کی تھی آنکھ جس پرلگی
یہ اشعار کس مثنوی کے ہیں ؟

26 / 100

26. ذیل میں سے کس نے ہئیت کوالمیہ کی جان بتایا ہے ؟

27 / 100

27. "سب رس" میں حُسن کے غلام کانام کیا ہے ؟

28 / 100

28. "زندگی اے زندگی"کس کا آخری شعری مجموعہ ہے ؟

29 / 100

29. "انگارے"میں سجاد ظہیر کے کتنے افسانے ہیں ؟

30 / 100

30. ذیل میں ایک دعویٰ ہے اور اس کی ایک دلیل ہے۔ اسے غور سے پڑھیے اور صحیح جواب کی نشاندہی کیجیے

دعویٰ :اردوایک شیریں زبان ہے۔
دلیل : اردوزبان میں مختلف زبانوں کی آوازوں پرمبنی الفاظ شامل ہیں۔

 

31 / 100

31. الحاقیانہ میں کون ساعمل شامل نہیں ہے ؟

32 / 100

32. "آج تمام مشاعروں کا پہلاسماجی فریضہ ہے کہ ان لوگوں کے ساتھ ہوجائیں جو دنیا کو بدل دینا چاہتے ہیں۔ انھیں اسی طرح آزادی نصیب ہوتی ہے۔"
یہ بيان کس کا ہے ؟

33 / 100

33. "میں یہ نہیں کہتا کہ پیغام اور شاعری میں کوئی بیر ہے، شرط یہ ہے کہ پیغام شعری تجربہ بن جائے۔“ یہ بیان کس کا ہے؟

34 / 100

34. ’’اسرارِ قدرت " کسی کی نظم ہے ؟

35 / 100

35. ”رانی کیتکی کی کہانی" میں راجا جگت پرکاش کے گرو کا کیا نام ہے ؟

36 / 100

36. نصرتی کی مثنوی گلشن عشق" میں کون سا قصہ بیان ہوا ہے ؟

37 / 100

37. "سہ دوری کے چوکے پر آج پھر صاف ستھری جازم بھی تھی۔ ٹوٹی پھوٹی کھپریل کی جھریوں میں سے دھوپ کے آڑے ترچھے قتلے پورے دالان میں بکھرے ہوئے تھے۔ محلے ٹولے کی عورتیں خاموش اور سہمی ہوئی سی بیٹھی تھیں۔ جیسے کوئی بڑی واردات ہونے والی ہو، ماؤں نے بچے چھاتیوں سے لگا لیے تھے۔"
درج بالا اقتباس کس افسانہ سے ماخوذ ہے ؟

38 / 100

38. یہ اشعار قصیدے کے کسی جزو کے ہیں ؟
نصرت الملک بہادر مجھے بتلا کہ مجھے
تجھ سے جوانی ارادت ہے تو کس بات سے ہے
تو سکندر ہے مرافخر ہے ملناتیرا
گو شرف خضرکی بھی مجھ کو ملاقات سے ہے

39 / 100

39. ”رس کی انوکھی لہریں" کس کی نظم ہے ؟

40 / 100

40. "دل کسی کا دوست نہیں" کس کا افسانوی مجموعہ ہے ؟

41 / 100

41. جعفرزٹلی کی تخلیقات کو کس محقق نے" زٹل نامہ" کے نام سے حواشی وتعلیقات کے ساتھ مرتب کیا ہے ؟

42 / 100

42. ہند آریائی قدیم دور کب سے کب تک تسلیم کیا جاتاہے ؟

43 / 100

43. بے ترتیبی کس صنفِ نثر کی خصوصیت ہے ؟

44 / 100

44. " اقبال کی شاعری میں رومانوی اثرات بہت نمایاں طور پر نظر آتے ہیں۔"
کس ناقد نے یہ بات کہی ہے؟

45 / 100

45. تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئے
درج ذیل مصرعوں سے شعرمکمل کیجیے۔

46 / 100

46. فریدوں محمد حسن کے کس ڈرامے کا کردار ہے ؟

47 / 100

47. خمخانہ جاوید کیا ہے ؟

48 / 100

48. صحیح جوڑکی نشاندہی کیجئے:

49 / 100

49. افسانہ " آوارہ گرد " کا کردار اوٹو کروگر کس ملک کا باشندہ تھا ؟

50 / 100

50. "کشتیء مسکیں"، ’’جان پاک "اور دیواریتیم" کو اقبال نے کس نظم میں استعمال کیا ہے ؟

51 / 100

51. بھلاتردّد بے جا سے اس میں کیا حاصل
اٹھا چکے ہیں زمیندار جن زمینوں کو
درج بالا شعر پرکس مضمون کا اختتام ہوتاہے ؟

52 / 100

52. یہ کس کا شعر ہے ؟
شام بھی دھواں دھواں ، حسن بھی تھا اداس اداس
دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں

53 / 100

53. ابھینو گپت نے کون سا نظریہ پیش کیا ہے ؟

54 / 100

54. ”دنيامقام امتحان ہے۔ ہم تم یہاں امتحان دینے آئے ہیں۔ امتحان کا نام سنتے ہی میں چونک پڑا، آنکھ کھول کر دیکھا تو کچھ نہ تھا۔" یہ عبارت "نیرنگ خیال" کے کسی مضمون کا آخری حصہ ہے ؟

55 / 100

55. "تسلسل" کس کی نظم ہے ؟

56 / 100

56. "شعر شور انگیز" جلد اول کے دیباچے کے آخری باب کا عنوان کیا ہے ؟

57 / 100

57. "ٹیریلین کی پتلون "کس کا افسانہ ہے ؟

58 / 100

58. کس ادیب کے مضامین کا مجموعہ "سنگ وخشت "ہے ؟

59 / 100

59. "نئی دھرتی، نئے انسان " کسی کا افسانوی مجموعہ ہے ؟

60 / 100

60. ہیں مستحیل خاک سے اجزاے نوخطاں::کیا سہل ہے زمیں سے نکلنانبات کا
کس کا شعرہے ؟

61 / 100

61. "پھول متی اور کامتا "پریم چند کے کس افسانے کے کردار ہیں ؟

62 / 100

62. احوال اس فقير کا اے دوستاں سنو
یعنی جو مجھ پہ بیتی ہے وہ داستاں سو
جو کچھ کہ شاہِ عق نے مجھ سے کیا سلوک
تفصیل وار کرتا ہوں اس کا بیاں سنو
ان اشعار سے "باغ و بہار‘‘ کے کس درویش نے اپنے سیر کی ابتدا کی ؟

63 / 100

63. سعادت حسن منٹو نے اپنے بھائی سعیدحسن کا ذکر کس افسانے میں کیا ہے ؟

64 / 100

64. "دفتر ماتم " کس کے مرثیوں کا مجمومہ ہے ؟

65 / 100

65. شہزادہ معزالدین کس داستان کا ہیرو ہے ؟

66 / 100

66. مثنوی ”سحرالبیان"میں جنوں کے بادشاه کابیٹا کس پر عاشق ہوا ؟

67 / 100

67. اقبال انسانیت کو فطرت کامحبوب ترین اور مکمل ترین جوہر سمجھتے ہیں۔ اُن کے خیال میں فطرت ہستی ابھی خوب سے خوب تر کی جستجو میں ہے، ان کا فلسفہ ء حیات زندگی اور موت دونوں کا ایک بلندتصور رکھتا ہے۔ "
اقبال کے تعلق سے یہ تبصرہ کس کا ہے؟

68 / 100

68. مرشد کس کا مضمون ہے ؟

69 / 100

69. شور سینی اپ بھرنش کے اثرات کب تک رہے ؟

70 / 100

70. ذیل میں کچھ افسانوی مجموعوں کے نام الف، ب، ج اور د کے تحت درج ہیں۔ انھیں غور سے پڑھیے اور کرشن چندر کے افسانوی مجموعوں کے صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے۔
الف ۔نظارے، زندگی کے موڑ پر ، ٹوٹے ہوئے تارے
ب۔ ان داتا، تین غنڈے، عشق پرزور نہیں
ج۔ سمندر دور ہے ، حسن اور حیوان ، میں انتظار کروں گا ۔
د۔ کتاب کا کفن، زندگی کے موڑ پر، نظارے

71 / 100

71. "صرف ایک سگریٹ "کس کا افسانہ ہے ؟

72 / 100

72. "نیرنگ خیال" کے حصہ دوم میں کتنے مضامین شامل ہیں ؟

73 / 100

73. عیش بائی طوائف کس مثنوی کا کردار ہے ؟

74 / 100

74. "پاسبان" کے مصنف کون ہیں ؟

75 / 100

75. کلیم الدین احمد کی کتاب ”اردوشاعری پر ایک نظر " کتنی جلدوں میں چھپی ہے؟

76 / 100

76. ذیل میں سے کون نواب مرزا سلطان کی بیوی بنتی ہے ؟

77 / 100

77. "شعر کی عمارت چار چیزوں سے اٹھتی ہے۔ لفظ ، وزن ، معنی اور قافیہ"
یہ بیان کس کا ہے؟

78 / 100

78. "ٹیکسی حاجی علی سے ہوتے ہوئے تاڑدیو میں داخل ہوئی۔ وہاں سے اوپر ہاوس ہوتے ہوئے ہارن بائی روڈ پر جا پہنچی، جس کانام اب مہاتما گاندھی روڈ ہوگیا ہے۔"
یہ عبارت راجندرسنگھ بیدی کے کسی افسانے سے ماخوذہے ؟

79 / 100

79. اس رخش کے منہ پرکوئی دن چڑھ نہیں سکتا
چلنے میں یہ سرعت ہے کہ سِن بڑھ نہیں سکتا
اس شعر میں کون سی صنعت نمایاں ہے ؟

80 / 100

80. درج ذیل میں سے سعادت حسن منٹو کے افسانوی مجموعے کی نشاندہی کیجیے۔

81 / 100

81. دلیل صبح روشن ہے ستاروں کی تنک تابی
افق سے آفتاب اُبھرا گیا دورِگراں خوابی
اس شعر سے اقبال کی کون سی نظم شروع ہوتی ہے ؟

82 / 100

82. ناول ”امراؤ جان ادا" میں گو ہرکس کالڑکا ہے ؟

83 / 100

83. کسی شاعرکوترقی پسندوں میں شمارنہیں کیا جاتا ؟

84 / 100

84. "وہ نقاد جومعاصر ادب کا مطالعہ کرنے سے جی نہیں چراتا ، ہرطرح اس میں مصروف اور منہمک ہوتا ہے، ہماری تعریف اور احترام کا مستحق ہوتا ہے۔“

85 / 100

85. "تمہاری دادی لکھتی ہیں کہ رہائی کا حکم ہو چکا تھا۔ یہ بات سچ ہے، اگر سچ ہے تو جواں مرد ایک بار دونوں قیدوں سے چھوٹ گیا۔نہ قید حیات رہی،نہ قید فرنگ۔ ہاں صاحب! وہ لکھتی ہیں کہ پنشن کاروپیا مل گیاتھا۔ وہ تجہیزو تکفین کے کام آیا۔ " یہ  عبارت غالب نے اپنے خط میں کس کو لکھی تھی؟

86 / 100

86. روئے آنسو اس قدر ہم ہجر میں
اشک کے طوفان سے دریا ہوگیا
اس شعر میں لفظ حشوقبیح کی نشان کیجیے۔

87 / 100

87. کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ
دنیا ہے تری منتظر روز ِ مکافات
درج بالا شعر پر اقبال کی کون نظم ختم ہوتی ہے ؟

88 / 100

88. "مضمون تو سب پیدا کر سکتے ہیں۔ شاعرکامعیارِ کمال یہی ہے کہ مضمون ادا کن لفظوں میں کیا گیا ہے۔اور بندش کیسی ہے ۔"

یہ بیان کس کا ہے ؟

89 / 100

89. سراپا میں جس جانظرکیجیے
وہیں عمر اپنی بسرکیجیے
یہ شعر کس مثنوی سے ماخوذ ہے ؟

90 / 100

90. "برف حکیم صاحب کی ایسی کمزوری ہے جس پر وہ نہ کبھی قابو پا سکے۔ گرمی کے موسم میں برف نہ دستیاب ہواوریہ معلوم ہو کہ صرف قطب شمالی پر مل سکتی ہے تو وہ اپنے تانگے پرقطب شمالی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔“
یہ اقتباس مضامینِ رشید کے کس انشایئے سے لیا گیا ہے ؟

91 / 100

91. ذیل میں سے کس نے ادب کی تنقید میں نفسیات کا سہارا لیا ہے ؟

92 / 100

92. نظیر اکبر آبادی کا نظم "برسات کی بہاریں‘‘ کی ہئیت کیا ہے ؟

93 / 100

93. "جھوری کاچھی"پریم چند کے کس افسانے کا کردار ہے ؟

94 / 100

94. "بساط رقص " کس کا شعری مجموعہ ہے ؟

95 / 100

95. ذیل میں سے کسی کے بارے میں بوطیقا میں بالکل ذکرنہیں ہے ؟

96 / 100

96. "درشرح شعرگوید"کاعنوان کس مثنوی میں قائم کیا گیا ہے ؟

97 / 100

97. کون سی مثنوی میں ہیروئن خودکشی کرلیتی ہے ؟

98 / 100

98. میں نے گفتگو سن کر، دونوں یاجوج ماجوج سے کہا کہ واسطے خدا کے مجھ پر رحم کرو، ابھی مجھ میں ایک رَمق جان باقی ہے۔ جب مر جاؤں گا، جو تمہارا جی چاہے گا سوکیجو“
"باغ و بہار" میں یہ جملے کس درویش کی زبان سے ادا ہوئے ہیں ؟

99 / 100

99. ” شکست زنداں کا خواب " کس کی نظم ہے ؟

100 / 100

100. "جو کیفیت و ہ یعنی شاعر آپ اٹھاتا ہے اس کے لیے ڈھونڈتا رہتا ہے کہ کیسے لفظ ہوں اور کس طرح انہیں ترتیب دوں تا کہ جو کیفیت اس کے دیکھنے سے میرے دل پر طاری ہے، وہی کیفیت سننے والوں کے دل پر چھا جائے ۔ "

بہ بیان کس کا ہے؟

Your score is

The average score is 35%

آپ کو یہ کوئز پسند آیا ہو تو دوستوں کو ساجھا کریں

Facebook
0%

2 thoughts on “UGC NET & JRF Urdu July 2018”

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks