مغربی بنگال سیٹ اردو 2020
یہ کوئز نہیں ہے بلکہ مغربی بنگال سیٹ 2020 کا سوالنامہ ہے۔ اس میں درست جواب وہی لگایا گیا ہے، جو آفیشل جوابی کلید میں ہے، ہوسکتا ہے کہ کوئی جواب درست نہ ہو، جلد تحقیق کرکے حوالے کے ساتھ پیش کیا جائے گا تب تک کے لیے آپ کی خدمت میں حاضر ہے وہ سوالنامہ۔
تو تاخیر کس بات ہے کی ہے نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں اور اس سوالنامہ کو کرکے دیکھیں۔ اور اگر صرف مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تو نیچے تشریف لے جائیں۔
مکمل 100سوالات پر مشتمل یہ پوسٹ پیش خدمت ہے۔
#1. ذیل میں سے کس کا تعلق دارالترجمہ حیدرآباد سے نہیں تھا؟
#2. راحیل کس ڈرامے کاکردارہے؟
#3. “محبت” اور “مخالفت”کِس کے لکھے ہوئے مضامین ہیں؟
#4. ان میں تمثیلی داستان کون سی ہے؟
#5. ذیل میں سے کون سی صنف اردو کی ایجاد ہے؟
#6. میر انیسؔ کے کلام کی خوبیاں ہیں— صحیح جوڑ پر نشان لگائیے۔
#7. نظم “لالہء صحرا” اقبال کے کس شعری مجموعے میں شامل ہے؟
#8. ذیل میں سے کون سا شعری مجموعہ شفیق فاطمہ شعریٰ کا ہے؟
#9. ذیل میں سے کسے الف پر ختم ہونے والی بولی کہتے ہیں؟
#10. ذیل میں سے کس کا جدیدیت سے تعلق نہیں ہے؟
#11. حکایت زاغ و بلبل کس کتاب میں شامل ہے؟
#12. افتخار اور ایلما کس ناول کے کردار ہیں؟
#13. “خنداں “کس کے انشائیہ کا کردار ہے؟
#14. ذیل میں سے کون سا زمرہ منٹو کے افسانوں پر مشتمل ہے؟
#15. نظم”جنگل کی شاہزادی” میں شاخیں کہاں جھکی ہوئی تھیں؟
#16. “پھر میری خبر لینے، وہ صیاد نہ آیا::شاید کہ مراحال اوسے یاد نہ آیا”یہ شعر کس کا ہے؟
#17. مابعد جدیدیت کے کس ہمنو کا کہنا ہے کہ “متن ایک رہ گزر ہے، جہاں سے معنی کے قافلے گزرتے رہتے ہیں۔”؟
#18. دارالترجمہ عثمانیہ حیدرآباد کا قیام کب عمل میں آیا؟
#19. “صبح وطن” کا شعری مجموعہ ہے؟
#20. اردو میں تقابلی تنقید کو پہلی بار کس نے متعارف کرایا؟
#21. “جنبش سے میرے خامہء افسوں طراز کی” مذکورہ مصرع کس صنف کا ہے اور شاعر کون ہے؟
#22. ذیل میں سے کون سنسکرت کی علاقائی بولی نہیں ہے؟
#23. ڈراما ‘انارکلی’ کا سال تصنیف کیا ہے؟
اس میں سنِ تصنیف پوچھا گیا ہے سنِ اشاعت سے دھوکہ نہ کھائیں۔
#24. ذیل کے کس ادیب نے علی گڑھ کالج میں بحیثیت استاد خدمت انجام دی؟
#25. ذیل میں سے کس کے یہاں تُرکی تہذیب و ثقافت کی طرف قوی رجحان ملتا ہے؟
#26. ذیل میں سے کس صنف کا نہ تو کوئی مخصوص موضوع ہے اور نہ ہی کوئی مخصوص ہئیت؟
#27. فورٹ ولیم کالج کی بنیاد کب رکھی گئی؟
#28. “وہ جو شاعری کا سبب ہوا”۔ کس کا مجموعہ ءِ کلام ہے؟
#29. “گرترجمے سے فائدہ اخفائے حال ہے”۔ ترجمے سے متعلق اس مضمون کے مصنف کون ہیں؟
#30. زر، دام، درم، لال، زمرد، حلوہ اور مانڈا یہ سب الفاظ نظیراکبرآبادی کی کس نظم میں آئے ہیں؟
#31. ان میں سے کس نے دیوانِ غالب (نسخہ حمیدہ) مرتب کیا ہے؟
امتیاز علی عرشی کے نسخہ کو نسخہ عرشی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
جب کہ دیوانِ غالب کا نسخۂ حمیدیہ وفاتِ غالب کے 50 سال بعد نواب محمد حمید اللہ خاں کے کتب خانہ سے مخطوطے کی شکل میں ملا۔
دیوانِ غالب کا یہ نسخہ پہلی بار 1921ء مفتی محمد انوار الحق، ناظم سررشتۂ تعلیم، ضیا العلوم بھوپال کی زیرِ نگرانی شائع ہوا تھا۔
یہ نسخہ جناب حمید احمد خاں مرحوم نے مرتب کیا اور سیّد امتیاز علی تاج نے مجلس کے زیرِ اہتمام جولائی 1969ء میں شائع کیا۔
#32. “ہوا جب کفرثابت، ہے وہ تمغائے مسلمانی::نہ ٹوٹی شیخ سے زنّار تسبیح سلیمانی” مذکورہ بالا شعر کس صنف سے اخذ ہے اور شاعر کون ہیں؟ صحیح جوڑ پر نشان لگائے۔
#33. اردو میں کل کتنے مصوتے ہیں؟
#34. ان میں کون محقق نہیں ہے؟
#35. ملّاوجہیؔ کس بادشاہ کا درباری شاعر تھا؟
#36. میر تقی میر نے واسوخت کے لیے کون سی ہئیت اختیار کی؟
#37. ان میں سے قصیدہ کے اجزائے ترکیبی کیا کیا ہیں؟ صحیح جواب کی نشان دہی کریں۔
#38. مندرجہ ذیل میں سے کون سا شعر فانیؔ بدایونی کا ہے۔
#39. بھولا رام پنساری کس ڈرامے کا کردار ہے؟
#40. ذیل میں سے کس نے اظہار، ترسیل اور ابلاغ کا نظریہ پیش کیا ہے؟
#41. “اندرسبھا” کے مصنف امانت لکھنوی کا پورا نام کیا تھا؟
#42. ذیل میں سے کس کا تعلق لکھنؤ دبستانِ شاعری سے نہیں ہے؟
#43. ذیل میں سے کون سی تصنیف مشہور ترقی پسند ادیب محمد حسن کی نہیں ہے؟
تیشہ آواز : علی جواد زیدی
#44. ذیل میں سے لسانیات کی درست تعریف کون سی ہے؟
#45. صنفِ غزل کے لیے کیا ضروری ہے؟
#46. اردو کا پہلا صاحب دیوان شاعر کون ہےاور اس کا تعلق کس سرزمین سے تھا؟
#47. نظم “تاج محل” میں ساحر لدھیانوی نے “سینہ دہر کے کہنہ ناسور’ کسے کہا ہے؟
#48. کس تنقیدی دبستان کی بنیاد حسن کی تصریحات پر ہے؟
#49. ب، پ، پھ تینوں دولبی آوازیں ہیں لیکن ان میں فرق کہاں سے پیدا ہوتا ہے؟
#50. حلقہء ارباب ذوق کب اور کہاں قائم ہوا؟
#51. “تلخیاں” کس کا شعری مجموعہ ہے؟
#52. اردو میں ایہام گوئی کے خلاف کس نے آواز اٹھائی؟
#53. پیروڈی کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟
#54. “تضحیکِ روزگار” کا تعلق کس صنف سے ہے؟
#55. “مقدمہ تاریخ زبانِ اردو” کا پہلا ایڈیشن کب شائع ہواتھا؟
#56. “بوستانِ خیال” کے مصنف کون ہیں؟
#57. اردو میں پ، چ، ژ، گ حروف کس زبان سے آئے ہیں؟
#58. اصغرگونڈوی کے مجموعہء کلام کا نام کیا ہے؟
#59. لکھنؤ کا وہ کون شاعر ہے جس کےکلام میں دبستانِ دہلی کی خصوصیت موجودہیں؟
#60. مستزاد کُل کتنے قسم کا ہوتا ہے؟
#61. انجمنِ پنجاب، لاہور کے دوسرے مشاعرے میں الطاف حسین حالی نے کون سی نظم پڑھی تھی؟
ابھی تک کی دریافت کے مطابق دوسرے مشاعرے میں الطاف حسین حالی شرکت نہیں ہوئی تھی ، باقی تحقیق جاری ہے، آپ لوگ بھی تحقیق کے بعد مطلع کریں۔
حبِ وطن: (چوتھا موضوعاتی مشاعرہ)
برکھارت: (پہلا موضوعاتی مشاعرہ)
کلمۃ الحق: (یہ نظم 1883کی ہے)اور مشاعرہ 1874سے 1875تک ہی ہوا
نشاطِ اُمید: (تیسرے موضوعاتی مشاعرہ)
#62. ان میں سے کون سی کتاب سب سے پہلے شائع ہوئی؟
#63. صفد بشیر کس ناول کا کردار ہے؟
#64. مومن خان مومنؔ کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات کے صحیح جوڑپر نشان لگائیے۔
درست ہے کہ پیدائش 1800 اور وفات 1852ہے لیکن آپشن میں یہ نہیں ہے اس لیے 1851کو درست ماننا چاہیے۔
#65. مندرجہ بالا بند کہاں سے ماخوذ ہے؟
#66. ان میں سے کس نقاد نے ابن رشیق کی رائے سے بحث کی ہے؟
#67. راجندرسنگھ بیدی کے افسانہ “لمبی لڑکی” میں جگن ناتھ تیاگی کا رشتے میں دیویندرتیاگی کون ہے؟
#68. قسطنطنیہ میں کل کتنے صوت رکن ہیں؟
#69. دلّی کالج میں انگریزی تعلیم کا آغاز کب ہوا؟
#70. زمانی لحاظ سے غلط جوڑ کی نشان دہی کیجئے۔
#71. ذیل میں سے کون غالب کا مکتوب الیہ نہیں ہے؟
#72. اس شعر میں کون سی صنعت ہوئی ہے؟
#73. “آیات وجدانی” کس شاعر کا مجموعہء کلام ہے؟
#74. “دیاجلے ساری رات” کس کا افسانوی مجموعہ ہے؟
#75. “اس آبادخرابے میں” کیا ملتا ہے؟
#76. تاریخی لحاظ سے اخترالایمان کے شعری مجموعوں کے صحیح زمرے کی نشان دہی کیجئے۔
#77. مرزا فرحت اللہ بیگ کا ڈپٹی نذیر احمد سے کیا رشتہ تھا؟
#78. ہندآریائی لسانیات کے ماہرین نے ادبی پراکرتوں کی کُل کتنی قسمیں بیان کی ہیں؟
#79. ‘چ’ تاکیدی کا استعمال کس زبان میں کثرت سے ملتا ہے؟
#80. صحیح جوڑ پر نشان لگائیے۔
#81. 1824-25 ء میں کون سی داستان لکھی گئی تھی؟
#82. “تذکرہ نکات الشعرا” کے مولف کون ہیں؟
#83. ناول فائر ایریا میں ختونیااور عرفان کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
#84. کس کے نام لکھے گئے خط میں غالبؔ نے آم کی بہت تعریف کی ہے؟
#85. سفرنامہ کے کِس مصنّف کو پھانسی کی سزا ملی؟
#86. حسن کوزہ گر، شہراوہام کے خرابوں کا کیا تھا؟
#87. افسانہ “بجوکا” میں فصل کی حفاظت کے لیے بجوکا نہ بنانے کی نصیحت کون کرتا ہے؟
#88. حیدر، ہنومت کیکرے اور شمی اقبال مجید کے کس افسانے کے کردار ہیں؟
#89. ان میں سے کس ڈراما نگار نے نیوالفریڈ تھیٹریکل کمپنی قائم کی تھی؟
#90. ترائیلے کُل کتنے مصرعوں پر مشتمل ہوتا ہے؟
#91. ڈراما’آگرہ بازار’ کی پہلی اشاعت کب ہوئی ؟
#92. ‘اردو میں تنقید کا وجود محض فرضی ہے، یہ اقلیدس کا خیالی نقطہ ہے یا معشوق کی موہوم کمر۔’ یہ قول کس کتاب سے ماخوذہیں؟
#93. دبستانِ دہلی کی خصوصیات کیا ہیں؟
#94. الحاقیانہ میں کون نہیں شامل ہے؟
#95. ذیل میں سے کون نحویات میں شامل نہیں ہے؟
#96. امالے میں کون سے دو حروف “ے” میں بدل جاتے ہیں؟
#97. دیپالی سرکار کس ناول کا کردار ہے؟
#98. دکن کے دو اہم ابتدائی مثنوی نگار کون کون ہیں؟
#99. ان میں سے کس کتاب میں قدیم اردو کے اثرات زیادہ ہیں؟
#100. ناول ٹیڑھی لکیر کتنی منزلوں پر مشتمل ہے؟
اس کا درست جواب جوابی کلید میں 41 دیا گیا ہےحالاں کہ 43 بھی درست ہے۔
1۔ذیل میں سے کون سی تصنیف مشہور ترقی پسند ادیب محمد حسن کی نہیں ہے؟
مشرقی تنقید زنجیر نغمہ
تیشہ آواز ادبی سماجیات
جواب: دکن میں اردو 1923
2۔ حلقہء ارباب ذوق کب اور کہاں قائم ہوا؟
دہلی 1935 لکھنؤ 1940
لاہور 1936 کلکتہ 1945
جواب: لاہور 1936
3۔ذیل میں سے کس کا جدیدیت سے تعلق نہیں ہے؟
بلراج کومل عادل منصوری
عزیز احمد شفیق فاطمہ شعریٰ
جواب: عزیز احمد
4۔ مابعد جدیدیت کے کس ہمنو کا کہنا ہے کہ “متن ایک رہ گزر ہے، جہاں سے معنی کے قافلے گزرتے رہتے ہیں۔”؟
گوپی چند نارنگ محمد حسن عسکری
ضمیر احمد بدایونی جیلانی کامران
جواب:ضمیر احمد بدایونی
5۔اردو میں ایہام گوئی کے خلاف کس نے آواز اٹھائی؟
آبرو ناجی
مرزا مظہر جانِ جاناں مبارک
جواب : مرزا مظہر جانِ جاناں
6۔ ذیل میں سے کس کا تعلق دارالترجمہ حیدرآباد سے نہیں تھا؟
مولانا عبدالحلیم شرر نظم طباطبائی
صدرالدین آزردہ سیّد ناصر علی
جواب: صدرالدین آزردہ
7۔دلّی کالج میں انگریزی تعلیم کا آغاز کب ہوا؟
1825 1828
1830 1900
جواب: 1828
8۔ فورٹ ولیم کالج کی بنیاد کب رکھی گئی؟
1800 1705
1805 1900
جواب: 1800
9۔ ذیل میں سے کس کا تعلق لکھنؤ دبستانِ شاعری سے نہیں ہے؟
انشاء رنگین
سِراج الدین علی خاں آرزو علی اوسط رشک
جواب: سراج الدین علی خاں آرزو
10۔ذیل کے کس ادیب نے علی گڑھ کالج میں بحیثیت استاد خدمت انجام دی؟
ڈپٹی نذیر احمد الطاف حسین حالیؔ
شبلی نعمانی مولانا محمّد حسین آزاد
جواب: شبلی نعمانی
11۔ حکایت زاغ و بلبل کس کتاب میں شامل ہے؟
مقالات شبلی یادگارغالب
غبار خاطر نیرنگِ خیال
جواب: غبار خاطر
12۔کس کے نام لکھے گئے خط میں غالبؔ نے آم کی بہت تعریف کی ہے؟
محمد ابراہیم ذوق نواب مصطفیٰ خاں شیفتہ
بہادر شاہ ظفر نواب ضیاء الدین احمد خاں
جواب؛ نواب مصطفیٰ خاں شیفتہ
13۔ذیل میں سے کون غالب کا مکتوب الیہ نہیں ہے؟
ہرگوپال تفتہ میر مہدی مجروح
غلام مصطفیٰ خاں شیفتہ مومن خاں مومن
جواب: مومن خاں مومن
14۔ “محبت” اور “مخالفت”کِس کے لکھے ہوئے مضامین ہیں؟
شبلی نعمانی محمد حسین آزاد
سرسیّد احمد خاں الطاف حسین حالی
جواب: سرسیّد احمد خاں
15۔ دارالترجمہ عثمانیہ حیدرآباد کا قیام کب عمل میں آیا؟
1900 1917
1920 1921
جواب:1917
16۔ مرزا فرحت اللہ بیگ کا ڈپٹی نذیر احمد سے کیا رشتہ تھا؟
چچازاد بھائی جگری دوست
استاد شاگرد وکیل و موکل
جواب: استاد شاگرد
17۔ ذیل میں سے کس کے یہاں تُرکی تہذیب و ثقافت کی طرف قوی رجحان ملتا ہے؟
سجادؔانصاری اختر شیرانی
سجادؔ حیدر یلدرم قاضی عبدالغفار
جواب: سجادؔ حیدر یلدرم
18۔ “خنداں “کس کے انشائیہ کا کردار ہے؟
سجادؔ حیدریلدرم احمد جمال پاشا
مشتاق احمد یوسفی رشیداحمد صدیقی
جواب: رشید احمد صدیقی
19۔ سفرنامہ کے کِس مصنّف کو پھانسی کی سزا ملی؟
محّمد جعفر تھانیسوری مولانافضلِ الٰہی
مولانا محمّدحسین آزاد مولانا حسرت موہانی
جواب: محمّدجعفر تھانیسوری
20۔ “اس آبادخرابے میں” کیا ملتا ہے؟
حق گوئی مبالغہ آرائی
تہذیبِ مغرب تنقیدِ ادب
جواب: حق گوئی
21۔
“ہوا جب کفرثابت، ہے وہ تمغائے مسلمانی::نہ ٹوٹی شیخ سے زنّار تسبیح سلیمانی”
مذکورہ بالا شعر کس صنف سے اخذ ہے اور شاعر کون ہیں؟ صحیح جوڑ پر نشان لگائے۔
ذوقؔ:قصیدہ سوداؔ: قصیدہ
محسنؔ: قصیدہ غالبؔ: قصیدہ
جواب: سوداؔ: قصیدہ
22۔ان میں سے قصیدہ کے اجزائے ترکیبی کیا کیا ہیں؟ صحیح جواب کی نشان دہی کریں۔
مدح، گریز، حسنِ طلب مدح، رخصت، گریز
حسنِ طلب، چہرہ، تشبیب چہرہ، تشبیب، مدح
جواب: مدح، گریز، حسنِ طلب
23۔دکن کے دو اہم ابتدائی مثنوی نگار کون کون ہیں؟
دیاشنکر نسیم: ملاوجہی
ملاوجہی: میرحسن
نظامی بیدری: ملاوجہی
نظامی بیدری: میر حسن
جواب: نظامی بیدری: ملاوجہی
24۔
“ہنسا کھلکھلا وہ گل نو بہار
لیا کھینچ پانو کو بے اختیار
عجب عالم اس نازنین پر ہوا
اثر گدگدی کا جبیں پر ہوا”
مندرجہ بالا بند کہاں سے ماخوذ ہے؟
دیاشنکر نسیم کی “گلزارنسیم” سے
ابن نشاطی کی “پھولبن” سے
میرحسن کی “سحرالبیان” سے
ملّا وجہی کی “قطب مشتری” سے
جواب: میرحسن کی “سحرالبیان” سے
25۔
“جنبش سے میرے خامہء افسوں طراز کی”
مذکورہ مصرع کس صنف کا ہے اور شاعر کون ہے؟
جمیل مظہری: مرثیہ
انیسؔ: مرثیہ
دبیرؔ: مرثیہ
جمیل مظہری: قصیدہ
جواب: جمیل مظہری: مرثیہ
26۔ صنفِ غزل کے لیے کیا ضروری ہے؟
بحر۔ قافیہ۔ مطلع
بحر۔فاصلہ۔ علّت
قافیہ۔مطلع۔اسم خاص
مقطع۔ ردیف۔ضمیراشارہ
جواب: بحر۔ قافیہ۔ مطلع
27۔اردو کا پہلا صاحب دیوان شاعر کون ہےاور اس کا تعلق کس سرزمین سے تھا؟
ولیؔ: دکن
ولیؔ: دلّی
قلی قطب شاہ:دلّی
قلی قطب شاہ: دکن
جواب: قلی قطب شاہ: دکن
28۔دبستانِ دہلی کی خصوصیات کیا ہیں؟
خارجیت، رنگینی،شگفتگی
داخلیت، خارجیت، رنگینی
داخلیت، بلندیِ خیالات، سلاست
رنگینی، طرح داری، بے باکی
جواب: داخلیت، بلندیِ خیالات، سلاست
29۔ “وہ جو شاعری کا سبب ہوا”۔ کس کا مجموعہ ءِ کلام ہے؟
شہریار اصغر گونڈوی
عرفان صدیقی کلیم عاجز
جواب: کلیم عاجز
30۔
تماشا دیکھ اے لیلیٰ کہ تیری غم کی گردش میں
بگولے کی نمط پھرتا ہے مجنوں خوار ہر جانب
اس شعر میں کون سی صنعت ہوئی ہے؟
صنعتِ تلمیح
صنعتِ حسن تعلیل
صنعتِ ترصیع
صنعتِ مبالغہ
جواب: صنعتِ تلمیح
31۔
“آیات وجدانی” کس شاعر کا مجموعہء کلام ہے؟
شاد عظیم آبادی
شہریار
یگانہ چنگیزی
فانی بدایونی
جواب: یگانہ چنگیزی
32۔
اصغرگونڈوی کے مجموعہء کلام کا نام کیا ہے؟
گلِ نغمہ
آتشِ گل
اسمِ اعظم
نشاطِ روح
جواب:نشاطِ روح
33۔
مومن خان مومنؔ کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات کے صحیح جوڑپر نشان لگائیے۔
1801: 1852
1800: 1855
1800: 1851
1801: 1875
جواب: 1800: 1851
درست ہے کہ پیدائش 1800 اور وفات 1852ہے لیکن آپشن میں یہ نہیں ہے اس لیے 1851کو درست ماننا چاہیے۔
34۔
مندرجہ ذیل میں سے کون سا شعر فانیؔ بدایونی کا ہے۔
حسن بے پروا کو خود بین و خود آرا کردیا::کیا کیا میں نے کہ اظہارِ تمنّا کردیا
ہنسی میں وعدہِ فردو کو ٹالنے والو!::لو دیکھ لو وہی”کل””آج” بن کے آنہ گیا
اللہ رے دیوانگئِ شوق کا عالم:: آک رقص میں ہر ذرّہ صحرا نظرآیا
آتی ہے صبا سوئے لحد ان کی گلی سے:: شاید مری مٹی ابھی برباد نہیں ہے
جواب:
آتی ہے صبا سوئے لحد ان کی گلی سے:: شاید مری مٹی ابھی برباد نہیں ہے
35۔
میر انیسؔ کے کلام کی خوبیاں ہیں— صحیح جوڑ پر نشان لگائیے۔
دقّتِ الفاظ:دور از کار تشبیہات
سکتہ: بلاغت
پیکرِ تراشی:سکتہ
پیکرتراشی: فصاحت
جواب: پیکرتراشی: فصاحت
36۔
ملّاوجہیؔ کس بادشاہ کا درباری شاعر تھا؟
علی عادل شاہ
قلی قطب شاہ
غیاث الدّین بلبن
ابراہیم لودھی
جواب: قلی قطب شاہ
37۔
لکھنؤ کا وہ کون شاعر ہے جس کےکلام میں دبستانِ دہلی کی خصوصیت موجودہیں؟
یگانہ ؔ
آتشؔ
انشاؔ
ناسخؔ
جواب:انشاء
38۔
صحیح جوڑ پر نشان لگائیے۔
میر تقی میرؔ: محمد شاہ رنگیلے
شہریار: محمد شاہ رنگیلے
غالبؔ: محمد شاہ رنگیلے
جگرؔمرادآبادی: محمد شاہ رنگیلے
جواب: میر تقی میرؔ: محمد شاہ رنگیلے
39۔
“پھر میری خبر لینے، وہ صیاد نہ آیا::شاید کہ مراحال اوسے یاد نہ آیا”یہ شعر کس کا ہے؟
ولیؔ
میرؔ
غالبؔ
فراقؔ
جواب: ولیؔ
40۔”تضحیکِ روزگار” کا تعلق کس صنف سے ہے؟
مرثیہ
قصیدہ
مثنوی
نثر
جواب: قصیدہ
41۔ نظم “لالہء صحرا” اقبال کے کس شعری مجموعے میں شامل ہے؟
ارمغان حجاز
ضرب کلیم
بانگِ درا
بال جبریل
جواب:بال جبریل
42۔ ناول ٹیڑھی لکیر کتنی منزلوں پر مشتمل ہے؟
41
43
39
37
جواب: 41
اس کا درست جواب جوابی کلید میں 41 دیا گیا ہےحالاں کہ 43 بھی درست ہے۔
43۔ انجمنِ پنجاب، لاہور کے دوسرے مشاعرے میں الطاف حسین حالی نے کون سی نظم پڑھی تھی؟
حب الوطن
برکھارت
کلمۃالحق
نشاطِ اُمید
جواب:
ابھی تک کی دریافت کے مطابق دوسرے مشاعرے میں الطاف حسین حالی شرکت نہیں ہوئی تھی ، باقی تحقیق جاری ہے، آپ لوگ بھی تحقیق کے بعد مطلع کریں۔
حبِ وطن: (چوتھا موضوعاتی مشاعرہ)
برکھارت: (پہلا موضوعاتی مشاعرہ)
کلمۃ الحق: (یہ نظم 1883کی ہے)اور مشاعرہ 1874سے 1875تک ہی ہوا
نشاطِ اُمید: (تیسرے موضوعاتی مشاعرہ)
44۔ ذیل میں سے کون سا زمرہ منٹو کے افسانوں پر مشتمل ہے؟
ٹھنڈا گوشت، لحاف، کالی شلوار
ٹوبہ ٹیک سنگھ، میرانام رادھا ہے، چھوکری کی لوٹ
بابوگوپی ناتھ، نجات، نیاقانون
کالی شلوار، ٹھنڈا گوشت، موذیل
جواب: کالی شلوار، ٹھنڈا گوشت، موذیل
45۔ حسن کوزہ گر، شہراوہام کے خرابوں کا کیا تھا؟
مسافر
سیاح
مجذوب
ساکن
جواب: مجذوب
46۔ ناول فائر ایریا میں ختونیااور عرفان کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
میاں اور بیوی کا
ماں اور بیٹاکا
نوکرانی اور مالک کا
بہن اور بھائی کا
جواب: ماں اور بیٹاکا
47۔ نظم “تاج محل” میں ساحر لدھیانوی نے “سینہ دہر کے کہنہ ناسور’ کسے کہا ہے؟
تاج محل کو
بلنددروازہ کو
قطب مینار کو
عمارات، مقابر اور فصیلوں کو
جواب: عمارات، مقابر اور فصیلوں کو
48۔ دیپالی سرکار کس ناول کا کردار ہے؟
خداکی بستی
اداس نسلیں
بستی
آگ کا دریا
جواب: آگ کا دریا
49۔ زر، دام، درم، لال، زمرد، حلوہ اور مانڈا یہ سب الفاظ نظیراکبرآبادی کی کس نظم میں آئے ہیں؟
مفلسی
بنجارہ نامہ
آدمی نامہ
ہولی
جواب: بنجارہ نامہ
50۔”دیاجلے ساری رات” کس کا افسانوی مجموعہ ہے؟
کرشن چندر
راجندرسنگھ بیدی
خواجہ احمد عباس
اقبال مجید
جواب: خواجہ احمد عباس
51۔ حیدر، ہنومت کیکرے اور شمی اقبال مجید کے کس افسانے کے کردار ہیں؟
بے شمار
سوراخ
انور کا گھر
تماشاگھر
جواب:انور کا گھر
52۔ نظم”جنگل کی شاہزادی” میں شاخیں کہاں جھکی ہوئی تھیں؟
دریا
جھیل
جھرنا
تالاب
جواب:تالاب
53۔ افتخار اور ایلما کس ناول کے کردار ہیں؟
آگ کا دریا
ایک چادر میلی سی
فائر ایریا
ٹیڑھی لکیر
جواب:ٹیڑھی لکیر
54۔ “صبح وطن” کا شعری مجموعہ ہے؟
الطاف حسین حالی
برج نرائن چکبست
مخدوم محی الدین
جوش ملیح آبادی
جواب: برج نرائن چکبست
55۔ صفد بشیر کس ناول کا کردار ہے؟
امراؤ جان ادا
خدا کی بستی
اداس نسلیں
بستی
جواب: خدا کی بستی
56۔ “تلخیاں” کس کا شعری مجموعہ ہے؟
اخترالایمان
شفیق فاطمہ شعریٰ
ساحر لدھیانوی
میراجی
جواب: ساحر لدھیانوی
57۔ راجندرسنگھ بیدی کے افسانہ “لمبی لڑکی” میں جگن ناتھ تیاگی کا رشتے میں دیویندرتیاگی کون ہے؟
باپ
بیٹا
چاچا
بھتیجا
جواب: بیٹا
58۔ تاریخی لحاظ سے اخترالایمان کے شعری مجموعوں کے صحیح زمرے کی نشان دہی کیجئے۔
گرداب، یادیں، بنت لمحات، زمین زمین
گرداب، آب جو، نیا آہنگ،یادیں
گرداب، آب جو، تاریک سیارہ،یادیں
گرداب،یادیں ، تاریک سیارہ، نیا آہنگ
جواب: گرداب، آب جو، تاریک سیارہ،یادیں
59۔ افسانہ “بجوکا” میں فصل کی حفاظت کے لیے بجوکا نہ بنانے کی نصیحت کون کرتا ہے؟
سرپنچ
ہوری کاکا
گاؤں کی پنچایت
بجرنگی
جواب: ہوری کاکا
60۔ ذیل میں سے کون سا شعری مجموعہ شفیق فاطمہ شعریٰ کا ہے؟
آب جو
بساط رقص
آفاق نوا
تاریک سیارہ
جواب: آفاق نوا
61۔ الحاقیانہ میں کون نہیں شامل ہے؟
وسطیہ
سابقہ
عامیانہ
لاحقہ
جواب: عامیانہ
62۔ اردو میں کل کتنے مصوتے ہیں؟
پندرہ
آٹھ
سات
دس
جواب:دس
63۔ذیل میں سے کون نحویات میں شامل نہیں ہے؟
تحریف
ترکیب
جزو
جزو متصل
جواب: تحریف
64۔ قسطنطنیہ میں کل کتنے صوت رکن ہیں؟
پانچ
چار
آٹھ
سات
جواب:چار
65۔ ب، پ، پھ تینوں دولبی آوازیں ہیں لیکن ان میں فرق کہاں سے پیدا ہوتا ہے؟
حلقوم
صوت تانت
غشا
انفی جوف
جواب: صوت تانت
66۔ ذیل میں سے لسانیات کی درست تعریف کون سی ہے؟
زبان کا مطالعہ
زبان کے صوری اور معنوی پہلوؤں کا سائنسی مطالعہ
زبان کا سائنسی مطالعہ
زبان کے معنوی پہلو کا سائنسی مطالعہ
جواب: زبان کے صوری اور معنوی پہلوؤں کا سائنسی مطالعہ
67۔ ‘چ’ تاکیدی کا استعمال کس زبان میں کثرت سے ملتا ہے؟
بنگالی
گجراتی
دکنی
راجستھانی
جواب: دکنی
68۔ اردو میں پ، چ، ژ، گ حروف کس زبان سے آئے ہیں؟
پُرتگالی
عربی
فرانسیسی
فارسی
جواب: فارسی
69۔ “مقدمہ تاریخ زبانِ اردو” کا پہلا ایڈیشن کب شائع ہواتھا؟
1958
1986
1948
1945
جواب: 1948
70۔امالے میں کون سے دو حروف “ے” میں بدل جاتے ہیں؟
الف یا ہائے ہوّز
ل یا ہائے ہوّز
ہائے ہوّز یا م
الف یا ل
جواب: الف یا ہائے ہوّز
71۔ ذیل میں سے کسے الف پر ختم ہونے والی بولی کہتے ہیں؟
پنجابی
گجراتی
راجستھانی
کھڑی بولی
جواب:کھڑی بولی
72۔ہندآریائی لسانیات کے ماہرین نے ادبی پراکرتوں کی کُل کتنی قسمیں بیان کی ہیں؟
دو
چار
آٹھ
پانچ
جواب:پانچ
73۔ پیروڈی کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟
تخریب
تحریف
تقریب
تنصیب
جواب:تحریف
74۔ ذیل میں سے کس صنف کا نہ تو کوئی مخصوص موضوع ہے اور نہ ہی کوئی مخصوص ہئیت؟
رباعی
واسوخت
گیت
ہائیکو
جواب: گیت
75۔ ترائیلے کُل کتنے مصرعوں پر مشتمل ہوتا ہے؟
دس
پندرہ
آٹھ
پانچ
جواب: آٹھ
76۔ مستزاد کُل کتنے قسم کا ہوتا ہے؟
تین
دو
چار
سات
جواب:دو
77۔ میر تقی میر نے واسوخت کے لیے کون سی ہئیت اختیار کی؟
مخمس
مسدس
مربع
مثمن
جواب: مسدس
78۔ ذیل میں سے کون سی صنف اردو کی ایجاد ہے؟
مثنوی
ہائیکو
ریختی
ترائیلے
جواب:ریختی
79۔ “گرترجمے سے فائدہ اخفائے حال ہے”۔ ترجمے سے متعلق اس مضمون کے مصنف کون ہیں؟
شمس الرحمٰن فاروقی
وحیدالدین سلیم
محمد حسن عسکری
محمد حسن
جواب:محمد حسن عسکری
80۔ ذیل میں سے کون سنسکرت کی علاقائی بولی نہیں ہے؟
پراچیہ
مدھیہ دیشیہ
ادیچیہ
لہندا
جواب:لہندا
81۔ذیل میں سے کس نے اظہار، ترسیل اور ابلاغ کا نظریہ پیش کیا ہے؟
شمس الرحمٰن فاروقی
گوپی چند نارنگ
کلیم الدین احمد
احتشام حسین
جواب: شمس الرحمٰن فاروقی
82۔ ان میں سے کس نے دیوانِ غالب (نسخہ حمیدہ) مرتب کیا ہے؟
قاضی عبدالودود
مولوی عبدالحق
امتیاز علی خاں عرشی
رشید حسن خاں
جواب:
83۔ان میں کون محقق نہیں ہے؟
رشیدحسن خاں
شبیہ الحسن
گیان چند جین
جمیل جالبی
جواب: شبیہ الحسن
84۔ “تذکرہ نکات الشعرا” کے مولف کون ہیں؟
میر حسن
مصطفیٰ خاں شیفتہ
عبدالغفور نساخ
محمّد تقی میر
جواب: محمّد تقی میر
85۔ ‘اردو میں تنقید کا وجود محض فرضی ہے، یہ اقلیدس کا خیالی نقطہ ہے یا معشوق کی موہوم کمر۔’
یہ قول کس کتاب سے ماخوذہیں؟
اردو تنقید پر ایک نظر
میری تنقید ایک بازدید
جدیداردو تنقید۔اصول و نظریات
کلاسیکی مغربی تنقید
جواب: اردو تنقید پر ایک نظر
86۔ اردو میں تقابلی تنقید کو پہلی بار کس نے متعارف کرایا؟
امداد امام اثر
شبلی
حالی
محمد حسین آزاد
جواب: شبلی
87۔ کس تنقیدی دبستان کی بنیاد حسن کی تصریحات پر ہے؟
مارکسی
اسلوبیاتی
جمالیاتی
نفسیاتی
جواب: جمالیاتی
88۔ ان میں سے کون سی کتاب سب سے پہلے شائع ہوئی؟
شعر العجم
کاشف الحقائق
آب حیات
مقدمہ شعر و شاعری
جواب: آب حیات
89۔ زمانی لحاظ سے غلط جوڑ کی نشان دہی کیجئے۔
محمد حسن۔گوپی چندنارنگ
الطاف حسین حالی۔ شبلی نعمانی
آل احمد سرور۔کلیم الدین احمد
امداد امام اثر۔ شبیہ الحسن
جواب: امداد امام اثر۔ شبیہ الحسن
90۔ ان میں سے کس نقاد نے ابن رشیق کی رائے سے بحث کی ہے؟
حالیؔ
عبدالرحمٰن بجنوری
کلیم الدین احمد
مجنوں گورکھپوری
جواب: حالیؔ
91۔ ان میں تمثیلی داستان کون سی ہے؟
رانی کیتکی کی کہانی
سب رس
باغ و بہار
فسانہ عجائب
جواب: سب رس
92۔ “اندرسبھا” کے مصنف امانت لکھنوی کا پورا نام کیا تھا؟
سیدآغا حسن
محمد آغاحسن
وزیر آغا حسین
سید آغا حسین
جواب: سیدآغا حسن
93۔ ان میں سے کس کتاب میں قدیم اردو کے اثرات زیادہ ہیں؟
فسانہ عجائب
باغ وبہار
کربل کتھا
بوستان خیال
جواب: کربل کتھا
94۔ “بوستانِ خیال” کے مصنف کون ہیں؟
میر امن دہلوی
فضل علی خاں فضلی
عطا حسین خاں تحسین
میر محمد تقی خیال
جواب: میر محمد تقی خیال
95۔ ان میں سے کس ڈراما نگار نے نیوالفریڈ تھیٹریکل کمپنی قائم کی تھی؟
محمد حسن
حبیب تنویر
آغا حشر کاشمیری
امتیاز علی تاج
جواب: آغا حشر کاشمیری
1824-25 ء میں کون سی داستان لکھی گئی تھی؟
رانی کیتکی کی کہانی
باغ و بہار
بوستان خیال
فسانہ عجائب
جواب: فسانہ عجائب
97۔ ڈراما ‘انارکلی’ کا سال تصنیف کیا ہے؟
1822
1923
1932
جواب: 1922
98۔ راحیل کس ڈرامے کاکردارہے؟
انارکلی
آگرہ بازار
یہودی کی لڑکی
ضحاک
جواب: یہودی کی لڑکی
99۔ بھولا رام پنساری کس ڈرامے کا کردار ہے؟
ضحاک
یہودی کی لڑکی
آگرہ بازار
انارکلی
جواب: آگرہ بازار
100۔ ڈراما’آگرہ بازار’ کی پہلی اشاعت کب ہوئی ؟
1954
1955
1964
1966
جواب: 1954
جزاک اللہ خیراً کثیرا
جلد از جلد باقی سوال بھی ارسال کریں آسانی ہوگی
روزانہ دس سوالات شامل کیے جاتے ہیں، جلد مکمل ہو جائیں گےانشاء اللہ
Help k lye shukryea jazakAllah khair
Bahot khub JazakAllah khair Aameen summa ameen