JK SET Urdu Paper II 2016 Detailed Discussion

JK SET Urdu Paper II 2016

JK SET Urduکشمیر سیٹ کا امتحان جلد ہی ہونے والا ہے اور کسی بھی امتحان میں اس کے گزشتہ پرچے اہم رول ادا کرتے ہیں اس سے امتحان کا معیار سمجھنے میں مدد ملتی ہے لہذا آپ کی خدمت میں حاضر ہے، کشمیر سیٹ 2016 کا پرچہ دوم اردو۔

کشمیر سیٹ 2016

پرچہ دوم

سوال نمبر: 01    شاہ حاتم نے کس شاعر کو پہلوانِ سخن کہا؟

میرؔدردؔ
غالبؔسوداؔ

جواب: سوداؔ

محمد شاہ کے خواجہ سرا بسنت علی خاں کے ملازم، سیف الدولہ احمد علی خاں اور ان کے بعد نواب غازی الدین خاں عمادالملک سے وابستہ ہوئے۔دہلی کی تباہی کے وقت عمادالملک کے ساتھ دہلی سے نکلے اور فرخ آباد پہنچے، وہاں مہربان خاں رندؔ نے سودا ؔ کو عماد الملک سے مانگ لیا، کچھ عرصے بعد وہاں سے فیض آباد پہنچ کر شجاعُ الدولہ کے دربار میں ملازم ہوئے۔ نواب کے انتقال کے بعد آصف الدولہ کے لکھنو کو دارالسلطنت بنایا تو وہ یہاں آئے اور یہیں 1781ء میں وفات پائی۔

اساتذہ: سودا بموجب رسم زمانہ کے اوّل سلیمان قلی خان وداد کے پھر شاہ حاتم کے شاگرد ہوئے۔

خوشا نصیب اس اُستاد کے جس کی گود میں ایسا شاگرد پل کر بڑا ہوا۔ (شاہ حاتم نے سودا کے لیے )

مرزا۔ فارسی اب تمہاری زبان مادری نہیں۔ اس میں ایسے نہیں ہوسکتے کہ تمہارا کلام اہلِ زبان کے مقابل میں قابل تعریف ہو۔ طبع موزوں ہے۔ شعر سے نہایت رکھتی ہے۔ تم اردو کہا کرو تو یکتائے زمانہ ہوگے۔ (خان آرزو نے مشورہ دیا)

سوال نمبر : 02    مندرجہ ذیل میں کون سا ڈراما محمد حسن کا نہیں ہے؟

محل سرامیر تقی میر
صیدِ ہوسضحاک

جواب: صیدِ ہوس

سوال نمبر: 03    ‘مقدمہ تاریخ زبانِ اردو’ کے مصنف کون ہیں؟

یوسف حسین خانمسعود حسین خاں
ڈاکٹر شوکت سبزواریڈاکٹر محی الدین قادری زور

جواب: مسعود حسین خاں

سوال نمبر: 04    نامساعد حالات میں بھی کس شاعر نے دلّی کو نہیں چھوڑا؟

دردؔآرزوؔ
سوداؔمیرؔ

جواب: دردؔ

سوال نمبر : 05    مندرجہ ذیل میں حیات اللہ انصاری کا افسانہ کون ساہے؟

رئیس خانہآخری آدمی
آپاآخری کوشش

جواب: آخری کوشش

آخری آدمی: انتظار حسین

رئیس خانہ: احمد ندیم قاسمی

آپا: ممتاز مفتی

سوال نمبر: 06    کس ناول میں ‘شاہد رعنا’ کی مماثلتیں ملتی ہیں؟

امراؤ جان اداؔمراۃ العروس
فسانہ آزادفردوسِ بریں

جواب: امراؤ جان اداؔ

سوال نمبر: 07    گارساں دتاسی نے ولیؔ کا کلیات کس سن میں مرتب کیا؟

18301825
18351833

جواب: 1833

دیوانِ ولیؔ کو زیورِ طباعت سے آراستہ کرنے کا سہرا سب سے پہلے فرانسیسی مستشرق گارساں دتاسی کے سر بندھا۔ اس نے آٹھ نسخوں سے مقابلہ کرنے کے بعد 1833ء میں اسے پیرس سے دوجلدوں میں شایع کیا اور اس پر فرانسیسی زبان میں ایک مقدمہ بھی لکھا۔(اس مقدمے کا اردو ترجمہ ڈاکٹر یوسف حسین خاں صاحب کا کیا ہوا ہے۔ “یادگارِ ولیؔ” مرتبہ محمد صاحب 1937ء میں چھپ چکا ہے)اس مقدمے میں اس نے ولیؔ کے حالات زندگی اور شاعری سے بحث کی ہے۔

سوال نمبر: 08    آغا حشر کاشمیری کا پہلا ڈرامہ کون سا ہے؟

مرید شکآفتابِ محبت
خوبصورت بلایہودی کی لڑکی

جواب: آفتابِ محبت

سوال نمبر : 09   

پتّہ پتّہ، بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے

درج بالا شعر میں کس صنعت کا استعمال ہوا ہے؟

تجنیستکرار
تضادحسنِ تعلیل

جواب:تکرار

سوال نمبر: 10    ابو سعید محمد محی الدین خدری تخلص کیا رکھتے تھے؟

مخدومؔجذبیؔ
فانیؔیگانہؔ

جواب:مخدومؔ

معین احسن جذبی

مرزا واجد حسین یگانہ چنگیزی

شوکت علی خاں شوکت/فانی بدایونی

سوال نمبر:11تذکرہ ‘مخزنِ نکات’ کس کا لکھا ہوا ہے؟

میر تقی میرؔقدرت اللہ قاسمؔ
میر حسنقائم چاند پوری

جواب: قائم چاند پوری

سوال نمبر: 12     ان میں تاثراتی نقاد کون نہیں کہلاتے؟

شبلی نعمانیمحمد حسین آزاد
احتشام حسینعبدالرحمٰن بجنوری

جواب:احتشام حسین

سوال نمبر: 13 مندرجہ ذیل میں نصیرالدین ہاشمی کی تصنیف کون سی ہے؟

مدراس میں اردولکھنؤ کا دبستان شاعری
دکن میں اردواردو شاعری پر ایک نظر

جواب: دکن میں اردو/مدراس میں اردو

سوال نمبر: 14’دانہ ودام’ افسانوں کا مجموعہ کس کا ہے؟

عصمت چغتائیراجندرسنگھ بیدی
قرۃالعین حیدرسعادت حسن منٹو

جواب: راجندرسنگھ بیدی

سوال نمبر:15’قلم کا مزدور۔پریم چند’کس کی لکھی کتاب ہے؟

مدن گوپالامرت رائے
دیا نارائن نگمکمل کشورگونمگا

جواب: مدن گوپال

سوال نمبر:16پہلی طبع زاد مثنوی کون سی ہے؟

یوسف زلیخاکدم راؤ پدم راؤ
سیف الملوک و بدیع الجمالقطب مشتری

جواب: قطب مشتری

سوال نمبر:17

تھا سراپا روح تو بزم سخن پیکر ترا
زیب محفل بھی رہا، محفل سے پنہاں بھی رہا

غالبؔ کی مدح میں یہ شعر کس شاعر نے کہا؟

اقبالؔحالیؔ
محمد حسین آزادؔفیضؔ

جواب:اقبال

سوال نمبر: 18’خطباتِ احمدیہ’ کتنے خطبات پر مشتمل ہے؟

دسآٹھ
سولہبارہ

جواب:بارہ

سوال نمبر:19زمانی اعتبار سے کون سی ترتیب صحیح قرار پائے گی؟

گلشنِ عشق، علی نامہ، قطب مشتری، پھول بن
قطب مشتری، پھول بن، گلشنِ عشق، علی نامہ
پھول بن ، قطب مشتری، گلشنِ عشق، علی نامہ
علی نامہ ، گلشنِ عشق، پھول بن ، قطب مشتری

جواب: قطب مشتری، پھول بن، گلشنِ عشق، علی نامہ

قطب مشتری: 1609: 1018

پھول بن: مجلس اشاعت دکھنی مخطوطات نے پہلی دفعہ 1937ء میں پھولبن شائع کی۔ اس کی ترتیب و تدوین پروفیسر سروری مرحوم نے کی تھی۔

نصیرالدین ہاشمی، زور، اور جمیل جالبی کے مطابق: انہوں نے ایک فارسی قصے “بساتین الانس” (مصنفہ احمد حسن دبیر عید روسی) کو سامنے رکھ کر “پھولبن” کے نام سے 1066ھ بمطابق 1655ء میں دکھنی میں نظم کیا۔

عبدالقادرسروری کے مطابق 1076ھ ہے۔

 گلشنِ عشق:1068

علی نامہ:1076

سوال نمبر: 20ان میں کون سا جز مرثیہ کا نہیں ہے؟

آمدرخصت
رجزگریز

جواب: گریز

سوال نمبر:21مثنوی ‘سحرالبیان’ کس سن ھ میں تصنیف ہوئی؟

11891188
11921199

جواب:1199

سوال نمبر:22’باغ و بہار’ میں بصرہ کی شہزادی کی کس خصوصیت کا بیان ملتا ہے؟

سخاوتخیانت
ریاضتعداوت

جواب: سخاوت

سوال نمبر:23

سُن کوئی ہزار کچھ سنائے
کیجئے وہی جو سمجھ میں آئے

یہ شعر کس مثنوی کا ہے؟

گلزار نسیمسحرالبیان
زہر عشقمذہبِ عشق

جواب:گلزارِ نسیم

سوال نمبر:24چنپاوتی اور چندرسین کا ضمنی قصہ کس مثنوی میں ملتا ہے؟

قطب مشتریسحرالبیان
پھول بنگلشنِ عشق

جواب: گلشنِ عشق

سوال نمبر:25                مغربی ہندی کی کن دو بولیوں کی پہچان “اَ” ہے؟

برج بھاشا اور بُندیلیہریانی اور کھڑی بولی
ہریانی اور قنّوجیبرج بھاشااور قنوجی

جواب: ہریانی اور کھڑی بولی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks