UGC NET & JRF Urdu July 2018

نیٹ جے آر ایف اردو جولائی 2018

نیٹ جے آر ایف جولائی 2018 کا منعقدامتحان کا سوال نامہ کی پی ڈی ایف اور ساتھ ہی اس کو کوئز کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔

سوالنامہ جولائی 2018

کوئز کی شکل

UGC NET & JRF Urdu July 2018

0%
0 votes, 0 avg
304

یہ کوئز ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل کرلیں

آپ کا وقت مکمل ہوا


Created on By
Tabassum Kousar

سابقہ نیٹ سوالات

نیٹ جے آر ایف جولائی 2018

نیٹ، جے آر ایف جولائی 2018  میں پوچھے گئے سوالات پیش کیے جا رہے ہیں۔ آپ کوئز کرکے تیاری کا جائزہ لیں۔

1 / 100

" خون کے دھبے" کس کے ڈراموں کا مجمومہ ہے ؟

2 / 100

”دیوان ریختی" کس کی تصنیف ہے؟

3 / 100

نظیر اکبر آبادی کا نظم "برسات کی بہاریں‘‘ کی ہئیت کیا ہے ؟

4 / 100

شہزادہ معزالدین کس داستان کا ہیرو ہے ؟

5 / 100

”دنيامقام امتحان ہے۔ ہم تم یہاں امتحان دینے آئے ہیں۔ امتحان کا نام سنتے ہی میں چونک پڑا، آنکھ کھول کر دیکھا تو کچھ نہ تھا۔" یہ عبارت "نیرنگ خیال" کے کسی مضمون کا آخری حصہ ہے ؟

6 / 100

مثنوی ”سحرالبیان"میں جنوں کے بادشاه کابیٹا کس پر عاشق ہوا ؟

7 / 100

بے ترتیبی کس صنفِ نثر کی خصوصیت ہے ؟

8 / 100

کون سی مثنوی میں ہیروئن خودکشی کرلیتی ہے ؟

9 / 100

کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ
دنیا ہے تری منتظر روز ِ مکافات
درج بالا شعر پر اقبال کی کون نظم ختم ہوتی ہے ؟

10 / 100

ابھینو گپت نے کون سا نظریہ پیش کیا ہے ؟

11 / 100

"نئی دھرتی، نئے انسان " کسی کا افسانوی مجموعہ ہے ؟

12 / 100

ذیل میں سے کون نواب مرزا سلطان کی بیوی بنتی ہے ؟

13 / 100

شور سینی اپ بھرنش کے اثرات کب تک رہے ؟

14 / 100

خمخانہ جاوید کیا ہے ؟

15 / 100

"اتال تجھے میں کیا کہوں، نہ کہوں تو چپ بی کیوں رہوں۔ توں توبہوت دانابہوت عاقل ہے ولے ہشیار، دل رُباشہردیدارکوں انپڑیا بہت مشکل ہے۔باٹ میں جنس جنس کی محنت حائل ہے۔ اس دریا میں کیں غرقاب کیں ساحل ہے۔“
یہ عبارت کسی کتاب سے ماخوذہے ؟

16 / 100

روئے آنسو اس قدر ہم ہجر میں
اشک کے طوفان سے دریا ہوگیا
اس شعر میں لفظ حشوقبیح کی نشان کیجیے۔

17 / 100

"سہ دوری کے چوکے پر آج پھر صاف ستھری جازم بھی تھی۔ ٹوٹی پھوٹی کھپریل کی جھریوں میں سے دھوپ کے آڑے ترچھے قتلے پورے دالان میں بکھرے ہوئے تھے۔ محلے ٹولے کی عورتیں خاموش اور سہمی ہوئی سی بیٹھی تھیں۔ جیسے کوئی بڑی واردات ہونے والی ہو، ماؤں نے بچے چھاتیوں سے لگا لیے تھے۔"
درج بالا اقتباس کس افسانہ سے ماخوذ ہے ؟

18 / 100

ذیل میں سے کس نے ہئیت کوالمیہ کی جان بتایا ہے ؟

19 / 100

سعادت حسن منٹو نے اپنے بھائی سعیدحسن کا ذکر کس افسانے میں کیا ہے ؟

20 / 100

ذیل میں کچھ افسانوی مجموعوں کے نام الف، ب، ج اور د کے تحت درج ہیں۔ انھیں غور سے پڑھیے اور کرشن چندر کے افسانوی مجموعوں کے صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے۔
الف ۔نظارے، زندگی کے موڑ پر ، ٹوٹے ہوئے تارے
ب۔ ان داتا، تین غنڈے، عشق پرزور نہیں
ج۔ سمندر دور ہے ، حسن اور حیوان ، میں انتظار کروں گا ۔
د۔ کتاب کا کفن، زندگی کے موڑ پر، نظارے

21 / 100

ذیل میں سے کسی کے بارے میں بوطیقا میں بالکل ذکرنہیں ہے ؟

22 / 100

میں نے گفتگو سن کر، دونوں یاجوج ماجوج سے کہا کہ واسطے خدا کے مجھ پر رحم کرو، ابھی مجھ میں ایک رَمق جان باقی ہے۔ جب مر جاؤں گا، جو تمہارا جی چاہے گا سوکیجو“
"باغ و بہار" میں یہ جملے کس درویش کی زبان سے ادا ہوئے ہیں ؟

23 / 100

"کلام میں چندچیزوں کو ایک حکم کے تحت جمع کرنا‘‘کون سی صنعت کہلاتی ہے ؟

24 / 100

"دل کسی کا دوست نہیں" کس کا افسانوی مجموعہ ہے ؟

25 / 100

کس ادیب کے مضامین کا مجموعہ "سنگ وخشت "ہے ؟

26 / 100

"ٹیریلین کی پتلون "کس کا افسانہ ہے ؟

27 / 100

"گلشن عشق" کس کی مثنوی ہے ؟

28 / 100

مرشد کس کا مضمون ہے ؟

29 / 100

"کسی بات کے حسن وقبح کامدار زیادہ تر اسی عہد کے اربابِ اقتدار کی پسند یا ناپسند پر ہوتا ہے۔ بادشاہ کے مانندمقتدرکسی غلطی کا مرتکب نہیں ہوسکتا۔“
یہ اقتباس مضامین رشید کے کس انشائیہ سے لیا گیاہے ؟

30 / 100

"علوم کی بدنصیبی"کس کامضمون ہے ؟

31 / 100

"زندگی اے زندگی"کس کا آخری شعری مجموعہ ہے ؟

32 / 100

"منٹو کے کس افسانے کا مرکزی کردار راج کشور ہے ؟

33 / 100

ہند آریائی قدیم دور کب سے کب تک تسلیم کیا جاتاہے ؟

34 / 100

افسانہ " آوارہ گرد " کا کردار اوٹو کروگر کس ملک کا باشندہ تھا ؟

35 / 100

ہیں مستحیل خاک سے اجزاے نوخطاں::کیا سہل ہے زمیں سے نکلنانبات کا
کس کا شعرہے ؟

36 / 100

الحاقیانہ میں کون ساعمل شامل نہیں ہے ؟

37 / 100

"جھوری کاچھی"پریم چند کے کس افسانے کا کردار ہے ؟

38 / 100

جعفرزٹلی کی تخلیقات کو کس محقق نے" زٹل نامہ" کے نام سے حواشی وتعلیقات کے ساتھ مرتب کیا ہے ؟

39 / 100

"بساط رقص " کس کا شعری مجموعہ ہے ؟

40 / 100

نصرتی کی مثنوی گلشن عشق" میں کون سا قصہ بیان ہوا ہے ؟

41 / 100

یہ اشعار قصیدے کے کسی جزو کے ہیں ؟
نصرت الملک بہادر مجھے بتلا کہ مجھے
تجھ سے جوانی ارادت ہے تو کس بات سے ہے
تو سکندر ہے مرافخر ہے ملناتیرا
گو شرف خضرکی بھی مجھ کو ملاقات سے ہے

42 / 100

"تمہاری دادی لکھتی ہیں کہ رہائی کا حکم ہو چکا تھا۔ یہ بات سچ ہے، اگر سچ ہے تو جواں مرد ایک بار دونوں قیدوں سے چھوٹ گیا۔نہ قید حیات رہی،نہ قید فرنگ۔ ہاں صاحب! وہ لکھتی ہیں کہ پنشن کاروپیا مل گیاتھا۔ وہ تجہیزو تکفین کے کام آیا۔ " یہ  عبارت غالب نے اپنے خط میں کس کو لکھی تھی؟

43 / 100

"یہ درست ہے نظیر کے پاس کوئی عمیق فلسفیانہ نظرنہیں ہے مگر وہ زندگی کے مسائل میں اس طرح رچے بسے ہوئے ہیں کہ انھیں سب باتیں اپنے آپ معلوم ہیں"
نظیر کے بارے میں یہ خیال کس ناقد کے قلم کا مرہون منت ہے ؟

44 / 100

فریدوں محمد حسن کے کس ڈرامے کا کردار ہے ؟

45 / 100

کلیم الدین احمد کی کتاب ”اردوشاعری پر ایک نظر " کتنی جلدوں میں چھپی ہے؟

46 / 100

ذیل میں سے کس نے ادب کی تنقید میں نفسیات کا سہارا لیا ہے ؟

47 / 100

ناول ”امراؤ جان ادا" میں گو ہرکس کالڑکا ہے ؟

48 / 100

چاروں طرف تھا بس کہ ہجوم ِسپاه شام
گویا سیاه پوش تھا آب رواں تمام
ماتم یہ تھا کہ مالک کوثر تھا تشنہ کام
بالکل الٹ د یئے تھے حبابوں نے اپنے جام
دریا جو دور پیاس میں تھا شہ کی فوج سے
منہ پرطمانچے مارتا تھا دستِ موج سے
مرثیہ کے اس بند میں کون سی صنعت کا استعمال ہوا ہے ؟

49 / 100

” شکست زنداں کا خواب " کس کی نظم ہے ؟

50 / 100

"صرف ایک سگریٹ "کس کا افسانہ ہے ؟

51 / 100

پطرس بخاری نے پرانی سائکل کا ذکر کسی انشایئے میں کیا ہے ؟

52 / 100

یہ آگہی مری مجھے رکھتی ہے بےقرار:: خوابیده اس شرر میں ہیں آتش کدے ہزار
یہ امتیاز رفعت وپستی اسی سے ہے ::گل میں مہک ، شراب میں مستی اسی سے ہے
بستان وبلبل وگل وبو ہے یہ آگہی::اصلِ کشاکشِ من وتو ہے یہ آگہی
یہ بند اقبال کی کس نظم سے لیا گیاہے ؟

53 / 100

"میں یہ نہیں کہتا کہ پیغام اور شاعری میں کوئی بیر ہے، شرط یہ ہے کہ پیغام شعری تجربہ بن جائے۔“ یہ بیان کس کا ہے؟

54 / 100

"جو کیفیت و ہ یعنی شاعر آپ اٹھاتا ہے اس کے لیے ڈھونڈتا رہتا ہے کہ کیسے لفظ ہوں اور کس طرح انہیں ترتیب دوں تا کہ جو کیفیت اس کے دیکھنے سے میرے دل پر طاری ہے، وہی کیفیت سننے والوں کے دل پر چھا جائے ۔ "

بہ بیان کس کا ہے؟

55 / 100

سعادت حسن منٹو کے کس افسانے کا کردار غلام علی ہے؟

56 / 100

مکالمہ کس صنف ادب کے لئے لازمی جزو ہے ؟

57 / 100

یہ کس کا شعر ہے ؟
شام بھی دھواں دھواں ، حسن بھی تھا اداس اداس
دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں

58 / 100

سیاست میں شاہ پرست، مذہب میں کیتھولک اور ادب میں کلاسیکیت کا قائل ہوں۔ " یہ اعلان کس مغربی ناقد نے کیاتھا ؟

59 / 100

”جھوٹی اور بے اصل باتوں کا چمکانا، زمین آسمان کے قلابے ملانا اور مبالغہ واغراق کا طوفان اٹھانا، فی الحقیقت شاعر کا کمال نہیں ہے، بلکہ جس قدر اس کی طبیعت ان باتوں سے اِبا کرتی ہے اسی قدر جاننا چاہیے کہ شاعری سے زیادہ مناسبت رکھتا ہے۔"

یہ عبارت کس کتاب سے ماخوذ ہے ؟

60 / 100

"پھول متی اور کامتا "پریم چند کے کس افسانے کے کردار ہیں ؟

61 / 100

"سب رس" میں حُسن کے غلام کانام کیا ہے ؟

62 / 100

"آج تمام مشاعروں کا پہلاسماجی فریضہ ہے کہ ان لوگوں کے ساتھ ہوجائیں جو دنیا کو بدل دینا چاہتے ہیں۔ انھیں اسی طرح آزادی نصیب ہوتی ہے۔"
یہ بيان کس کا ہے ؟

63 / 100

"نغمہ ءساز " کس کا شعری مجموعہ ہے ؟

64 / 100

ذیل میں کچھ نظموں کے نام الف، ب، ج اور د کے تحت درج ہیں۔ انھیں غور سے پڑھیے اور سرور جہان آبادی کی نظموں کے زمرے کی نشان دہی کیجیے۔
الف ۔ خاکِ وطن،لکشمن جی، شیون عروس
ب۔ نیرنگِزمانہ، دربارا کبر، قومی نوحہ
ج۔ پھولوں کا کنج، مادر ہند، گرد ِکارواں
د۔ بدنصیب بنگال، شمع ِانجمن، کارزازر ہستی

65 / 100

تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئے
درج ذیل مصرعوں سے شعرمکمل کیجیے۔

66 / 100

"ٹیکسی حاجی علی سے ہوتے ہوئے تاڑدیو میں داخل ہوئی۔ وہاں سے اوپر ہاوس ہوتے ہوئے ہارن بائی روڈ پر جا پہنچی، جس کانام اب مہاتما گاندھی روڈ ہوگیا ہے۔"
یہ عبارت راجندرسنگھ بیدی کے کسی افسانے سے ماخوذہے ؟

67 / 100

”مجھے جو کمبختی لگی، دروازہ بند نہ کیا، ایک بڑھیا شیطان کی خالا، اس کا خدا کرے منہ کالا، ہاتھ میں تسبیح لٹکائے، برقع اوڑھے دروازہ کھلا پاکر ندھڑکہ چلی آئی اور سامنے ملکہ کے کھڑے ہوکر ہاتھ اٹھا کر دعادینے لگی کہ الٰہی! تیری نتھ چوڑی سہاگ کی سلامت رہے اور کماؤ کی پگڑی قائم رہے ! میں غریب رنڈی فقیرنی ہوں۔ ایک بیٹی میری ہے کہ وہ دوجی سے پورے دنوں دردزہ میں مرتی ہے اور مجھ کواتنی وسعت نہیں ہے کہ اَدھی کا تیل چراغ میں جلاؤں، کھانے پینے کو کہاں سے لاوں۔“
یہ عبارت کس کی لکھی ہوئی ہے ؟

68 / 100

"درشرح شعرگوید"کاعنوان کس مثنوی میں قائم کیا گیا ہے ؟

69 / 100

"مضمون تو سب پیدا کر سکتے ہیں۔ شاعرکامعیارِ کمال یہی ہے کہ مضمون ادا کن لفظوں میں کیا گیا ہے۔اور بندش کیسی ہے ۔"

یہ بیان کس کا ہے ؟

70 / 100

لب شیریں کا وصف کرتے ہیں
بات گویانبات اپنی ہے
بات اور نبات میں کون سی صنعت ہے ؟

71 / 100

"پاسبان" کے مصنف کون ہیں ؟

72 / 100

"اے جناب میرن صاحب ، السلام علیکم! حضرت آداب ، کہو صاحب آج اجازت ہے "
غالب نے یہ خط کس کے نام لکھاتھا ؟

73 / 100

سراپا میں جس جانظرکیجیے
وہیں عمر اپنی بسرکیجیے
یہ شعر کس مثنوی سے ماخوذ ہے ؟

74 / 100

”ادب سیاسی،مذہبی اور اخلاقی موضوعات سے مدد لیتا ہے، لیتا رہا ہے مگر یہ مذہب کا خادم ہے نہ سیاست کا نقیب ، نہ اخلاق کانائب۔ ادب ہرجائی ہے اور ادب کا ہرجائی پن ہی اس کی دولت ہے۔“
یہ بیان کس کا ہے ؟

75 / 100

”رانی کیتکی کی کہانی" میں راجا جگت پرکاش کے گرو کا کیا نام ہے ؟

76 / 100

"شعر کی عمارت چار چیزوں سے اٹھتی ہے۔ لفظ ، وزن ، معنی اور قافیہ"
یہ بیان کس کا ہے؟

77 / 100

درج ذیل میں سے سعادت حسن منٹو کے افسانوی مجموعے کی نشاندہی کیجیے۔

78 / 100

"انگارے"میں سجاد ظہیر کے کتنے افسانے ہیں ؟

79 / 100

"کشتیء مسکیں"، ’’جان پاک "اور دیواریتیم" کو اقبال نے کس نظم میں استعمال کیا ہے ؟

80 / 100

عیش بائی طوائف کس مثنوی کا کردار ہے ؟

81 / 100

وہ مکھڑے کا عالم و کنگھی کارنگ::شب ماه ہودیکھ کر جس کو دنگ
ستم تس پہ سرمے کی تحریری::کھینچی ہاتھ کافر کے شمشیری
وہ پشواز اک ڈانک کی جگمگی::ستاروں کی تھی آنکھ جس پرلگی
یہ اشعار کس مثنوی کے ہیں ؟

82 / 100

صحیح جوڑکی نشاندہی کیجئے:

83 / 100

"برف حکیم صاحب کی ایسی کمزوری ہے جس پر وہ نہ کبھی قابو پا سکے۔ گرمی کے موسم میں برف نہ دستیاب ہواوریہ معلوم ہو کہ صرف قطب شمالی پر مل سکتی ہے تو وہ اپنے تانگے پرقطب شمالی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔“
یہ اقتباس مضامینِ رشید کے کس انشایئے سے لیا گیا ہے ؟

84 / 100

’’اسرارِ قدرت " کسی کی نظم ہے ؟

85 / 100

”رس کی انوکھی لہریں" کس کی نظم ہے ؟

86 / 100

بھلاتردّد بے جا سے اس میں کیا حاصل
اٹھا چکے ہیں زمیندار جن زمینوں کو
درج بالا شعر پرکس مضمون کا اختتام ہوتاہے ؟

87 / 100

"شعر شور انگیز" جلد اول کے دیباچے کے آخری باب کا عنوان کیا ہے ؟

88 / 100

اس رخش کے منہ پرکوئی دن چڑھ نہیں سکتا
چلنے میں یہ سرعت ہے کہ سِن بڑھ نہیں سکتا
اس شعر میں کون سی صنعت نمایاں ہے ؟

89 / 100

" اقبال کی شاعری میں رومانوی اثرات بہت نمایاں طور پر نظر آتے ہیں۔"
کس ناقد نے یہ بات کہی ہے؟

90 / 100

اقبال انسانیت کو فطرت کامحبوب ترین اور مکمل ترین جوہر سمجھتے ہیں۔ اُن کے خیال میں فطرت ہستی ابھی خوب سے خوب تر کی جستجو میں ہے، ان کا فلسفہ ء حیات زندگی اور موت دونوں کا ایک بلندتصور رکھتا ہے۔ "
اقبال کے تعلق سے یہ تبصرہ کس کا ہے؟

91 / 100

ماں کو وہ پوچھے توآوارہ وطن بتلانا
نام خواہر کا فقط رانڈ و دلہن بتلانا
بھائی کوقیدی زنجیر ورسن بتلانا
باپ کو سید بے گور کفن بتلانا
دیکھو غیرت سے میں ہو جاوں گی پانی پانی
ہند کے آگے نہ تم مانگیو جانی پانی
قید خانئہ شام کے حال میں کہے ہوئے مرثیہ کایہ بندکس کی تخلیق ہے ؟

92 / 100

احوال اس فقير کا اے دوستاں سنو
یعنی جو مجھ پہ بیتی ہے وہ داستاں سو
جو کچھ کہ شاہِ عق نے مجھ سے کیا سلوک
تفصیل وار کرتا ہوں اس کا بیاں سنو
ان اشعار سے "باغ و بہار‘‘ کے کس درویش نے اپنے سیر کی ابتدا کی ؟

93 / 100

کسی شاعرکوترقی پسندوں میں شمارنہیں کیا جاتا ؟

94 / 100

"تسلسل" کس کی نظم ہے ؟

95 / 100

ذیل میں سے کون سی کتاب فارسی شعریات سے متعلق نہیں ہے ؟

96 / 100

دلیل صبح روشن ہے ستاروں کی تنک تابی
افق سے آفتاب اُبھرا گیا دورِگراں خوابی
اس شعر سے اقبال کی کون سی نظم شروع ہوتی ہے ؟

97 / 100

"نیرنگ خیال" کے حصہ دوم میں کتنے مضامین شامل ہیں ؟

98 / 100

ذیل میں ایک دعویٰ ہے اور اس کی ایک دلیل ہے۔ اسے غور سے پڑھیے اور صحیح جواب کی نشاندہی کیجیے

دعویٰ :اردوایک شیریں زبان ہے۔
دلیل : اردوزبان میں مختلف زبانوں کی آوازوں پرمبنی الفاظ شامل ہیں۔

 

99 / 100

"دفتر ماتم " کس کے مرثیوں کا مجمومہ ہے ؟

100 / 100

"وہ نقاد جومعاصر ادب کا مطالعہ کرنے سے جی نہیں چراتا ، ہرطرح اس میں مصروف اور منہمک ہوتا ہے، ہماری تعریف اور احترام کا مستحق ہوتا ہے۔“

Your score is

The average score is 28%

آپ کو یہ کوئز پسند آیا ہو تو دوستوں کو ساجھا کریں

Facebook
0%

2 خیالات ”UGC NET & JRF Urdu July 2018“ پر

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے