مغربی بنگال سیٹ اردو 2020

مغربی بنگال سیٹ اردو 2020

یہ کوئز نہیں ہے بلکہ مغربی بنگال سیٹ 2020 کا سوالنامہ ہے۔ اس میں درست جواب وہی لگایا گیا ہے، جو آفیشل جوابی کلید میں ہے، ہوسکتا ہے کہ کوئی جواب درست نہ ہو، جلد تحقیق کرکے حوالے کے ساتھ پیش کیا جائے گا تب تک کے لیے آپ کی خدمت میں حاضر ہے وہ سوالنامہ۔

مغربی بنگال سیٹ
مغربی بنگال سیٹ اردو

تو تاخیر کس بات ہے کی ہے نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور اس سوالنامہ کو کرکے دیکھیں۔ اور اگر صرف مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تو نیچے تشریف لے جائیں۔

مکمل 100سوالات پر مشتمل یہ پوسٹ پیش خدمت ہے۔

 

Results

ماشاء اللہ

قابل ستائش

اچھی کوشش لگے رہیں۔

HD Quiz powered by harmonic design

Previous
Next

#1. “خنداں “کس کے انشائیہ کا کردار ہے؟

Previous
Next

#2. ‘چ’ تاکیدی کا استعمال کس زبان میں کثرت سے ملتا ہے؟

Previous
Next

#3. ناول فائر ایریا میں ختونیااور عرفان کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟

Previous
Next

#4. ان میں تمثیلی داستان کون سی ہے؟

Previous
Next

#5. مندرجہ ذیل میں سے کون سا شعر فانیؔ بدایونی کا ہے۔

Previous
Next

#6. بھولا رام پنساری کس ڈرامے کا کردار ہے؟

Previous
Next

#7. ان میں سے کس نقاد نے ابن رشیق کی رائے سے بحث کی ہے؟

Previous
Next

#8. 1824-25 ء میں کون سی داستان لکھی گئی تھی؟

Previous
Next

#9. ان میں سے قصیدہ کے اجزائے ترکیبی کیا کیا ہیں؟ صحیح جواب کی نشان دہی کریں۔

Previous
Next

#10. فورٹ ولیم کالج کی بنیاد کب رکھی گئی؟

Previous
Next

#11. تاریخی لحاظ سے اخترالایمان کے شعری مجموعوں کے صحیح زمرے کی نشان دہی کیجئے۔

Previous
Next

#12. قسطنطنیہ میں کل کتنے صوت رکن ہیں؟

Previous
Next

#13. حسن کوزہ گر، شہراوہام کے خرابوں کا کیا تھا؟

Previous
Next

#14. ذیل میں سے کون سی تصنیف مشہور ترقی پسند ادیب محمد حسن کی نہیں ہے؟

تیشہ آواز : علی جواد زیدی

 

Previous
Next

#15. اردو میں تقابلی تنقید کو پہلی بار کس نے متعارف کرایا؟

Previous
Next

#16. ذیل میں سے کس صنف کا نہ تو کوئی مخصوص موضوع ہے اور نہ ہی کوئی مخصوص ہئیت؟

Previous
Next

#17. “تذکرہ نکات الشعرا” کے مولف کون ہیں؟

Previous
Next

#18. مرزا فرحت اللہ بیگ کا ڈپٹی نذیر احمد سے کیا رشتہ تھا؟

Previous
Next

#19. حکایت زاغ و بلبل کس کتاب میں شامل ہے؟

Previous
Next

#20. “محبت” اور “مخالفت”کِس کے لکھے ہوئے مضامین ہیں؟

Previous
Next

#21. لکھنؤ کا وہ کون شاعر ہے جس کےکلام میں دبستانِ دہلی کی خصوصیت موجودہیں؟

Previous
Next

#22. ذیل میں سے کون سا زمرہ منٹو کے افسانوں پر مشتمل ہے؟

Previous
Next

#23. دلّی کالج میں انگریزی تعلیم کا آغاز کب ہوا؟

Previous
Next

#24. دکن کے دو اہم ابتدائی مثنوی نگار کون کون ہیں؟

Previous
Next

#25. راجندرسنگھ بیدی کے افسانہ “لمبی لڑکی” میں جگن ناتھ تیاگی کا رشتے میں دیویندرتیاگی کون ہے؟

Previous
Next

#26. نظم “لالہء صحرا” اقبال کے کس شعری مجموعے میں شامل ہے؟

Previous
Next

#27. ان میں سے کس ڈراما نگار نے نیوالفریڈ تھیٹریکل کمپنی قائم کی تھی؟

Previous
Next

#28. ذیل میں سے لسانیات کی درست تعریف کون سی ہے؟

Previous
Next

#29. “گرترجمے سے فائدہ اخفائے حال ہے”۔ ترجمے سے متعلق اس مضمون کے مصنف کون ہیں؟

Previous
Next

#30. انجمنِ پنجاب، لاہور کے دوسرے مشاعرے میں الطاف حسین حالی نے کون سی نظم پڑھی تھی؟

ابھی تک کی دریافت کے مطابق دوسرے مشاعرے میں الطاف حسین حالی شرکت نہیں ہوئی تھی ، باقی تحقیق جاری ہے، آپ لوگ بھی تحقیق کے بعد مطلع کریں۔

حبِ وطن: (چوتھا موضوعاتی مشاعرہ)

برکھارت: (پہلا موضوعاتی مشاعرہ)

کلمۃ الحق: (یہ نظم 1883کی ہے)اور مشاعرہ 1874سے 1875تک ہی ہوا

نشاطِ اُمید: (تیسرے موضوعاتی مشاعرہ)

Urdu Literature

Previous
Next

#31. ڈراما’آگرہ بازار’ کی پہلی اشاعت کب ہوئی ؟

Previous
Next

#32. ان میں سے کون سی کتاب سب سے پہلے شائع ہوئی؟

Previous
Next

#33. ہندآریائی لسانیات کے ماہرین نے ادبی پراکرتوں کی کُل کتنی قسمیں بیان کی ہیں؟

Previous
Next

#34. صفد بشیر کس ناول کا کردار ہے؟

Previous
Next

#35. “صبح وطن” کا شعری مجموعہ ہے؟

Previous
Next

#36. “آیات وجدانی” کس شاعر کا مجموعہء کلام ہے؟

Previous
Next

#37. ذیل میں سے کون سا شعری مجموعہ شفیق فاطمہ شعریٰ کا ہے؟

Previous
Next

#38. ذیل میں سے کون غالب کا مکتوب الیہ نہیں ہے؟

Previous
Next

#39. ناول ٹیڑھی لکیر کتنی منزلوں پر مشتمل ہے؟

اس کا درست جواب جوابی کلید میں 41 دیا گیا ہےحالاں کہ 43 بھی درست ہے۔

ٹیڑھی لکیر Urdu Literature

Previous
Next

#40. صحیح جوڑ پر نشان لگائیے۔

Previous
Next

#41. ذیل کے کس ادیب نے علی گڑھ کالج میں بحیثیت استاد خدمت انجام دی؟

Previous
Next

#42. اردو میں پ، چ، ژ، گ حروف کس زبان سے آئے ہیں؟

Previous
Next

#43. “پھر میری خبر لینے، وہ صیاد نہ آیا::شاید کہ مراحال اوسے یاد نہ آیا”یہ شعر کس کا ہے؟

Previous
Next

#44. “دیاجلے ساری رات” کس کا افسانوی مجموعہ ہے؟

Previous
Next

#45. مومن خان مومنؔ کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات کے صحیح جوڑپر نشان لگائیے۔

درست ہے کہ پیدائش 1800 اور وفات 1852ہے لیکن آپشن میں یہ نہیں ہے اس لیے 1851کو درست ماننا چاہیے۔

Previous
Next

#46. دبستانِ دہلی کی خصوصیات کیا ہیں؟

Previous
Next

#47. افتخار اور ایلما کس ناول کے کردار ہیں؟

Previous
Next

#48. حیدر، ہنومت کیکرے اور شمی اقبال مجید کے کس افسانے کے کردار ہیں؟

Previous
Next

#49. ذیل میں سے کسے الف پر ختم ہونے والی بولی کہتے ہیں؟

Previous
Next

#50. ذیل میں سے کون سنسکرت کی علاقائی بولی نہیں ہے؟

Previous
Next

#51. ذیل میں سے کس کے یہاں تُرکی تہذیب و ثقافت کی طرف قوی رجحان ملتا ہے؟

Previous
Next

#52. مابعد جدیدیت کے کس ہمنو کا کہنا ہے کہ “متن ایک رہ گزر ہے، جہاں سے معنی کے قافلے گزرتے رہتے ہیں۔”؟

Previous
Next

#53. کس تنقیدی دبستان کی بنیاد حسن کی تصریحات پر ہے؟

Previous
Next

#54. اردو میں کل کتنے مصوتے ہیں؟

Previous
Next

#55. زر، دام، درم، لال، زمرد، حلوہ اور مانڈا یہ سب الفاظ نظیراکبرآبادی کی کس نظم میں آئے ہیں؟

Previous
Next

#56. کس کے نام لکھے گئے خط میں غالبؔ نے آم کی بہت تعریف کی ہے؟

Previous
Next

#57. سفرنامہ کے کِس مصنّف کو پھانسی کی سزا ملی؟

Previous
Next

#58. ذیل میں سے کون سی صنف اردو کی ایجاد ہے؟

Previous
Next

#59. حلقہء ارباب ذوق کب اور کہاں قائم ہوا؟

Previous
Next

#60. ذیل میں سے کس کا تعلق دارالترجمہ حیدرآباد سے نہیں تھا؟

Previous
Next

#61. ذیل میں سے کس نے اظہار، ترسیل اور ابلاغ کا نظریہ پیش کیا ہے؟

Previous
Next

#62. “تلخیاں” کس کا شعری مجموعہ ہے؟

Previous
Next

#63. اردو میں ایہام گوئی کے خلاف کس نے آواز اٹھائی؟

Previous
Next

#64. ان میں کون محقق نہیں ہے؟

Previous
Next

#65. اس شعر میں کون سی صنعت ہوئی ہے؟

Previous
Next

#66. ذیل میں سے کس کا جدیدیت سے تعلق نہیں ہے؟

Previous
Next

#67. “بوستانِ خیال” کے مصنف کون ہیں؟

Previous
Next

#68. ترائیلے کُل کتنے مصرعوں پر مشتمل ہوتا ہے؟

Previous
Next

#69. امالے میں کون سے دو حروف “ے” میں بدل جاتے ہیں؟

Previous
Next

#70. اصغرگونڈوی کے مجموعہء کلام کا نام کیا ہے؟

Previous
Next

#71. راحیل کس ڈرامے کاکردارہے؟

Previous
Next

#72. ‘اردو میں تنقید کا وجود محض فرضی ہے، یہ اقلیدس کا خیالی نقطہ ہے یا معشوق کی موہوم کمر۔’ یہ قول کس کتاب سے ماخوذہیں؟

Previous
Next

#73. ان میں سے کس نے دیوانِ غالب (نسخہ حمیدہ) مرتب کیا ہے؟

امتیاز علی عرشی کے نسخہ کو نسخہ عرشی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

جب کہ دیوانِ غالب کا نسخۂ حمیدیہ وفاتِ غالب کے 50 سال بعد نواب محمد حمید اللہ خاں کے کتب خانہ سے مخطوطے کی شکل میں ملا۔

دیوانِ غالب کا یہ نسخہ پہلی بار 1921ء مفتی محمد انوار الحق، ناظم سررشتۂ تعلیم، ضیا العلوم بھوپال کی زیرِ نگرانی شائع ہوا تھا۔

یہ نسخہ جناب حمید احمد خاں مرحوم نے مرتب کیا اور سیّد امتیاز علی تاج نے مجلس کے زیرِ اہتمام جولائی 1969ء میں شائع کیا۔

Previous
Next

#74. ب، پ، پھ تینوں دولبی آوازیں ہیں لیکن ان میں فرق کہاں سے پیدا ہوتا ہے؟

Previous
Next

#75. ان میں سے کس کتاب میں قدیم اردو کے اثرات زیادہ ہیں؟

Previous
Next

#76. مندرجہ بالا بند کہاں سے ماخوذ ہے؟

Previous
Next

#77. اردو کا پہلا صاحب دیوان شاعر کون ہےاور اس کا تعلق کس سرزمین سے تھا؟

Previous
Next

#78. دارالترجمہ عثمانیہ حیدرآباد کا قیام کب عمل میں آیا؟

Previous
Next

#79. صنفِ غزل کے لیے کیا ضروری ہے؟

Previous
Next

#80. “ہوا جب کفرثابت، ہے وہ تمغائے مسلمانی::نہ ٹوٹی شیخ سے زنّار تسبیح سلیمانی” مذکورہ بالا شعر کس صنف سے اخذ ہے اور شاعر کون ہیں؟ صحیح جوڑ پر نشان لگائے۔

Previous
Next

#81. نظم “تاج محل” میں ساحر لدھیانوی نے “سینہ دہر کے کہنہ ناسور’ کسے کہا ہے؟

Previous
Next

#82. دیپالی سرکار کس ناول کا کردار ہے؟

Previous
Next

#83. زمانی لحاظ سے غلط جوڑ کی نشان دہی کیجئے۔

Previous
Next

#84. ڈراما ‘انارکلی’ کا سال تصنیف کیا ہے؟

اس میں سنِ تصنیف پوچھا گیا ہے سنِ اشاعت سے دھوکہ نہ کھائیں۔

Previous
Next

#85. ملّاوجہیؔ کس بادشاہ کا درباری شاعر تھا؟

Previous
Next

#86. “تضحیکِ روزگار” کا تعلق کس صنف سے ہے؟

Previous
Next

#87. “اس آبادخرابے میں” کیا ملتا ہے؟

Previous
Next

#88. میر تقی میر نے واسوخت کے لیے کون سی ہئیت اختیار کی؟

Previous
Next

#89. الحاقیانہ میں کون نہیں شامل ہے؟

Previous
Next

#90. افسانہ “بجوکا” میں فصل کی حفاظت کے لیے بجوکا نہ بنانے کی نصیحت کون کرتا ہے؟

Previous
Next

#91. ذیل میں سے کس کا تعلق لکھنؤ دبستانِ شاعری سے نہیں ہے؟

Previous
Next

#92. ذیل میں سے کون نحویات میں شامل نہیں ہے؟

Previous
Next

#93. نظم”جنگل کی شاہزادی” میں شاخیں کہاں جھکی ہوئی تھیں؟

Previous
Next

#94. “اندرسبھا” کے مصنف امانت لکھنوی کا پورا نام کیا تھا؟

Previous
Next

#95. “جنبش سے میرے خامہء افسوں طراز کی” مذکورہ مصرع کس صنف کا ہے اور شاعر کون ہے؟

Previous
Next

#96. “مقدمہ تاریخ زبانِ اردو” کا پہلا ایڈیشن کب شائع ہواتھا؟

Previous
Next

#97. مستزاد کُل کتنے قسم کا ہوتا ہے؟

Previous
Next

#98. پیروڈی کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟

Previous
Next

#99. “وہ جو شاعری کا سبب ہوا”۔ کس کا مجموعہ ءِ کلام ہے؟

Previous
Next

#100. میر انیسؔ کے کلام کی خوبیاں ہیں— صحیح جوڑ پر نشان لگائیے۔

Previous
Finish

1۔ذیل میں سے کون سی تصنیف مشہور ترقی پسند ادیب محمد حسن کی نہیں ہے؟

مشرقی تنقید                                  زنجیر نغمہ

تیشہ آواز                                     ادبی سماجیات

جواب: دکن میں اردو 1923

2۔ حلقہء ارباب ذوق کب اور کہاں قائم ہوا؟

دہلی 1935                                 لکھنؤ 1940

لاہور 1936                                کلکتہ 1945

جواب: لاہور 1936

3۔ذیل میں سے کس کا جدیدیت سے تعلق نہیں ہے؟

بلراج کومل                                  عادل منصوری

عزیز احمد                                     شفیق فاطمہ شعریٰ

جواب: عزیز احمد

4۔ مابعد جدیدیت کے کس ہمنو کا کہنا ہے کہ “متن ایک رہ گزر ہے، جہاں سے معنی کے قافلے گزرتے رہتے ہیں۔”؟

گوپی چند نارنگ                                       محمد حسن عسکری

ضمیر احمد بدایونی                                      جیلانی کامران

جواب:ضمیر احمد بدایونی

5۔اردو میں ایہام گوئی کے خلاف کس نے آواز اٹھائی؟

          آبرو                                ناجی

          مرزا مظہر جانِ جاناں             مبارک

جواب : مرزا مظہر جانِ جاناں

6۔ ذیل میں سے کس کا تعلق دارالترجمہ حیدرآباد سے نہیں تھا؟

مولانا عبدالحلیم شرر                                  نظم طباطبائی

صدرالدین آزردہ                                   سیّد ناصر علی

جواب: صدرالدین آزردہ

7۔دلّی کالج میں انگریزی تعلیم کا آغاز کب ہوا؟

1825                             1828

1830                             1900

جواب: 1828

8۔ فورٹ ولیم کالج کی بنیاد کب رکھی گئی؟

1800                             1705

1805                             1900

جواب: 1800

9۔ ذیل میں سے کس کا تعلق لکھنؤ دبستانِ شاعری سے نہیں ہے؟

انشاء                                                     رنگین

سِراج الدین علی خاں آرزو                         علی اوسط رشک

جواب: سراج الدین علی خاں آرزو

10۔ذیل کے کس ادیب نے علی گڑھ کالج میں بحیثیت استاد خدمت انجام دی؟

ڈپٹی نذیر احمد                                          الطاف حسین حالیؔ

شبلی نعمانی                                             مولانا محمّد حسین آزاد

جواب: شبلی نعمانی

11۔ حکایت زاغ و بلبل کس کتاب میں شامل ہے؟

مقالات شبلی                                 یادگارغالب

غبار خاطر                                    نیرنگِ خیال

جواب: غبار خاطر

12۔کس کے نام لکھے گئے خط میں غالبؔ نے آم کی بہت تعریف کی ہے؟

محمد ابراہیم ذوق                                                 نواب مصطفیٰ خاں شیفتہ

بہادر شاہ ظفر                                                   نواب ضیاء الدین احمد خاں

جواب؛ نواب مصطفیٰ خاں شیفتہ

13۔ذیل میں سے کون غالب کا مکتوب الیہ نہیں ہے؟

ہرگوپال تفتہ                                میر مہدی مجروح

غلام مصطفیٰ خاں شیفتہ                      مومن خاں مومن

جواب: مومن خاں مومن

14۔ “محبت” اور “مخالفت”کِس کے لکھے ہوئے مضامین ہیں؟

شبلی نعمانی                                    محمد حسین آزاد

سرسیّد احمد خاں                             الطاف حسین حالی

جواب: سرسیّد احمد خاں

15۔ دارالترجمہ عثمانیہ حیدرآباد کا قیام کب عمل میں آیا؟

1900                             1917

1920                             1921

جواب:1917

16۔ مرزا فرحت اللہ بیگ کا ڈپٹی نذیر احمد سے کیا رشتہ تھا؟

چچازاد بھائی                                   جگری دوست

استاد شاگرد                                  وکیل و موکل

جواب: استاد شاگرد

17۔ ذیل میں سے کس کے یہاں تُرکی تہذیب و ثقافت کی طرف قوی رجحان ملتا ہے؟

سجادؔانصاری                                 اختر شیرانی

سجادؔ حیدر یلدرم                             قاضی عبدالغفار

جواب: سجادؔ حیدر یلدرم

18۔ “خنداں “کس کے انشائیہ کا کردار ہے؟

سجادؔ حیدریلدرم                                      احمد جمال پاشا

مشتاق احمد یوسفی                                     رشیداحمد صدیقی

جواب: رشید احمد صدیقی

19۔ سفرنامہ کے کِس مصنّف کو پھانسی کی سزا ملی؟

محّمد جعفر تھانیسوری                        مولانافضلِ الٰہی

مولانا محمّدحسین آزاد                       مولانا حسرت موہانی

جواب: محمّدجعفر تھانیسوری

20۔ “اس آبادخرابے میں” کیا ملتا ہے؟

حق گوئی                            مبالغہ آرائی

تہذیبِ مغرب                    تنقیدِ ادب

جواب: حق گوئی

21۔

“ہوا جب کفرثابت، ہے وہ تمغائے مسلمانی::نہ ٹوٹی شیخ سے زنّار تسبیح سلیمانی”

مذکورہ بالا شعر کس صنف سے اخذ ہے اور شاعر کون ہیں؟ صحیح جوڑ پر نشان لگائے۔

ذوقؔ:قصیدہ                                 سوداؔ: قصیدہ

محسنؔ: قصیدہ                                 غالبؔ: قصیدہ

جواب: سوداؔ: قصیدہ

22۔ان میں سے قصیدہ کے اجزائے ترکیبی کیا کیا ہیں؟ صحیح جواب کی نشان دہی کریں۔

مدح، گریز، حسنِ طلب                             مدح، رخصت، گریز

حسنِ طلب، چہرہ، تشبیب                           چہرہ، تشبیب، مدح

جواب: مدح، گریز، حسنِ طلب

23۔دکن کے دو اہم ابتدائی مثنوی نگار کون کون ہیں؟

دیاشنکر نسیم: ملاوجہی

ملاوجہی: میرحسن

نظامی بیدری: ملاوجہی

نظامی بیدری: میر حسن

جواب: نظامی بیدری: ملاوجہی

24۔

“ہنسا کھلکھلا وہ گل نو بہار

لیا کھینچ پانو کو بے اختیار

عجب عالم اس نازنین پر ہوا

اثر گدگدی کا جبیں پر ہوا”

مندرجہ بالا بند کہاں سے ماخوذ ہے؟

دیاشنکر نسیم کی “گلزارنسیم” سے

ابن نشاطی کی “پھولبن” سے

میرحسن کی “سحرالبیان” سے

ملّا وجہی کی “قطب مشتری” سے

جواب: میرحسن کی “سحرالبیان” سے

25۔

“جنبش سے میرے خامہء افسوں طراز کی”

مذکورہ مصرع کس صنف کا ہے اور شاعر کون ہے؟

جمیل مظہری: مرثیہ

انیسؔ: مرثیہ

دبیرؔ: مرثیہ

جمیل مظہری: قصیدہ

جواب: جمیل مظہری: مرثیہ

26۔ صنفِ غزل کے لیے کیا ضروری ہے؟

بحر۔ قافیہ۔ مطلع

بحر۔فاصلہ۔ علّت

قافیہ۔مطلع۔اسم خاص

مقطع۔ ردیف۔ضمیراشارہ

جواب: بحر۔ قافیہ۔ مطلع

27۔اردو کا پہلا صاحب دیوان شاعر کون ہےاور اس کا تعلق کس سرزمین سے تھا؟

ولیؔ: دکن

ولیؔ: دلّی

قلی قطب شاہ:دلّی

قلی قطب شاہ: دکن

جواب: قلی قطب شاہ: دکن

28۔دبستانِ دہلی کی خصوصیات کیا ہیں؟

خارجیت، رنگینی،شگفتگی

داخلیت، خارجیت، رنگینی

داخلیت، بلندیِ خیالات، سلاست

رنگینی، طرح داری، بے باکی

جواب: داخلیت، بلندیِ خیالات، سلاست

29۔ “وہ جو شاعری کا سبب ہوا”۔ کس کا مجموعہ ءِ کلام ہے؟

شہریار                                        اصغر گونڈوی

عرفان صدیقی                              کلیم عاجز

جواب: کلیم عاجز

30۔

تماشا دیکھ اے لیلیٰ کہ تیری غم کی گردش میں

بگولے کی نمط پھرتا ہے مجنوں خوار ہر جانب

اس شعر میں کون سی صنعت ہوئی ہے؟

صنعتِ تلمیح

صنعتِ حسن تعلیل

صنعتِ ترصیع

صنعتِ مبالغہ

جواب: صنعتِ تلمیح

31۔

“آیات وجدانی” کس شاعر کا مجموعہء کلام ہے؟

شاد عظیم آبادی

شہریار

یگانہ چنگیزی

فانی بدایونی

جواب: یگانہ چنگیزی

32۔

اصغرگونڈوی کے مجموعہء کلام کا نام کیا ہے؟

گلِ نغمہ

آتشِ گل

اسمِ اعظم

نشاطِ روح

جواب:نشاطِ روح

33۔

مومن خان مومنؔ کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات کے صحیح جوڑپر نشان لگائیے۔

1801: 1852

1800: 1855

1800: 1851

1801: 1875

جواب: 1800: 1851

درست ہے کہ پیدائش 1800 اور وفات 1852ہے لیکن آپشن میں یہ نہیں ہے اس لیے 1851کو درست ماننا چاہیے۔

34۔

مندرجہ ذیل میں سے کون سا شعر فانیؔ بدایونی کا ہے۔

حسن بے پروا کو خود بین و خود آرا کردیا::کیا کیا میں نے کہ اظہارِ تمنّا کردیا

ہنسی میں وعدہِ فردو کو ٹالنے والو!::لو دیکھ لو وہی”کل””آج” بن کے آنہ گیا

اللہ رے دیوانگئِ شوق کا عالم:: آک رقص میں ہر ذرّہ صحرا نظرآیا

آتی ہے صبا سوئے لحد ان کی گلی سے:: شاید مری مٹی ابھی برباد نہیں ہے

جواب:

آتی ہے صبا سوئے لحد ان کی گلی سے:: شاید مری مٹی ابھی برباد نہیں ہے

35۔

میر انیسؔ کے کلام کی خوبیاں ہیں— صحیح جوڑ پر نشان لگائیے۔

دقّتِ الفاظ:دور از کار تشبیہات

سکتہ: بلاغت

پیکرِ تراشی:سکتہ

پیکرتراشی: فصاحت

جواب: پیکرتراشی: فصاحت

36۔

ملّاوجہیؔ کس بادشاہ کا درباری شاعر تھا؟

علی عادل شاہ

قلی قطب شاہ

غیاث الدّین بلبن

ابراہیم لودھی

جواب: قلی قطب شاہ

37۔

لکھنؤ کا وہ کون شاعر ہے جس کےکلام میں دبستانِ دہلی کی خصوصیت موجودہیں؟

یگانہ ؔ

آتشؔ

انشاؔ

ناسخؔ

جواب:انشاء

38۔

صحیح جوڑ پر نشان لگائیے۔

میر تقی میرؔ: محمد شاہ رنگیلے

شہریار: محمد شاہ رنگیلے

غالبؔ: محمد شاہ رنگیلے

جگرؔمرادآبادی: محمد شاہ رنگیلے

جواب: میر تقی میرؔ: محمد شاہ رنگیلے

39۔

“پھر میری خبر لینے، وہ صیاد نہ آیا::شاید کہ مراحال اوسے یاد نہ آیا”یہ شعر کس کا ہے؟

ولیؔ

میرؔ

غالبؔ

فراقؔ

جواب: ولیؔ

40۔”تضحیکِ روزگار” کا تعلق کس صنف سے ہے؟

مرثیہ

قصیدہ

مثنوی

نثر

جواب: قصیدہ

41۔ نظم “لالہء صحرا” اقبال کے کس شعری مجموعے میں شامل ہے؟

ارمغان حجاز

ضرب کلیم

بانگِ درا

بال جبریل

جواب:بال جبریل

42۔ ناول ٹیڑھی لکیر کتنی منزلوں پر مشتمل ہے؟

41

43

39

37

جواب: 41

اس کا درست جواب جوابی کلید میں 41 دیا گیا ہےحالاں کہ 43 بھی درست ہے۔

43۔ انجمنِ پنجاب، لاہور کے دوسرے مشاعرے میں الطاف حسین حالی نے کون سی نظم پڑھی تھی؟

حب الوطن

برکھارت

کلمۃالحق

نشاطِ اُمید

جواب:

ابھی تک کی دریافت کے مطابق دوسرے مشاعرے میں الطاف حسین حالی شرکت نہیں ہوئی تھی ، باقی تحقیق جاری ہے، آپ لوگ بھی تحقیق کے بعد مطلع کریں۔

حبِ وطن: (چوتھا موضوعاتی مشاعرہ)

برکھارت: (پہلا موضوعاتی مشاعرہ)

کلمۃ الحق: (یہ نظم 1883کی ہے)اور مشاعرہ 1874سے 1875تک ہی ہوا

نشاطِ اُمید: (تیسرے موضوعاتی مشاعرہ)

44۔ ذیل میں سے کون سا زمرہ منٹو کے افسانوں پر مشتمل ہے؟

ٹھنڈا گوشت، لحاف، کالی شلوار

ٹوبہ ٹیک سنگھ، میرانام رادھا ہے، چھوکری کی لوٹ

بابوگوپی ناتھ، نجات، نیاقانون

کالی شلوار، ٹھنڈا گوشت، موذیل

جواب: کالی شلوار، ٹھنڈا گوشت، موذیل

45۔ حسن کوزہ گر، شہراوہام کے خرابوں کا کیا تھا؟

مسافر

سیاح

مجذوب

ساکن

جواب: مجذوب

46۔ ناول فائر ایریا میں ختونیااور عرفان کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟

میاں اور بیوی کا

ماں اور بیٹاکا

نوکرانی اور مالک کا

بہن اور بھائی کا

جواب: ماں اور بیٹاکا

47۔ نظم “تاج محل” میں ساحر لدھیانوی نے “سینہ دہر کے کہنہ ناسور’ کسے کہا ہے؟

تاج محل کو

بلنددروازہ کو

قطب مینار کو

عمارات، مقابر اور فصیلوں کو

جواب: عمارات، مقابر اور فصیلوں کو

48۔ دیپالی سرکار کس ناول کا کردار ہے؟

خداکی بستی

اداس نسلیں

بستی

آگ کا دریا

جواب: آگ کا دریا

49۔ زر، دام، درم، لال، زمرد، حلوہ اور مانڈا یہ سب الفاظ نظیراکبرآبادی کی کس نظم میں آئے ہیں؟

مفلسی

بنجارہ نامہ

آدمی نامہ

ہولی

جواب: بنجارہ نامہ

50۔”دیاجلے ساری رات” کس کا افسانوی مجموعہ ہے؟

کرشن چندر

راجندرسنگھ بیدی

خواجہ احمد عباس

اقبال مجید

جواب: خواجہ احمد عباس

51۔ حیدر، ہنومت کیکرے اور شمی اقبال مجید کے کس افسانے کے کردار ہیں؟

بے شمار

سوراخ

انور کا گھر

تماشاگھر

جواب:انور کا گھر

52۔ نظم”جنگل کی شاہزادی” میں شاخیں کہاں جھکی ہوئی تھیں؟

دریا

جھیل

جھرنا

تالاب

جواب:تالاب

53۔ افتخار اور ایلما کس ناول کے کردار ہیں؟

آگ کا دریا

ایک چادر میلی سی

فائر ایریا

ٹیڑھی لکیر

جواب:ٹیڑھی لکیر

54۔ “صبح وطن” کا شعری مجموعہ ہے؟

الطاف حسین حالی

برج نرائن چکبست

مخدوم محی الدین

جوش ملیح آبادی

جواب: برج نرائن چکبست

55۔ صفد بشیر کس ناول کا کردار ہے؟

امراؤ جان ادا

خدا کی بستی

اداس نسلیں

بستی
جواب: خدا کی بستی

56۔ “تلخیاں” کس کا شعری مجموعہ ہے؟

اخترالایمان

شفیق فاطمہ شعریٰ

ساحر لدھیانوی

میراجی

جواب: ساحر لدھیانوی

57۔ راجندرسنگھ بیدی کے افسانہ “لمبی لڑکی” میں جگن ناتھ تیاگی کا رشتے میں دیویندرتیاگی کون ہے؟

باپ

بیٹا

چاچا

بھتیجا

جواب: بیٹا

58۔ تاریخی لحاظ سے اخترالایمان کے شعری مجموعوں کے صحیح زمرے کی نشان دہی کیجئے۔

گرداب، یادیں، بنت لمحات، زمین زمین

گرداب، آب جو، نیا آہنگ،یادیں

گرداب، آب جو، تاریک سیارہ،یادیں

گرداب،یادیں ، تاریک سیارہ، نیا آہنگ

جواب: گرداب، آب جو، تاریک سیارہ،یادیں

59۔ افسانہ “بجوکا” میں فصل کی حفاظت کے لیے بجوکا نہ بنانے کی نصیحت کون کرتا ہے؟

سرپنچ

ہوری کاکا

گاؤں کی پنچایت

بجرنگی

جواب: ہوری کاکا

60۔ ذیل میں سے کون سا شعری مجموعہ شفیق فاطمہ شعریٰ کا ہے؟

آب جو

بساط رقص

آفاق نوا

تاریک سیارہ

جواب: آفاق نوا

61۔ الحاقیانہ میں کون نہیں شامل ہے؟

وسطیہ

سابقہ

عامیانہ

لاحقہ

جواب: عامیانہ

62۔ اردو میں کل کتنے مصوتے ہیں؟

پندرہ

آٹھ

سات

دس

جواب:دس

63۔ذیل میں سے کون نحویات میں شامل نہیں ہے؟

تحریف

ترکیب

جزو

جزو متصل

جواب: تحریف

64۔ قسطنطنیہ میں کل کتنے صوت رکن ہیں؟

پانچ

چار

آٹھ

سات

جواب:چار

65۔ ب، پ، پھ تینوں دولبی آوازیں ہیں لیکن ان میں فرق کہاں سے پیدا ہوتا ہے؟

حلقوم

صوت تانت

غشا

انفی جوف

جواب: صوت تانت

66۔ ذیل میں سے لسانیات کی درست تعریف کون سی ہے؟

زبان کا مطالعہ

زبان کے صوری اور معنوی پہلوؤں کا سائنسی مطالعہ

زبان کا سائنسی مطالعہ

زبان کے معنوی پہلو کا سائنسی مطالعہ

جواب: زبان کے صوری اور معنوی پہلوؤں کا سائنسی مطالعہ

67۔ ‘چ’ تاکیدی کا استعمال کس زبان میں کثرت سے ملتا ہے؟

بنگالی

گجراتی

دکنی

راجستھانی

جواب: دکنی

68۔ اردو میں پ، چ، ژ، گ حروف کس زبان سے آئے ہیں؟

پُرتگالی

عربی

فرانسیسی

فارسی

جواب: فارسی

69۔ “مقدمہ تاریخ زبانِ اردو” کا پہلا ایڈیشن کب شائع ہواتھا؟

1958

1986

1948

1945

جواب: 1948

70۔امالے میں کون سے دو حروف “ے” میں بدل جاتے ہیں؟

الف یا ہائے ہوّز

ل یا ہائے ہوّز

ہائے ہوّز یا م

الف یا ل

جواب: الف یا ہائے ہوّز

71۔ ذیل میں سے کسے الف پر ختم ہونے والی بولی کہتے ہیں؟

پنجابی

گجراتی

راجستھانی

کھڑی بولی

جواب:کھڑی بولی

72۔ہندآریائی لسانیات کے ماہرین نے ادبی پراکرتوں کی کُل کتنی قسمیں بیان کی ہیں؟

دو

چار

آٹھ

پانچ

جواب:پانچ

73۔ پیروڈی کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟

تخریب

تحریف

تقریب

تنصیب

جواب:تحریف

74۔ ذیل میں سے کس صنف کا نہ تو کوئی مخصوص موضوع ہے اور نہ ہی کوئی مخصوص ہئیت؟

رباعی

واسوخت

گیت

ہائیکو

جواب: گیت

75۔ ترائیلے کُل کتنے مصرعوں پر مشتمل ہوتا ہے؟

دس

پندرہ

آٹھ

پانچ

جواب: آٹھ

76۔ مستزاد کُل کتنے قسم کا ہوتا ہے؟

تین

دو

چار

سات

جواب:دو

77۔ میر تقی میر نے واسوخت کے لیے کون سی ہئیت اختیار کی؟

مخمس

مسدس

مربع

مثمن

جواب: مسدس

78۔ ذیل میں سے کون سی صنف اردو کی ایجاد ہے؟

مثنوی

ہائیکو

ریختی

ترائیلے

جواب:ریختی

79۔ “گرترجمے سے فائدہ اخفائے حال ہے”۔ ترجمے سے متعلق اس مضمون کے مصنف کون ہیں؟

شمس الرحمٰن فاروقی

وحیدالدین سلیم

محمد حسن عسکری

محمد حسن

جواب:محمد حسن عسکری

80۔ ذیل میں سے کون سنسکرت کی علاقائی بولی نہیں ہے؟

پراچیہ

مدھیہ دیشیہ

ادیچیہ

لہندا

جواب:لہندا

81۔ذیل میں سے کس نے اظہار، ترسیل اور ابلاغ کا نظریہ پیش کیا ہے؟

شمس الرحمٰن فاروقی

گوپی چند نارنگ

کلیم الدین احمد

احتشام حسین

جواب: شمس الرحمٰن فاروقی

82۔ ان میں سے کس نے دیوانِ غالب (نسخہ حمیدہ) مرتب کیا ہے؟

قاضی عبدالودود

مولوی عبدالحق

امتیاز علی خاں عرشی

رشید حسن خاں

جواب:

83۔ان میں کون محقق نہیں ہے؟

رشیدحسن خاں

شبیہ الحسن

گیان چند جین

جمیل جالبی

جواب: شبیہ الحسن

84۔ “تذکرہ نکات الشعرا” کے مولف کون ہیں؟

میر حسن

مصطفیٰ خاں شیفتہ

عبدالغفور نساخ

محمّد تقی میر

جواب: محمّد تقی میر

85۔ ‘اردو میں تنقید کا وجود محض فرضی ہے، یہ اقلیدس کا خیالی نقطہ ہے یا معشوق کی موہوم کمر۔’

یہ قول کس کتاب سے ماخوذہیں؟

اردو تنقید پر ایک نظر

میری تنقید ایک بازدید

جدیداردو تنقید۔اصول و نظریات

کلاسیکی مغربی تنقید

جواب: اردو تنقید پر ایک نظر

86۔ اردو میں تقابلی تنقید کو پہلی بار کس نے متعارف کرایا؟

امداد امام اثر

شبلی

حالی

محمد حسین آزاد

جواب: شبلی

87۔ کس تنقیدی دبستان کی بنیاد حسن کی تصریحات پر ہے؟

مارکسی

اسلوبیاتی

جمالیاتی

نفسیاتی

جواب: جمالیاتی

88۔ ان میں سے کون سی کتاب سب سے پہلے شائع ہوئی؟

شعر العجم

کاشف الحقائق

آب حیات

مقدمہ شعر و شاعری

جواب: آب حیات

89۔ زمانی لحاظ سے غلط جوڑ کی نشان دہی کیجئے۔

محمد حسن۔گوپی چندنارنگ

الطاف حسین حالی۔ شبلی نعمانی

آل احمد سرور۔کلیم الدین احمد

امداد امام اثر۔ شبیہ الحسن

جواب: امداد امام اثر۔ شبیہ الحسن

90۔ ان میں سے کس نقاد نے ابن رشیق کی رائے سے بحث کی ہے؟

حالیؔ

عبدالرحمٰن بجنوری

کلیم الدین احمد

مجنوں گورکھپوری

جواب: حالیؔ

91۔ ان میں تمثیلی داستان کون سی ہے؟

رانی کیتکی کی کہانی

سب رس

باغ و بہار

فسانہ عجائب

جواب: سب رس

92۔ “اندرسبھا” کے مصنف امانت لکھنوی کا پورا نام کیا تھا؟

سیدآغا حسن

محمد آغاحسن

وزیر آغا حسین

سید آغا حسین

جواب: سیدآغا حسن

93۔ ان میں سے کس کتاب میں قدیم اردو کے اثرات زیادہ ہیں؟

فسانہ عجائب

باغ وبہار

کربل کتھا

بوستان خیال

جواب: کربل کتھا

94۔ “بوستانِ خیال” کے مصنف کون ہیں؟

میر امن دہلوی

فضل علی خاں فضلی

عطا حسین خاں تحسین

میر محمد تقی خیال

جواب: میر محمد تقی خیال

95۔ ان میں سے کس ڈراما نگار نے نیوالفریڈ تھیٹریکل کمپنی قائم کی تھی؟

محمد حسن

حبیب تنویر

آغا حشر کاشمیری

امتیاز علی تاج

جواب: آغا حشر کاشمیری

1824-25 ء میں کون سی داستان لکھی گئی تھی؟

رانی کیتکی کی کہانی

باغ و بہار

بوستان خیال

فسانہ عجائب

جواب: فسانہ عجائب

97۔ ڈراما ‘انارکلی’ کا سال تصنیف کیا ہے؟

1922

1822

1923

1932

جواب: 1922

98۔ راحیل کس ڈرامے کاکردارہے؟

انارکلی

آگرہ بازار

یہودی کی لڑکی

ضحاک

جواب: یہودی کی لڑکی

99۔ بھولا رام پنساری کس ڈرامے کا کردار ہے؟

ضحاک

یہودی کی لڑکی

آگرہ بازار

انارکلی

جواب: آگرہ بازار

100۔ ڈراما’آگرہ بازار’ کی پہلی اشاعت کب ہوئی ؟

1954

1955

1964

1966

جواب: 1954

4 خیالات ”مغربی بنگال سیٹ اردو 2020“ پر

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks