UGC NET & JRF Urdu Dec 2018

نیٹ جے آر ایف اردو دسمبر2018

نیٹ جے آر ایف دسمبر2018 کا منعقدامتحان کا سوال نامہ کی پی ڈی ایف اور ساتھ ہی اس کو کوئز کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔

سوالنامہ دسمبر2018

کوئز کی شکل

UGC NET & JRF Urdu July 2018

0%
0 votes, 0 avg
38

یہ کوئز بیس منٹ میں مکمل کرلیں

آپ کا وقت مکمل ہوا


Created on By ارشد علی
ارشد علی

سابقہ نیٹ سوالات

نیٹ جے آر ایف دسمبر 2018

نیٹ، جے آر ایف دسمبر 2018  میں پوچھے گئے سوالات پیش کیے جا رہے ہیں۔ آپ کوئز کرکے تیاری کا جائزہ لیں۔

1 / 25

1. "منجھو" کس ناول کا کردارہے؟

2 / 25

2. درج ذیل میں سے کون سی نظم سرور جہاں آبادی کی نہیں ہے؟

3 / 25

3. یا رب میرے خامے کو زباں دے

منقارِ ہزار داستاں دے

یہاں ہزار داستاں سے کیا مراد ہے؟

4 / 25

4. "حسین مجھے بچا، میں جانتا ہوں کہ تو شجرِ معرفت کی ایک شاخ ہے۔" یہ جملہ فردوسِ بریں کے کس کردار نے ادا کیا ہے؟

5 / 25

5. 1857ء کی جنگ آزادی کے بعد وہ کون سا پہلا اردو شاعر ہے جسے سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے انگریزوں کی قید میں رہنا پڑا؟

6 / 25

6. ذیل میں کچھ تصانیف کے اسما الف، ب، ج اور د کے تحت درج ہیں۔ انھیں غور سے پڑھیے اور کنھیا لال کپور کی تصانیف کے صحیح  زمرے کی نشان دہی کیجیے۔

الف۔  سنگ و خشت، عشق پر زور نہیں، بال و پر

ب۔ بال و پر، چنگ و رباب، دلیل سحر

ج۔ شیشہ و تیشہ، نوکِ نشتر، گردِ کارواں

د۔ نرم گرم، نوکِ نشتر، دلیل سحر

زمرہ:

7 / 25

7. نظم معرّا اردو میں کہاں سے آئی؟

8 / 25

8. ہر گھڑی آنسوبہانا دیدہ خونبار سے:: رات دن سر کو پٹکنا ہر درو دیوار سے

آہ و نالہ کھینچنا ہر دم دلِ بیمار سے:: ہر بُرا احوال اب تو ہجر کے آزار سے

چھوٹ جاویں غم کے ہاتھوں سے جو نکلے دم کہیں

خاک ایسی زندگی جو تم کہیں اور ہم کہیں

یہ بند کس شاعر کا ہے؟

9 / 25

9. ناول "فسانہ آزاد" ابتداً کس اخبار میں چھپا؟

10 / 25

10. "عاشق ہو ر دل سخت یو تو عجب تماشے کا ہے وقت۔ عاشق کا دل نرم اچھنا، عاشق کا عاشق پر کرم اچھنا۔ اگر عاشق نہ پچھانے، تو بے گانہ، بے درد بچارا کیا جانے۔"

یہ عبارت کس کتاب سے ماخوذ ہے؟

11 / 25

11. پطرس  بخاری کا کون سا مضمون درجِ ذیل شعر پر ختم ہوا ہے؟

موت مجھ کو دکھائی دیتی ہے:: جب طبیعت کو دیکھتا ہوں میں

12 / 25

12. اگر کوئی باقاعد پلاٹ ہوتا، کوئی بنیادی خیال ہوتا تو خوجی وہ نہ ہوتا جو آج ہمیں ملا ہے، وہ اس بے ترتیبی اور عدم تسلسل کا نتیجہ ہے۔" یہ بیان کس ناقد کا ہے؟

13 / 25

13. ذیل میں سے کس کا تعلق اسلوبیاتی تنقید سے نہیں ہے؟

14 / 25

14. "علم الکلام" کس کی تصنیف ہے؟

15 / 25

15. ناول "گئودان" میں مزدورں کی یونین کا صدرکون ہے؟

16 / 25

16. "امام ضامن کا روپیہ میرے بازو پر باندھا، دہی کا ٹیکا ماتھےپر لگا کر آنسو پی کر بولی، سُدھارو، تمہیں خدا کو سونپا، پیٹھ دکھائےجاتے ہو، اسی طرح جلد اپنا منھ دکھائیو۔ میں نے فاتحہ خیر پڑھ کر کہا: تمہارا ابھی اللہ حافظ ہے۔ میں نے قبول کیا، وہاں سے نکل کر گھوڑے پر سوار ہوا۔"

یہ عبارت باغ بہار کےکس درویش کے قصّےمیں شامل ہے؟

17 / 25

17. قدرت اللہ قاسم کی تالیف "مجموعہ نغز" کو کس محقق نے مرتب کیا؟

18 / 25

18. "اردو ادب کی سماجیاتی تاریخ" کس نے تصنیف کی ہے؟

19 / 25

19. عزیز احمد کا پہلا ناول کون سا ہے؟

20 / 25

20. "ناول کے زیادہ تر کردار خوابوں کی دنیا کے رہنے والے اور مثالیت پسند معلوم ہوتے ہیں اور عالم شباب کی بدکرداری میں مبتلا ہیں مگر اپنی مادر وطن کی حالت سے فکرمند ہیں۔ جب اُن کا خواب ٹوٹتا ہے تو انگریزوں کے لیے نفرت کا جذبہ اُن میں جاگ اٹھتا ہے۔ ناول کے نئے فن میں یہ ایک کامیاب تجربہ تھا جس سے کئی نئے لکھنے والے متاثر ہوئے،"

ناول "لندن کی ایک رات" کے بارے میں یہ خیال کس ناقد کے قلم کا مرہون ِ منّت ہے؟

21 / 25

21. وسطیہ کا تعلق کس سے ہے؟

22 / 25

22. "ظرافت ہو یا عبادت اس کو زندگی ہی میں تلاش کرنا چاہیے۔ اور زندگی ہی سے اس کی آبیاری کرنا چاہیے اور زندگی ہی کے لیے اس کو کار آمد بنانا چاہیے۔"

یہ اقتباس رشیداحمد صدیقی کے کس انشائیہ سے ماخوذ ہے؟

23 / 25

23. یہ غلامی کی زنجیر کو توڑ آئے

قید خانے کے در کھول آئے

اپنی آغوش میں اَن کو برھ کر اُٹھالے

اپنے دل میں بٹھا لے

یہ ہمالہ ہے، یہ وندھیا چل ہے، یہ نیل گری

کس کی نظم کا حصّہ ہے؟

24 / 25

24. "آگ کا دریا" کا آغاز انگریزی کے کس شاعر کی نظم سے ہوتا ہے؟

25 / 25

25. "رنج میں، خوشی میں، صحت میں ، بیماری میں، خلوت میں اور جلوت میں اس مشغلہ سے ان کی جی نہیں اکتاتا تھا۔ گرمی کی دوپہر میں جب کہ ایک صبح خیز آدمی ضرور آرام لینا چاہتا ہے۔ یہ شخص ہمیشہ تصنیف و تالیف میں مصروف پایا جاتا ہے۔"

مولانا حالی نے یہ باتیں کس کے لیے کہی ہیں؟

Your score is

The average score is 41%

آپ کو یہ کوئز پسند آیا ہو تو دوستوں کو ساجھا کریں

Facebook
0%

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Enable Notifications OK No thanks