افسانہ (07) نئی بیوی کا خلاصہ

پریم چند کا افسانہ : نئی بیوی

افسانہ “مالکن” پریم چند کا افسانوی مجموعہ واردات میں شامل ساتواں افسانہ ہے۔ آپ اس خلاصہ کو پڑھنے کے بجائے سن بھی سکتے ہیں۔

مکمل افسانہ کے لیے کلک کریں

اس افسانے کا آغاز اس جملے سے ہوتا ہے” ہماراجسم پرانا ہے۔ لیکن اس میں ہمیشہ نیا خون دوڑتا رہتا ہے۔ اس نئے خون پر زندگی قائم ہے”۔

اوراس کا اختتام اس جملے پرہوتا ہے: “اور یہ کہتی ہوئی اپنے کمرہ میں چلی:”لالہ کھانا کھا کر چلے جائیں گے،تم ذرا آجانا”۔

اس افسانے کے کل پانچ حصے ہیں۔

نچوڑ

اس افسانے میں پریم چند نے “لالہ ڈنگا مل” کا اس کی پہلی بیوی سےبےاعتنائی وبے رخی اور اس کے مرنے کے بعد دوسری بیوی سے محبت اوراس کی نازبرداری کو نہایت ہی فنکارانہ انداز میں پیش کیا ہے ۔اور اس افسانے میں پریم چند عورت کی نفسیات کو بھی بیان کیا ہے۔

خلاصہ

اس افسانے کا مرکزی کردار”لالہ ڈنگا مل” کی پہلی بیوی “لیلا” ہے۔ جو مسلسل بیماری اور صدمے کے سبب کمزورولاغرہوجاتی ہے، اور وقت سے پہلے بڑھاپے کی زد میں آجاتی ہے، جسے چھپانے کے لئے وہ کئی جتن کرتی ہے۔ لیکن پھر بھی لالہ ڈنگا مل اس کی طرف مائل نہیں ہوتا۔ وہ اس کو ہمیشہ ڈانٹتے ڈپٹتے رہتا ہے۔ بالآخر وہ جاں بحق ہوجاتی ہے۔ لیلا کی وفات کے بعد کچھ دن غم منا کر چھ ماہ کے اندر ہی لالہ ڈنگا مل نے آشا سے شادی کرلی۔ لالہ ڈنگا مل آشا کی ناز برداریاں کرتا اسے رجھانے اور خوش کرنے کی کوشش کرتا لیکن اس سے کچھ حاصل نہیں ہوتا اپنی جوانی کو واپس پانے کے لئے حکیموں سے مشورہ کرتا لیکن اس سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔ اسی دوران گھر کے بوڑھے نوکرمہراج گاوں چلا جاتا ہے اوراس کی جگہ اس کا بیٹا جگل آجاتا ہے جو محض سترہ سال کا ہے وہ نہایت ہی شریراورمسخرہ ہے۔ کھانا بنانے میں بالکل نو سکھیا، آشا کی خوب تعریف کرتا اوراس کے ساتھ شرارت بھرے اندازمیں باتیں کرتا ہے ۔ دھیرے دھیرے آشا بھی اس کی طرف مائل ہوجاتی ہے، اور اب وہ سجنے سنورنے لگتی ہے اور ایک روز ان کے درمیان بات اتنی آگے بڑھتی ہے کہ وہ اشارۃً محبت کا اظہار کر دیتے ہیں، اس طرح دونوں میں قربت بڑھنے کے امکان کے ساتھ افسانہ ختم ہوجاتا ہے۔

افسانے کے کردار

لالہ ڈنگامل

( لیلا(لالہ ڈنگامل کی پہلی بیوی

(آشا (لالہ ڈنگا مل کی دوسری بیوی

جگل(نوکر )

( پنڈت بھولا ناتھ(لالہ ڈنگا مل کے دوست

(لالہ بھاگ مل (لالہ ڈنگا مل کے دوست

اہم نکات

افسانہ نئی بیوی میں لالہ ڈنگامل کی عمر پینتالیس سال ہے۔اور لیلا کی عمر چالیس سال ہے۔

پریم چند کا افسانہ َنئی بیوی سے اقتباس

اس افسانے میں لالہ ڈنگامل اور لیلا کے سات بیٹے ہیں۔

پریم چند کا افسانہ َنئی بیوی سے اقتباس

اس افسانے میں جگل کی عمر سترہ سال ہے۔

پریم چند کا افسانہ َنئی بیوی سے اقتباس

اہم اقتباسات

ہمارا جسم پرانا ہے لیکن اس میں ہمیشہ نیا خون دوڑتا رہتا ہے۔ اس نئے خون پر زندگی قائم ہے۔ دنیا کے قدیم نظام میں، یہ نیاپن اس کے ایک ایک ذرے میں، ایک ایک ٹہنی میں، ایک ایک قطرے میں، تار میں چھپے ہوئے نغمے کی طرح گونجتا رہتا ہے۔

زندگی سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیت جوان میں روز بروز مضمحل ہوتی جاتی تھی اب یہ ترشح پا کر پھر سر سبز ہوگئی ہے۔ اس میں نئی نئی کونپلیں پھوٹنے لگی ہیں ۔

جوانی اور بڑھاپے کولوگ نہ جانے عمر سے کیوں منسوب کرتے ہیں ۔ جوانی کا عمر سے اتناہی تعلق ہے جتنا مذہب کا اخلاق سے، روپے کا ایمان داری سے حسن کا آرائش سے ۔ آج کل کے جوانوں کو آپ جوان کہتے ہیں ، ارے صاحب! میں ان کی ایک ہزار جوانیوں کو اپنی جوانی کے ایک گھنٹہ سے نہ تبدیل کروں ۔

*****

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks