Unit: 03 ; Ghaza, Wali Dakni aur Mir Taqi Mirاز ارشد علی / 6 تبصرے غزل، ولی دکنی، اور میر تقی میر یہ کوئز صرف بیس سوالات پر مشتمل ہے، جو غزل، ولی دکنی اور میر تقی میر سے متعلق ہیں۔ 951 Created on اکتوبر 25, 2021 غزل، ولی دکنی اور میر تقی میر یہ کوئز ان دو شعرا پر مشتمل ہے، آپ اس سے اپنی تیاری کا جائزہ لگا سکتے ہیں۔ 1 / 20 درج ذیل میں کون سی تصنیف میر تقی میر سے منسوب نہیں ہے؟ تلاش میر نکات الشعرا ذکر میر فیض میر تلاش میر (نثار احمد فاروقی) 2 / 20 کسی بھی شاعر کی طرف سے شعری انداز میں اپنی تعریف کرنا یا برتری ظاہر کرنے کو کیا کہتے ہیں؟ تخالف مبالغہ تعلی تلمیع 3 / 20 درج ذیل میں مصرعہ ثانی لکھا ہوا ہے اس کے مصرعِ اولی کی شناخت کریں۔ہم سے جو پہلے کہہ بھیجا سو مرنے کا پیغام کیا بانکے ٹیڑھے ترچھے تیکھے سب کا تجھ کو امام کیا ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی حرف نہیں جاں بخشی میں اس کی خوبی اپنی قسمت کی عہد جوانی رو رو کاٹا پیری میں لیں آنکھیں موند 4 / 20 درج ذیل شعر میں کون سی صنعت ہے؟جامہ ہستی تھا عشق اپنا مگر کم گھیر تھا دامنِِ تر کا مرے دریا ہی کا سا پھیر تھا تلمیح مرعاۃ النظیر تجنیس تام تضاد 5 / 20 ’’کسی شاعر کے کلام پر اس کی طبیعت اور سیرت کا اس قدر اثر نہ پڑا ہو گا جتنا میر کے کلام میں نظر آتا ہے۔‘‘ بقول؟ ناصر کاظمی قاضی عبدالودود شمس الرحمٰن فاروقی مولوی عبدالحق 6 / 20 " ان (میر سودا، درد)کی غزلوں میں قیمتی جواہرات نہیں ، جواہرات کے ٹکڑے ہیں۔ ہاں ان ٹکڑوں سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اصلی جواہرات کتنے بیش بہاہوں گے۔ " بقول؟ کلیم الدین احمد احتشام حسین امداد امام اثر آل احمد سرور 7 / 20 مظفر حنفی کے مطابق میر تقی میر کی مثنویوں کی تعداد کتنی ہے؟ 38 37 36 35 نثار احمد فاروقی نے لکھ رکھا ہے کہ میر نے تقریباً 36 مثنویاں لکھیں۔ یہ ان کی کلیات میں شامل ہیں۔ دو مثنویاں بعد میں دریافت ہوئیں۔مظفر حنفی کے مطابق 37 مثنویاںجن میں نو عشقیہ، تیرہ واقعاتی، تین مدحیہ اور بارہ ہجویہ مثنویاں ہیں۔ 8 / 20 پہلی بار جب میرتقی میر دلی گئے تھے تو صمصام الدولہ نے ان کے لیے کتنے کا وظیفہ مقرر کیا تھا؟ سو روپیہ پچیس روپیہ پانچ روپیہ ایک روپیہ 9 / 20 میر تقی میر کے جد اعلی کہاں سے ہجرت کرکے ہندوستان آئے تھے؟ ترکستان ہرات حجاز ایران وطن: ناموافق حالات سے تنگ آکرملک حجازکا ایک خاندان ہجرت کرکےدکن پہنچااور کچھ عرصہ وہاں قیام کرکےاحمدآباد آگیا۔ اس خاندان کے کچھ افرادتو وہیں آباد ہوگئے اور کچھ تلاشِ معاش میں مغلوں کے دارالحکومت اکبرآبادآگئے۔ انھی میں میر کے جدِ اعلی بھی تھے۔ اکبر آباد کی آب و ہوا انھیں راس نہ آئی اور وہ انتقال کر گئے۔ انھوں نے ایک لڑکا چھوڑا جو میر کے دادا تھے۔ تلاش و جستجو کے بعد میر کے دادا کو نواحِ اکبرآبادمیں فوج داری کی ملازمت مل گئی وہ بھی پچاس سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ان کے دو لڑکے تھے ۔ ایک جوانی میں خللِ دماغ سے مرگئے اور دوسرے بیٹے محمد علی تھے۔ 10 / 20 درج ذیل میں سے کون سا شعر ولی کا نہیں ہے؟ دل کس طرح نہ کھینچیں اشعار ریختہ کے::بہتر کیا ہے میں نے اس عیب کو ہنر سے اے شوخ تجھ نین میں دیکھا نگاہ کر کر::عاشق کے مارنے کا انداز ہے سراپا یاد آتا ہے مجھے وو دو گل باغ وفا::اشک کرتے ہیں مکاں گوشۂ دامان میں آ مجھ صدق طرف عدل سوں اے اہلِ حیا دیکھ::تجھ علم کے چہرے پہ نئیں رنگ گماں کا دل کس طرح نہ کھینچیں اشعار ریختہ کےبہتر کیا ہے میں نے اس عیب کو ہنر سے(میر تقی میر) 11 / 20 احسن مارہروی مرحوم کا مرتب کردہ کلیات ولی کب شائع ہوا؟ 1966 1933 1927 1833 گارساں دتاسی کا مرتب کردہ دیوان ولی، 1833ء میں شائع ہوا 12 / 20 ولی کے دوستوں میں کون شامل نہیں ہیں؟ اشرفؔ، رضی امرت لال، گوبند لال کامل، اکمل ابوالمعالی، سراج 13 / 20 "ان کی انشا پردازی اور شاعری کی دلیل اس سے زیادہ کیا ہوگی کہ ایک زبان کو دوسری زبان سے ایسا بے معلوم جو ڑ لگایا ہے کہ آج تک زمانہ نے کئی پلٹے کھائے ہیں مگر پیوند میں جنبش نہیں آئی۔" بقول؟ امداد امام اثر محمد حسین آزاد الطاف حسین حالی احتشام حسین 14 / 20 ولی دکنی کا لقب کیا ہے؟ تاج الدین وجیہ الدین شمس الدین شاہ گلشن 15 / 20 ولی دکنی سے متعلق یہ شعر کس کا ہے؟خوگر نہیں کچھ یوں ہی ہم ریختہ گوئی کے::معشوق جو تھا اپنا باشندہ دکن کا تھا خان آرزو مومن خاں مومن میر تقی میر مرزا غالب 16 / 20 درج ذیل میں سے کون سا قول رشید احمد صدیقی کا نہیں ہے؟ شاعری زیور کی محتاج ہے اور زیور غزل کی محتاج ہے۔ عشق و محبت اور فکر و فلسفہ کی آمیزش نے غزل کو مئے دو آتشہ بنادیا غزل اردو شاعری کی آبرو ہے۔ غزل جتنی بدنام ہے اتنی ہی مجھے عزیز ہے۔ 17 / 20 "حیات و کائنات کے وہ مرکزی حقائق جو انسانی زندگی کو زیادہ سے زیادہ متاثر کرتے ہیں تاثرات کی انہیں انتہاؤں یا منتہاؤں کا مترنم خیالات و محسوسات بن جانا اور مناسب ترین یا موزوں ترین الفاظ و اندازِ بیان میں ان کا صورت پکڑ لینا اس کا نام غزل ہے۔" بقول؟ آل احمدسرور احتشام حسین فراق گورکھپوری مجنوں گورکھپوری 18 / 20 "غزل کے پاؤں میں ردیف پایل یا جھانجھن کا حکم رکھتی ہے، یہ اس کی موسیقیت، ترنم، موزونیت کو بڑھاتی ہے۔" بقول؟ آل احمد سرور احتشام حسین مسعود حسین خاں رشیداحمد صدیقی 19 / 20 غلط جوڑے کی نشان دہی کریں عفونت میں سنڈاس سے جو ہے بدتر: الطاف حسین حالی غزل کی گردن بے تکلف اڑا دینی چاہیے۔ عظمت اللہ خاں غزل نیم وحشی صنف سخن ہے: کلیم الدین احمد شاعری کا ذکر آتے ہی میرا ذہن غزل کی طرف مائل ہوجاتا ہے: احتشام حسین 20 / 20 درج ذیل میں غزل کے اجزا کے اعتبار سے کون سا زمرہ درست ہے؟ مطلع ، حسن مطلع،شاہ بیت، مقطع مطلع، حسن مطلع، مدعا، مقطع سراپا، گریز، مدح، رجز، بین شاہ بیت،ردیف، قافیہ، حرف روی، بحرہزج Your score isThe average score is 56% LinkedIn Facebook VKontakte 0% Restart quiz Post Views: 1,913
فانی بدایونی اور جگر مرادآبادی پر مشتمل کوئز از ارشد علی / نومبر 6, 2021 فانی بدایونی اور جگر مرادآبادی Post Views: 2,439
شاہینہ پروین نومبر 5, 2021 بوقت 10:31 صبح ماشاءاللّٰہ ،عمدہ سوالات👌👌👌👌 جزاک اللّٰہ خیراً کثیراً جواب دیں
Bohat achha questions hai
شکریہ
ماشاءاللّٰہ ،عمدہ سوالات👌👌👌👌
جزاک اللّٰہ خیراً کثیراً
جزاک اللہ خیراً کثیرا
بہت ہی عمدہ سوالات ہے👌👌💐💐💐💐🌸
Pingback: اردو زبان: ایک تعارف Urdu Literature
ماشاءاللہ۔۔ بہت عمدہ سوالات
جزاک اللّہ خیرا سر جی