مرزا غالب اور مومن خان مومن پر مشتمل سوالاتBy ارشد علی / 4 Comments 596 Created on اکتوبر 26, 2021 مرزا غالب اور مومن خان مومن 1 / 20 ’’ اگر میرے سامنے تمام شعرا و متقدمین کے کلام رکھ کر مجھ کو صرف ایک دیوان حاصل کرنے کی اجازت دی جائے تو میں بلا تامل کہ دوں گا کہ مجھے کلیات مومن دے دو باقی سب اٹھا لے جاؤ۔ ‘‘ کس کا قول ہے؟ عبدالرحمٰن بجنوری ضیااحمد بدایونی نیاز فتح پوری مرزا اسداللہ خاں غالب 2 / 20 "مومن کا کلام نازک خیالی اور بلندپروازی کے لیے مشہور ہے اور وہ صاحب طرز ہیں۔بقول؟" نیاز فتح پوری الطاف حسین حالی رام بابو سکسینہ محمد حسین آزاد 3 / 20 کس نے اس شعر کے بدلے میں اپنا پورا دیوان دینے کی بات کہی تھی؟تم مرے پاس ہوتے ہو گویا::جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا شیفتہ مرزا غالب مصحفی میر تقی میر 4 / 20 درج ذیل میں کون سی صنعت ہے؟دیتے ہو تسکین مرے آزار سے:: دوستی تم کو نہیں اغیار سے مراعاۃ النظیر حسن تعلیل مکر شاعرانہ صنعت تضاد 5 / 20 درج ذیل میں مصرع ثانی درج ہے اس کے مصرع اولیٰ کی شناخت کریںجب ٹھیس سانس کی لگی دم ہی نکل گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی مجھ کو ہاتھ ملنے کی تعلیم ورنہ کیوں کیا روؤں خیرہ چشمی بخت سیاہ کو پھوڑا تھا دل نہ تھا یہ موے پر خلل گیا آگ اشک گرم کو لگے جی کیا ہی جل گیا 6 / 20 ضیا احمد بدایونی کا ترتیب کردہ "دیوانِ مومن مع شرح" کب اور کہاں سے شائع ہوا؟الف۔ دہلی ب۔لکھنؤ ج۔ الہ آبادد۔ 1934 ہ۔ 1873 و۔1846 ب اور ہ ج اور د الف اور ہ ب اور و 7 / 20 دیوان مومن کا دوسرا ایڈیشن کس نے مرتب کیا؟ کریم الدین ضیا احمد بدایونی آہی مصطفیٰ خاں شیفتہ 8 / 20 مومن خاں مومن نے کتنے سال کی عمر میں اپنی پہلی مثنوی "شکایت ستم" مکمل کی؟ انیس برس سترہ برس پندرہ برس تیرہ برس 9 / 20 کس نے مومن خاں مومن کو "مسیحا نفس، حکیم بے نظیر، شاعر بے عدیل" کہا ہے؟ اکبر شاہ ثانی بہادر شاہ ظفر شاہ عالم ثانی سعادت خاں ناصر 10 / 20 کس بادشاہ کے زمانے میں مومن کے داد اکشمیر سے دہلی آئے تھے؟ شاہ عالم ثانی شاہ جہاں احمد شاہ محمد شاہ 11 / 20 درج ذیل میں کون سی صنعت ہے؟کاوکاو سخت جانی ہائے تنہائی نہ پوچھ::صبح کرنا شام کا لانا ہے جوئے شیر کا لف و نشر حسن تعلیل تلمیح تنسیق الصفات جوئے شیر:دودھ کی نہر )کہتے ہیں فرہاد نے شیریں کے لئے نہر کھودی جس میں بکریوں کا دودھ ڈالتے تھے جو بہہ کر محل میں جاتا تھا( 12 / 20 درج ذیل میں کون سا جوڑا غلط ہے؟ غالب (معنی آفرینی، جدلیاتی وضع، شونیتا اور شعریات): گوپی چند نارنگ رموز غالب: امتیاز علی عرشی فسانہ غالب: مالک رام کچھ غالب کے بارے میں: قاضی عبدالودود رموز غالب: گیان چند جین 13 / 20 "غالب دنیا میں واحد شاعر ہے جو سمجھ میں نہ آئے تو دگنا مزہ دیتا ہے۔" بقول؟ احتشام حسین آل احمد سرور مشتاق احمد یوسفی رشید احمد صدیقی 14 / 20 درج ذیل میں کون سا شعر غالب کا نہیں ہے؟ یہ ناتواں ہوں کہ ہوں اور نظر نہیں آتا::مرا بھی حال ہوا تیری ہی کمر کا سا دل مرا سوز نہاں سے بے محابا جل گیا::آتش خاموش کی مانند گویا جل گیا کہتے ہو نہ دیں گے ہم دل اگر پڑا پایا::دل کہاں کہ گم کیجے ہم نے مدعا پایا تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ::جب آنکھ کھُل گئی، نہ زیاں تھا ، نہ سود تھا مومن خان مومن کا شعر ہے 15 / 20 غالب نے غدر کو کس نام سے موسوم کیا ہے؟ پنچ آہنگ رُستاخیزِ بے جا دستنبو سرکشی بجنور 16 / 20 کس نے غالب کا موازانہ گوئٹے سے کیاہے؟ الطاف حسین حالی علامہ اقبال رشید احمد صدیقی آل احمد سرور آہ تو اجڑی ہوئی دلی میں آرامیدہ ہے گلشن ویمر میں تیرا ہم نوا خوابیدہ ہے نظم مرزا غالب از علامہ اقبال 17 / 20 "مجھ سے اگر پوچھا جائے کہ ہندوستان کو مغلیہ سلطنت نے کیا دیا تو میں بے تکلّف یہ تین نام لوں گا۔ غالب، اردو ، تاج محل" بقول؟ احتشام حسین عبدالرحمٰن بجنوری رشید احمد صدیقی آل احمد سرور 18 / 20 دیوان غالب اور اس کی اشاعت کے اعتبار سے غلط جوڑے کی نشان دہی کریں۔ چوتھی اشاعت: مطبع نظامی کانپورسے 1861ء تیسری اشاعت: مطبع احمدی باہتمام اموجان، شاہدرہ سے جولائی 1861ء دوسری اشاعت: 1847ء میں مطبع دارالاسلام دہلی پہلی اشاعت: اکتوبر 1841ء میں مطبع سیدالاخبار 19 / 20 نواب یوسف علی خان مرحوم رئیس رامپور نے مرزا غالب کے لیے کتنے روپے ماہور مقرر کیے تھے؟ تین سو روپے دو سو روپے سوروپے پچاس روپے 20 / 20 غالب کے بارے میں درج ذیل وقوع اور اس کے سن وقوع کا کون سا زمرہ غلط ہے؟ پہلی بار دیوانِ غالب اردو : اکتوبر 1842 کلکتہ سے دہلی واپسی: 29 نومبر 1829 سفر کلکتہ:21فروری 1828ء پیدائش: 27 دسمبر 1797ء آگرہ Your score isThe average score is 53% LinkedIn Facebook Twitter VKontakte 0% Restart quiz Post Views: 2,984
Unit: 03 ; Ghaza, Wali Dakni aur Mir Taqi Mir By ارشد علی / اکتوبر 25, 2021 غزل، ولی دکنی، اور میر تقی میر یہ کوئز صرف بیس سوالات پر مشتمل ہے، جو غزل، ولی دکنی اور میر تقی میر سے متعلق…
فانی بدایونی اور جگر مرادآبادی پر مشتمل کوئز By ارشد علی / نومبر 6, 2021 فانی بدایونی اور جگر مرادآبادی Post Views: 2,258
تسمیہ خان نومبر 4, 2021 at 5:18 شام ماشاءاللہ 👌👌 نہایت ہی عمدہ سوالات سر ٹیسٹ دے کر یہ پتا چل گیا کہ ہم کتنے پانی میں ہیں ابھی☹️☹️اللہ ہمیں اور اچھی تیاری کرنے کی توفیق دے اور ہم سب کو کامیابیوں سے نوازے شکریہ جزاک اللہ خیراً کثیرا 👍👍 Reply
ماشاءاللہ بہت اچھی کوشش ہے
شکریہ
ماشاءاللہ 👌👌 نہایت ہی عمدہ سوالات سر
ٹیسٹ دے کر یہ پتا چل گیا کہ ہم کتنے پانی میں ہیں ابھی☹️☹️اللہ ہمیں اور اچھی تیاری کرنے کی توفیق دے اور ہم سب کو کامیابیوں سے نوازے
شکریہ جزاک اللہ خیراً کثیرا 👍👍
آمین یا رب العالمین
شکریہ