JK SET Urdu Paper II 2016
JK SET Urduکشمیر سیٹ کا امتحان جلد ہی ہونے والا ہے اور کسی بھی امتحان میں اس کے گزشتہ پرچے اہم رول ادا کرتے ہیں اس سے امتحان کا معیار سمجھنے میں مدد ملتی ہے لہذا آپ کی خدمت میں حاضر ہے، کشمیر سیٹ 2016 کا پرچہ دوم اردو۔
کشمیر سیٹ 2016
پرچہ دوم
سوال نمبر: 01 شاہ حاتم نے کس شاعر کو پہلوانِ سخن کہا؟
میرؔ | دردؔ |
غالبؔ | سوداؔ |
جواب: سوداؔ
محمد شاہ کے خواجہ سرا بسنت علی خاں کے ملازم، سیف الدولہ احمد علی خاں اور ان کے بعد نواب غازی الدین خاں عمادالملک سے وابستہ ہوئے۔دہلی کی تباہی کے وقت عمادالملک کے ساتھ دہلی سے نکلے اور فرخ آباد پہنچے، وہاں مہربان خاں رندؔ نے سودا ؔ کو عماد الملک سے مانگ لیا، کچھ عرصے بعد وہاں سے فیض آباد پہنچ کر شجاعُ الدولہ کے دربار میں ملازم ہوئے۔ نواب کے انتقال کے بعد آصف الدولہ کے لکھنو کو دارالسلطنت بنایا تو وہ یہاں آئے اور یہیں 1781ء میں وفات پائی۔
اساتذہ: سودا بموجب رسم زمانہ کے اوّل سلیمان قلی خان وداد کے پھر شاہ حاتم کے شاگرد ہوئے۔
خوشا نصیب اس اُستاد کے جس کی گود میں ایسا شاگرد پل کر بڑا ہوا۔ (شاہ حاتم نے سودا کے لیے )
مرزا۔ فارسی اب تمہاری زبان مادری نہیں۔ اس میں ایسے نہیں ہوسکتے کہ تمہارا کلام اہلِ زبان کے مقابل میں قابل تعریف ہو۔ طبع موزوں ہے۔ شعر سے نہایت رکھتی ہے۔ تم اردو کہا کرو تو یکتائے زمانہ ہوگے۔ (خان آرزو نے مشورہ دیا)
سوال نمبر : 02 مندرجہ ذیل میں کون سا ڈراما محمد حسن کا نہیں ہے؟
محل سرا | میر تقی میر |
صیدِ ہوس | ضحاک |
جواب: صیدِ ہوس
سوال نمبر: 03 ‘مقدمہ تاریخ زبانِ اردو’ کے مصنف کون ہیں؟
یوسف حسین خان | مسعود حسین خاں |
ڈاکٹر شوکت سبزواری | ڈاکٹر محی الدین قادری زور |
جواب: مسعود حسین خاں
سوال نمبر: 04 نامساعد حالات میں بھی کس شاعر نے دلّی کو نہیں چھوڑا؟
دردؔ | آرزوؔ |
سوداؔ | میرؔ |
جواب: دردؔ
سوال نمبر : 05 مندرجہ ذیل میں حیات اللہ انصاری کا افسانہ کون ساہے؟
رئیس خانہ | آخری آدمی |
آپا | آخری کوشش |
جواب: آخری کوشش
آخری آدمی: انتظار حسین
رئیس خانہ: احمد ندیم قاسمی
آپا: ممتاز مفتی
سوال نمبر: 06 کس ناول میں ‘شاہد رعنا’ کی مماثلتیں ملتی ہیں؟
امراؤ جان اداؔ | مراۃ العروس |
فسانہ آزاد | فردوسِ بریں |
جواب: امراؤ جان اداؔ
سوال نمبر: 07 گارساں دتاسی نے ولیؔ کا کلیات کس سن میں مرتب کیا؟
1830 | 1825 |
1835 | 1833 |
جواب: 1833
دیوانِ ولیؔ کو زیورِ طباعت سے آراستہ کرنے کا سہرا سب سے پہلے فرانسیسی مستشرق گارساں دتاسی کے سر بندھا۔ اس نے آٹھ نسخوں سے مقابلہ کرنے کے بعد 1833ء میں اسے پیرس سے دوجلدوں میں شایع کیا اور اس پر فرانسیسی زبان میں ایک مقدمہ بھی لکھا۔(اس مقدمے کا اردو ترجمہ ڈاکٹر یوسف حسین خاں صاحب کا کیا ہوا ہے۔ “یادگارِ ولیؔ” مرتبہ محمد صاحب 1937ء میں چھپ چکا ہے)اس مقدمے میں اس نے ولیؔ کے حالات زندگی اور شاعری سے بحث کی ہے۔
سوال نمبر: 08 آغا حشر کاشمیری کا پہلا ڈرامہ کون سا ہے؟
مرید شک | آفتابِ محبت |
خوبصورت بلا | یہودی کی لڑکی |
جواب: آفتابِ محبت
سوال نمبر : 09
پتّہ پتّہ، بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے |
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے |
درج بالا شعر میں کس صنعت کا استعمال ہوا ہے؟
تجنیس | تکرار |
تضاد | حسنِ تعلیل |
جواب:تکرار
سوال نمبر: 10 ابو سعید محمد محی الدین خدری تخلص کیا رکھتے تھے؟
مخدومؔ | جذبیؔ |
فانیؔ | یگانہؔ |
جواب:مخدومؔ
معین احسن جذبی
مرزا واجد حسین یگانہ چنگیزی
شوکت علی خاں شوکت/فانی بدایونی
سوال نمبر:11تذکرہ ‘مخزنِ نکات’ کس کا لکھا ہوا ہے؟
میر تقی میرؔ | قدرت اللہ قاسمؔ |
میر حسن | قائم چاند پوری |
جواب: قائم چاند پوری
سوال نمبر: 12 ان میں تاثراتی نقاد کون نہیں کہلاتے؟
شبلی نعمانی | محمد حسین آزاد |
احتشام حسین | عبدالرحمٰن بجنوری |
جواب:احتشام حسین
سوال نمبر: 13 مندرجہ ذیل میں نصیرالدین ہاشمی کی تصنیف کون سی ہے؟
مدراس میں اردو | لکھنؤ کا دبستان شاعری |
دکن میں اردو | اردو شاعری پر ایک نظر |
جواب: دکن میں اردو/مدراس میں اردو
سوال نمبر: 14’دانہ ودام’ افسانوں کا مجموعہ کس کا ہے؟
عصمت چغتائی | راجندرسنگھ بیدی |
قرۃالعین حیدر | سعادت حسن منٹو |
جواب: راجندرسنگھ بیدی
سوال نمبر:15’قلم کا مزدور۔پریم چند’کس کی لکھی کتاب ہے؟
مدن گوپال | امرت رائے |
دیا نارائن نگم | کمل کشورگونمگا |
جواب: مدن گوپال
سوال نمبر:16پہلی طبع زاد مثنوی کون سی ہے؟
یوسف زلیخا | کدم راؤ پدم راؤ |
سیف الملوک و بدیع الجمال | قطب مشتری |
جواب: قطب مشتری
سوال نمبر:17
تھا سراپا روح تو بزم سخن پیکر ترا |
زیب محفل بھی رہا، محفل سے پنہاں بھی رہا |
غالبؔ کی مدح میں یہ شعر کس شاعر نے کہا؟
اقبالؔ | حالیؔ |
محمد حسین آزادؔ | فیضؔ |
جواب:اقبال
سوال نمبر: 18’خطباتِ احمدیہ’ کتنے خطبات پر مشتمل ہے؟
دس | آٹھ |
سولہ | بارہ |
جواب:بارہ
سوال نمبر:19زمانی اعتبار سے کون سی ترتیب صحیح قرار پائے گی؟
گلشنِ عشق، علی نامہ، قطب مشتری، پھول بن |
قطب مشتری، پھول بن، گلشنِ عشق، علی نامہ |
پھول بن ، قطب مشتری، گلشنِ عشق، علی نامہ |
علی نامہ ، گلشنِ عشق، پھول بن ، قطب مشتری |
جواب: قطب مشتری، پھول بن، گلشنِ عشق، علی نامہ
قطب مشتری: 1609: 1018
پھول بن: مجلس اشاعت دکھنی مخطوطات نے پہلی دفعہ 1937ء میں پھولبن شائع کی۔ اس کی ترتیب و تدوین پروفیسر سروری مرحوم نے کی تھی۔
نصیرالدین ہاشمی، زور، اور جمیل جالبی کے مطابق: انہوں نے ایک فارسی قصے “بساتین الانس” (مصنفہ احمد حسن دبیر عید روسی) کو سامنے رکھ کر “پھولبن” کے نام سے 1066ھ بمطابق 1655ء میں دکھنی میں نظم کیا۔
عبدالقادرسروری کے مطابق 1076ھ ہے۔
گلشنِ عشق:1068
علی نامہ:1076
سوال نمبر: 20ان میں کون سا جز مرثیہ کا نہیں ہے؟
آمد | رخصت |
رجز | گریز |
جواب: گریز
سوال نمبر:21مثنوی ‘سحرالبیان’ کس سن ھ میں تصنیف ہوئی؟
1189 | 1188 |
1192 | 1199 |
جواب:1199
سوال نمبر:22’باغ و بہار’ میں بصرہ کی شہزادی کی کس خصوصیت کا بیان ملتا ہے؟
سخاوت | خیانت |
ریاضت | عداوت |
جواب: سخاوت
سوال نمبر:23
سُن کوئی ہزار کچھ سنائے |
کیجئے وہی جو سمجھ میں آئے |
یہ شعر کس مثنوی کا ہے؟
گلزار نسیم | سحرالبیان |
زہر عشق | مذہبِ عشق |
جواب:گلزارِ نسیم
سوال نمبر:24چنپاوتی اور چندرسین کا ضمنی قصہ کس مثنوی میں ملتا ہے؟
قطب مشتری | سحرالبیان |
پھول بن | گلشنِ عشق |
جواب: گلشنِ عشق
سوال نمبر:25 مغربی ہندی کی کن دو بولیوں کی پہچان “اَ” ہے؟
برج بھاشا اور بُندیلی | ہریانی اور کھڑی بولی |
ہریانی اور قنّوجی | برج بھاشااور قنوجی |
جواب: ہریانی اور کھڑی بولی