JK SET Urdu Paper III 2018
JK SET Urduکشمیر سیٹ کا امتحان جلد ہی ہونے والا ہے اور کسی بھی امتحان میں اس کے گزشتہ پرچے اہم رول ادا کرتے ہیں اس سے امتحان کا معیار سمجھنے میں مدد ملتی ہے لہذا آپ کی خدمت میں حاضر ہے، کشمیر سیٹ 2018 کا پرچہ سوم اردو۔
کشمیر سیٹ 2018
پرچہ سوم
سوال نمبر: 01 خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کی تصنیف ہے:۔
پھول بن | سب رس |
نورس | شکار نامہ |
جواب: شکار نامہ
’نورس‘ ابراہیم عادل شاہ ثانی کا پسندیدہ لفظ ہے یہ لفظ اسے اتنا پیار ا تھا کہ اس نے کئی اشیا کے نام ا س لفظ سے جوڑ دیے تھے ۔مثلاّ’کتاب نورس‘ ، ’شراب نورس‘،’نورس علم ‘ ، ’نورس پیکر ہاتھی‘ ،’نورس مہر‘ ، ’نورس محل‘ ،’لشکر نورس‘ وغیرہ ۔’کتابِ نورس‘ فن موسیقی کی کتاب ہے ۔اس میں مختلف راگوں میں گائے ہوئے ابراہیم کے 59 گیت ہیں ۔راگ بھوپالی میں 2 ،رام کری میں2، بھیروراگ میں 6 ، ہجز میں 1 ، مارو راگ میں 2 ، آساوری میں 2، دیسی راگ میں2، پوریا میں 1، براری میں1، ٹو ڈی میں4، ملھار راگ میں5، گوری میں2 ، کلیان راگ میں4، دھناسری میں2، کنڑا یا کرناٹی میں19، اور کیدار راگ میں 4 ۔ نورس کے ہر گیت کو انترا، بین اور آبھوگ سرخیوں کے تحت علاحدہ علاحدہ کیا گیا ہے ۔ گیت کے ہر حصے میں دو، تین یا چار مصارع ہیں۔ فن موسیقی کی رو سے ہر گیت چار حصوں میں تقسیم ہوتا ہے ۔ اِستھائی، انَترا، سنچاری اورآبھوگ ۔آسانی کے لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ا ستھائی یعنی گیت کا اول حصہ ، انترا دوسرا ،سنچاری تیسرا اور آبھوگ چوتھا حصہ ۔لیکن کتاب نورس میں صرف گیت کے تین حصوں کا ہی ذکر ہے ۔
پھول بن
مجلس اشاعت دکھنی مخطوطات نے پہلی دفعہ 1937ء میں پھولبن شائع کی۔ اس کی ترتیب و تدوین پروفیسر سروری مرحوم نے کی تھی۔
نصیرالدین ہاشمی، زور، اور جمیل جالبی کے مطابق: انہوں نے ایک فارسی قصے “بساتین الانس” (مصنفہ احمد حسن دبیر عید روسی) کو سامنے رکھ کر “پھولبن” کے نام سے 1066ھ بمطابق 1655ء میں دکھنی میں نظم کیا۔
عبدالقادرسروری کے مطابق 1076ھ ہے۔
سوال نمبر: 02 “سب رس” کا سنِ تصنیف کیا ہے؟
1635 | 1670 |
1760 | 1640 |
جواب: 1635
سب رس ملا وجہی نے عبداللہ قلی قطب شاہ کے عہد میں تحریر کی (1635 عیسوی یا 1045 ہجری)، اسے پہلی بار مولوی عبدالحق نے 1932 میں انجمن ترقی اردو کی طرف سے شائع کیا اور ساتھ میں مقدمہ بھی تحریر کیا
سوال نمبر: 03 “سیف الملوک و بدیع الجمال” کا خالق کون ہے؟
غواصیؔ | فائزؔ |
مقیمیؔ | شوقیؔ |
جواب: غواصیؔ
سوال نمبر: 04 “بوستانِ خیال” کس کی مثنوی ہے؟
ملک خوشنودؔ | عبدلؔ |
سراجؔ اورنگ آبادی | قطبیؔ |
جواب: سراجؔ اورنگ آبادی
سوال نمبر: 05 بہمنی دور کا شاعر ہے؟
ولیؔ | نظامیؔ |
ابن نشاطیؔ | ملا وجہیؔ |
جواب: نظامیؔ
نظامی بیدری
نام : فخر دین، تخلص : نظامی
جب مصنف نے خود اپنا نام بار بار فخر دین لکھا ہے اسے “فخرالدین” لکھنا صحیح نہیں ہے۔
وہ احمد شاہ ولی البہمنی کے زمانہ میں بیدر میں تھے۔ وہ فارسی داں تھے اس لیے کہ مثنوی کے سارے عنوانات فارسی میں لکھے گئے ہیں۔
ولی دکنی
نام: گلشن ہند، تذکرہء میر حسن، تذکرہ گلشنِ سخن، مخزن نکات، سخن شعرا، آثار الشعرا اور ولی گزجراتی از ظہیر الدین مدنی میں ان کا نام “ولی اللہ ” یا “شاہ ولی اللہ” لکھا ہے۔
مخزنِ شعرا، چمنستان شعرا، تذکرہ ء ریختہ گویاں، مجموعہءنغز ، تذکرہ مسرت افزا وغیرہ میں “محمد ولی” بتایا گیا ہے۔ گلشن گفتار مصنّفہ حمید اورنگ آبادی میں ولی کا نام “ولی محمد” بتایا گیاہے۔ولی کے محبوب دوست سید ابوالمعالی کے لڑکے سید محمد تقی کے نقل کردہ دیوانِ ولی کے پہلے صفحے پر یہ عبار ت ملتی ہے:۔
“تصنیفِ مغفرت پناہ میاں ولی محمدمتوطن دکھن۔”
ان شواہد کی روشنی میں یہ بات صاف ہو جاتی ہے کہ حضرت ولی کا نام ولی محمد تھا اور ولی اللہ کوئی اور بزرگ تھے جن کا تعلق وجیہ الدین علوی گجراتی کے خاندان سے تھا۔
اہلِ گجرات کا کہنا یہ ہے کہ ولی کا صحیح نام محمد ولی اللہ تھا اور وطن احمد آباد (گجرات)۔ والد کا نام شریف محمد (متوفی 1072ھ) تھا اور وہ احمد آبادکے مشہور بزرگ صوفی خاندان شاہ وجیہہ الدین گجراتی(متوفی 998ھ) کے بھائی شاہ نصراللہ کے خاندان سے تھے۔
اہلِ دکن کی تحقیق کے متعلق ولی کا صحیح نام ولیؔ محمد تھا اور ان کا وطن اصلی اورنگ آباد ، دکن
اس بات پر البتہ دونوں خطّوں کے حضرات متفق ہیں کہ ولیؔ نے احمد آباد میں تعلیم پائی۔
ولی نے احمد آباد میں حضرت شاہ وجیہہ الدین ؒ کی خانقاہ کے مدرسے میں شیخ نورالدین سہروردیؔ سے اکتساب علم کیا۔ شیخ موصوف اپنے وقت کے بڑے عالم فاضل بزرگ تھے۔ شاعری میں ولیؔ نے اپنے کو شاہ گلشن کا شاگرد لکھا ہے۔
شاہ گلشن کا پورا نام شیخ سعدالدین دہلوی تھا۔ یہ شاہ گل سرہندی کے مُرید تھے۔ پیر کے نام کی رعایت سے گلشن کے استاد مرزا بیدل نے ان کا تخلص گلشن تجویز کیا تھا۔
وطن: ولی کے باپ یا دادا گجرات سے ہجرت کر گئے تھے۔ ۔۔ دکن میں رہنے کے باوجود گجرات سے ان کا تعلق باقی تھا۔ ۔۔۔ دکن میں آکر دکنی ہوگئے تھے۔
لقب: شمس الدین
پیدائش: اورنگ آباد 1668ء
ملا وجہی
ملا اسداللہ وجہی (1070ھ بمطابق 1659ء)
پیدائش : 1566یا 1567ء
ملا وجہی محمد قلی قطب شاہ کے دربار کا ملک الشعرا تھا
فارسی کلام میں اس کا تخلص “وجہی” بھی اور “وجیہی” و “وجیہ”بھی ۔ قطب مشتری میں ہر جگہ تخلص “وجیہی” آیا ہے لیکن “سب رس” میں ہر جگہ وجہی لکھاہے۔ “حدیقۃالسلاطین” میں بھی اسے ملا وجہی شاعر دکنی لکھا ہے۔
اسمم اسد اللہ وجہی است تخلص (تاج الحقائق مرتبہ ڈاکٹر نورالسعید اختر ص3)
ابن نشاطی
شیخ محمد مظہر الدین ابن شیخ فخرالدین ابن نشاطی
پھولبن کا ایک ناقص الآخرنسخہ شیخ چاند صاحب کو محمد اکبر خاں انسپکٹر محکمہ تعلیم پونا کی وساطت سے ملا تھا جس پر اس طرح نام تحریر تھا۔
“ایں قصہ پھول بن از گفتارِ شیخ المشایخ شیخ محمد مظہر ابن شیخ فخرالدین۔”
پیدائش : 1040 ھ اور 1045 کے درمیان
ابن نشاطی کے کارنامہ کا ذکر سب سے پہلے غالباً اسٹیوارٹ نے کیا جس کی فہرست میں “پھولبن” شامل تھی، لیکن مصنف کے حالات میں خاموشی اختیار کیا۔
ابن نشاطی کا تذکرہ سب سے پہلے گارساںدتاسی نے کسی قدر تفصیل کے ساتھ کیا ہے، لیکن وہ اس کا دوسرا نام آواری سمجھتا تھا اور اسی نام کے تحت اس نے مصنف اور پھولبن کے واقعات لکھے ہیں:”آواری(ابن نشاطی) ایک مسلمان مصنف ہے ، جو شیعہ مذہب سے تعلق رکھتا ہے”
اردوئے قدیم” میں ابن نشاطی پر حسب ذیل نوٹ لکھا گیا ہے:۔
“ابن نشاطی گولکنڈہ کا باشندہ ہے اور سلطان عبداللہ قطب شاہ کا درباری شاعر ہے۔ اس نے دوکتابیں لکھی ہیں اور انہیں عبداللہ کے نام سے نامزد کیا ہے۔”
ڈاکٹر محی الدین قادری زور “اردو شہ پارے ” میں لکھتے ہیں :۔
“وہ (ابن نشاطی)۔۔۔۔ نثر نویس تھا اور اس سے قبل شعر گوئی کی کوشش نہیں کی تھی۔۔۔۔۔صرف فیروز، محمود خلیقی (خیالی) اور شوقی کو پسند کرتا ہے۔ “
سوال نمبر: 06
اردو کا پہلا باقاعدہ قصیدہ گو کون ہے؟
غواصیؔ | ذوقؔ |
محسنؔ | غالبؔ |
جواب: غواصیؔ
سوال نمبر: 07 اردو کا پہلا صاحب دیوان شاعر کون ہیں؟
قلی قطب شاہ | مومنؔ |
آبروؔ | غالبؔ |
جواب: قلی قطب شاہ
سوال نمبر: 08 “قطب مشتری” کس کی مثنوی ہے؟
قلی قطب شاہ | علی عادل شاہ |
ملاوجہی | ہاشمی |
جواب: ملاوجہی
سوال نمبر: 09 ریختی کا موجد کسے کہا جاتا ہے؟
فائزؔ | شاکرناجیؔ |
آتشؔ | ہاشمی |
جواب: ہاشمی
سوال نمبر: 10
اردو کی سب سے طویل مثنوی ہے؟
مثنوی خاورنامہ | من لگن |
علی نامہ | گلشنِ عشق |
جواب: مثنوی خاورنامہ
سوال نمبر: 11 نکات الشعرا” کس نے لکھا ہے؟
میرحسنؔ | میرتقی میرؔ |
قدرت اللہ شوقؔ | میرانیسؔ |
جواب: میرتقی میرؔ
سوال نمبر: 12 شیفتہؔ کے تذکرے کا کیا نام ہے؟
گلشنِ بے خار | گلشن ہند |
چمنستان شعراء | سخن الشعرا |
جواب: گلشنِ بے خار
سوال نمبر: 13 “آب حیات” کا خالق کون ہے؟
محمد حسین آزاد | حالیؔ |
سرسید احمدخاں | شبلیؔ |
جواب:محمد حسین آزاد
سوال نمبر: 14 “بوطیقا” کس کی کتاب ہے؟
ارسطو | افلاطون |
سقراط | بقراط |
جواب: ارسطو
سوال نمبر: 15 حالیؔ کی کتاب کا نام ہے۔
ابن الوقت | مراۃ الشعر |
شعرالہند | مقدمہ شعر و شاعری |
جواب: مقدمہ شعر و شاعری
سوال نمبر: 16 “غزل نیم وحشی صنف سخن ہے” کس ناقد کا قول ہے؟
کلیم الدین احمد | مجنوں گورکھپوری |
احتشام حسین | محمد حسن |
جواب: کلیم الدین احمد
سوال نمبر: 17 “ہندوستان کی الہامی کتابیں دو ہیں ایک وید مقدس، دوسری دیوانِ غالب۔” کس نقاد کا قول ہے؟
عبدالرحمٰن بجنوری | اخترانصاری |
فراقؔ | حالی |
جواب: عبدالرحمٰن بجنوری
سوال نمبر: 18آل احمد سرور کی کتاب ہے۔
انتقاد | روحِ اقبال |
تنقیدی اشارے | ادبی تنقید |
جواب: تنقیدی اشارے
سوال نمبر: 19 “فن داستان گوئی” کس کی تصنیف ہے؟
کلیم الدین احمد | راہی معصوم رضا |
گیان چند | وقار عظیم |
جواب: کلیم الدین احمد
سوال نمبر: 20 “تفہیم غالب” کس کی کتاب ہے؟
مالک رام | شمس الرحمٰن فاروقی |
وزیر آغا | حنیف نقوی |
جواب: شمس الرحمٰن فاروقی
سوال نمبر: 21 حافظ محمود شیرانی کی کون سی کتاب ہے؟
پنجاب میں اردو | آئین اکبری |
آبِ کوثر | آثار الصنادید |
جواب: پنجاب میں اردو
سوال نمبر: 22 “قصہ مہر افروز و دلبر” کس کی دریافت ہے؟
سوال نمبر: 22 “مہالکشمی کا پل”کا خالق کون ہے؟
مسعود حسین خاں | رشید حسن خاں |
مولوی عبدالحق | قاضی عبدالودود |
جواب: مسعود حسین خاں
سوال نمبر: 23 “اردو املا” کس کی کتاب ہے؟
خلیق انجم | نذیراحمد |
تنویر احمد علوی | رشید حسن خاں |
جواب: رشید حسن خاں
سوال نمبر:24 سرسید نے کون سا رسالہ نکالا؟
نگار | مخزن |
تہذیب الاخلاق | شاعر |
جواب: تہذیب الاخلاق
سوال نمبر: 25 “قیامت کے روز خدا مجھ سے سوال کرے گا کہ دنیا سے کیا لائے ہو تو یہی کہوں گا کہ حالی سے مسدس لکھوا لایا ہوں” یہ قول کس کا ہے؟
سرسید | شبلیؔ |
غالبؔ | محمد حسین آزادؔ |
جواب: سرسید
سوال نمبر: 26 ان میں کون سا قرۃ العین کا سوانحی ناول ہے؟
گردشِ رنگِ چمن | آگ کا دریا |
کارِ جہاں دراز ہے | آخر شب کے ہم سفر |
جواب: کارِ جہاں دراز ہے
جلد اول 1947 پر ختم ہوتی ہے۔ جلد دوم 1948 سے 1961 اور 76 تک کا افسانہ ہے۔ اور جلد سوم “شاہراہِ حریر” کے ابواب 1993ء سے 2000 تک مختلف اوقات میں شائع ہوتے رہے۔ اس ناول کا نام علامہ اقبال کے اس شعر سے ماخوذ ہے:۔
باغ بہشت سے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوں
کار جہاں دراز ہے اب مرا انتظار کر
علامہ اقبالؔ
سوال نمبر: 27 “کوکھ جلی” کس کا افسانوی مجموعہ ہے؟
راجندرسنگھ بیدی | کرشن چندر |
جوگندر پال | پریم پال اشک |
جواب: راجندرسنگھ بیدی
سوال نمبر: 28 “سلطانہ” کردار کا خالق کون ہے؟
جوشؔ | فراقؔ |
اخترالایمان | سردار جعفری |
جواب:علی سردارجعفری
سردار جعفری نے اپنی نظموں میں کئی جگہ اپنی بیوی “سلطانہ منہاج” کے لیے سلطانہ کردار کو استعمال میں لایا ہے۔
ایک ان کی نظم “میرا سفر” ہے اس کے اشعار درج ذیل ہیں:۔
جاڑوں کی ہوائیں دامن میں |
جب فصل خزاں کو لائیں گی |
رہ رو کے جواں قدموں کے تلے |
سوکھے ہوئے پتوں سے میرے |
ہنسنے کی صدائیں آئیں گی |
دھرتی کی سنہری سب ندیاں |
آکاش کی نیلی سب جھیلیں |
ہستی سے مری بھر جائیں گی |
اور سارا زمانہ دیکھے گا |
ہر قصہ مرا افسانہ ہے |
ہر عاشق ہے سردارؔ یہاں |
ہر معشوقہ سلطانہؔ ہے |
اخترالایمان کی بیوی کا نام بھی سلطانہ تھا لیکن انہوں نے استعمال بھی نہیں کیا۔
۔3؍مئی ۱۹۴۷کے ہولناک ماحول میں سلطانہ منصوری سے اخترالایمان کی شادی ہوئی اورسلطانہ منصوری سلطان ایمان بن گئیں
سوال نمبر : 29 “شمن” کس ناول کا کردارہے؟
ضدی | ٹیڑھی لکیر |
شب گزید | غبارشب |
جواب: ٹیڑھی لکیر
سوال نمبر: 30 “ننگی آوازیں” اور “خوشیا” کا خالق کون ہے؟
اقبال مجید | خواجہ احمد عباس |
منٹو | پریم چند |
جواب:منٹو
سوال نمبر: 31 “ساقی نامہ” کس کی نظم ہے؟
اقبالؔ | امیر مینائی |
جوشؔ | حسرتؔ |
جواب: اقبالؔ
سوال نمبر:32 “غبارخاطر” کا کس صنف سے تعلق ہے؟
افسانہ | ناول |
مکتوب نگاری | خاکہ |
جواب: مکتوب نگاری
غبار خاطر ابو الکلام آزاد کے خطوط کا مجموعہ ہے۔ یہ تمام خطوط نواب صدر یار جنگ مولانا حبیب الرحمن خاں شروانی رئیس بھیکم پور ضلع علی گڑھ کے نام لکھے گئے تھے۔ یہ خطوط قلعہ احمد نگر میں 1942ء تا 1945ء کے درمیان زمانہ اسیری میں لکھے گئے۔
سوال نمبر: 33 “حیات جاوید” کس کی سوانح ہے؟
سرسید | حالیؔ |
غالبؔ | شبلیؔ |
جواب: سرسید
الطاف حسین حالی نے سرسید کی سوانح حیات “حیاتِ جاوید” لکھی تھی۔
سوال نمبر: 34 “اس آباد خرابے میں” کس شاعر کی خودنوشت ہے؟
اخترالایمان | میراجی |
ساحرؔ | مجازؔ |
جواب: اخترالایمان
سوال نمبر: 35 “ارمغان حجاز” کا سن تصنیف کیا ہے؟
1939 | 1936 |
1935 | 1938 |
جواب: 1938
بانگِ درا: 1924، بال جبریل: 1935،ضربِ کلیم: 1936،ارمغانِ حجاز: 1938
سوال نمبر : 36 چکبستؔ کی حیثیت کس نوع کی شاعری سے قائم ہوتی ہے؟
اصلاحی | رومانی |
المیاتی | قومی و وطنی |
جواب: قومی و وطنی
سوال نمبر: 37 “دکن میں اردو” کس کی کتاب ہے؟
نورالحسن ہاشمی | نصیرالدین ہاشمی |
جمیلہ ہاشمی | محمود ہاشمی |
جواب: نصیرالدین ہاشمی دکن میں اردو (1923)
سوال نمبر: 38 اقبال کے کس مجموعے کو گل سر سبز کہا گیا ہے؟
بال جبریل | بانگ درا |
ارمغان ِ حجاز | زبورِ عجم |
جواب: بانگ درا
سوال نمبر: 39 “آوارہ” کس شاعر کی نظم کا عنوان ہے؟
ساحرؔ | مجروحؔ |
جوشؔ | مجازؔ |
جواب:مجاز
سوال نمبر: 40 میرا جی کس تحریک سے متعلق تھے؟
حلقہ ء اربابِ ذوق | رومانی تحریک |
سرسید تحریک | ترقی پسند تحریک |
جواب: حلقہ اربابِ ذوق
سوال نمبر: 41 “بنت لمحات” کس کا شعری مجموعہ ہے؟
احسان دانش | شبلیؔ |
حالیؔ | اخترالایمان |
جواب: اخترالایمان
سوال نمبر:42 انجمن ترقی پسند مصنفین کا آغاز کس سن میں ہوا؟
1932 | 1936 |
1937 | 1938 |
جواب: 1936
سوال نمبر: 43 “روشنائی” کس کی کتاب ہے؟
سجاد ظہیر | سجاد حسین |
نیاز فتح پوری | سجاد حیدریلدرم |
جواب: سجاد ظہیر
سوال نمبر: 44 اقبالؔ نے 1909 میں “شکوہ” کس جلسہ میں پیش کیا؟
انجمن ترقی پسند مصنفین | انجمن پنجاب لاہور |
انجمن ترقی اردو | انجمن حمایت الاسلام |
جواب: انجمن حمایت الاسلام
سوال نمبر: 45 “تاریک سیارہ” کس کا شعری مجموعہ ہے؟
میراجی | سردار جعفری |
ن۔ م۔ راشد | اخترالایمان |
جواب:اخترالایمان
سوال نمبر: 46 “منگو کوچوان” کس افسانہ کا کردار ہے
چوتھی کا جوڑا | بندراستے |
نیا قانون | کالی شلوار |
جواب:نیاقانون
سوال نمبر: 47 “مرید پور کا پیر” کس کا انشائیہ ہے؟
فرحت اللہ بیگ | پطرس بخاری |
فکرتونسوی | رشید احمد صدیقی |
جواب:پطرس بخاری
سوال نمبر: 48 “چمنستان شعرا” کس کا تذکرہ ہے؟
مصحفیؔ | میرؔ |
قائمؔ | لچھمی نرائن شفیق |
جواب: لچھمی نرائن شفیق
سوال نمبر: 49
پیاسی جو تھی سپاہ ِخدا تین رات کی |
ساحل سر پٹکتی تھیں موجیں فرات کی |
اس شعر میں کون سی صنعت پائی جاتی ہے؟
حسن تعلیل | لف و نثر |
تشبیہ | استعارہ |
جواب: حسن تعلیل
سوال نمبر: 50 “ذوق و شوق” کا خالق کون ہے؟
جوشؔ | اقبالؔ |
فانیؔ | مجازؔ |
جواب: اقبالؔ
یہ نظم پانچ بندوں پر مشتمل ہے۔
سوال نمبر:51 جو غزل عورتوں کی زبان میں کہی جائے اُسے کیا کہتے ہیں؟
ریختی | زنانہ |
قطعہ | تغزل |
جواب: ریختی
سوال نمبر:52 اقبال کا وطن کون سا ہے؟
لاہور | پٹھان کوٹ |
کراچی | سیال کوٹ |
جواب: سیال کوٹ
سوال نمبر:53
زندگی کیا ہے ، عناصِر میں ظُہور ترتیب |
موت کیا ہے انھیں اَجزا کا پریشاں ہونا |
کس کا شعر ہے؟
اقبالؔ | چکبستؔ |
جوشؔ | میرؔ |
جواب: چکبستؔ
سوال نمبر:54 “دادرپل کے بچے” کس کا ناول ہے؟
عصمت | بیدی |
کرشن چند | منٹو |
جواب: کرشن چند
سوال نمبر:55 کون سا ناول عصمت کا نہیں ہے؟
سفینہ غمِ دل | ضدی |
ایک قطرہ خوں | معصومہ |
جواب: سفینہ غمِ دل
سوال نمبر:56 “جب آنکھیں آہن پوش ہوئیں” کا تعلق کس صنف سے ہے؟
خاکہ | ناولٹ |
رپورتاژ | انشائیہ |
جواب: ناولٹ
سوال نمبر:57 “روشنی کی رفتار” کس کا افسانوی مجموعہ ہے؟
غلام عباس | اقبال مجید |
خالدہ حسین | قرۃالعین حیدر |
جواب: قرۃالعین حیدر
افسانوی مجموعے:
ستاروں سے آگے: 1947
شیشے کے گھر: 1954
پت جھڑکی آواز:1966
روشنی کی رفتار: 1982 ایجوکیشنل بک ہاؤس، علی گڑھ
جگنوؤں کی دنیا: 1990
سوال نمبر:58 کرشن چندر کے افسانہ “ہم وحشی ہیں” کا موضوع کیا ہے؟
بیوہ کی شادی | ذات پات کے مسائل |
فسادات | طوائف |
جواب: فسادات
یہ سوال ہی غلط ہے کیوں کہ سوال کرشن چند کے افسانہ “ہم وحشی ہیں” کے بارے میں جب کہ ان کا اس نام سے کوئی بھی افسانہ نہیں ہے اور افسانوی مجموعہ کے موضوعات الگ الگ ہیں۔ پھر بھی اکثر میں انہوں نے فسادات کی بات کی ہے۔
سوال نمبر:59 “گوتم نیلمبر” کس ناول کا کردارہے؟
ضدی | آگ کا دریا |
امراؤ جان | شکست |
جواب:آگ کا دریا
سوال نمبر:60 گنج ہائے گراں مایہ” کا مصنف کون ہے؟
پطرس | رشید احمد صدیقی |
شوکت تھانوی | فرحت اللہ بیگ |
جواب: رشید احمد صدیقی
سوال نمبر:61 “عود ہندی” کس کے خطوط کا مجموعہ ہے؟
امیرخسرو | ابوالکلام آزاد |
حالیؔ | غالبؔ |
جواب: غالبؔ
سوال نمبر:62 قرۃ العین حیدر کا انتقال کس سن میں ہوا؟
2007 | 1999 |
2008 | 2005 |
سوال نمبر:63 گیان پیٹھ ایوارڈ کس شاعرکو دیا گیا ؟
اقبالؔ | فراقؔ |
فیضؔ | جوشؔ |
جواب: فراقؔ
سوال نمبر:64 “شاعرِ مشرق”کس شاعر کو کہا جاتا ہے؟
حسرتؔ | احسان دانشؔ |
امیر خسرو | اقبالؔ |
جواب:اقبال
سوال نمبر:65 “موازنہ انیسؔ و دبیر” کس کی تصنیف ہے؟
شبلی نعمانی | آل احمد سرور |
شمس الرحمٰن فاروقی | احتشام حسین |
جواب: شبلی نعمانی
سوال نمبر:66 “اندو” کس افسانہ کا کردار ہے؟
لاجونتی | گرم کوٹ |
لمبی لڑکی | اپنے دکھ مجھے دیدو |
جواب:اپنے دکھ مجھے دے دو
سوال نمبر:67 “مسجدِ قرطبہ” کس ملک میں ہے؟
ایران | انگلینڈ |
اسپین | عراق |
جواب: اسپین
سوال نمبر:68 “میزان” کس کے مضامین کا مجموعہ ہے؟
فیضؔ | ن۔ م۔ راشد |
انتظار حسین | سردار جعفری |
جواب: فیضؔ
سوال نمبر:69 “خدائےسخن” کس شاعر کو کہتے ہیں؟
مومنؔ | غالبؔ |
ذوقؔ | میرتقی میرؔ |
جواب: میرتقی میرؔ
سوال نمبر:70 “تشبیب” اور “گریز” کس صنف کے اجزائے ترکیبی ہیں؟
قصیدہ | مرثیہ |
غزل | مثنوی |
جواب: قصیدہ
سوال نمبر:71 “نادِرات شاہی”کا مرتب کون ہے؟
نذیر احمد | امتیاز علی خاں عرشی |
رشیدحسن خاں | تنویر احمد علوی |
جواب: امتیاز علی خاں عرشی
سوال نمبر:72 “گزرا ہوا زمانہ” کس کا مضمون ہے؟
سرسید | محسن الملک |
محمد حسین آزاد | ماسٹر رام چند |
جواب: سرسید
سوال نمبر:73 “رقص” کس شاعر کی نظم ہے؟
کیفی اعظمی | فیضؔ |
میراجی | ن۔ م۔ راشد |
جواب: ن۔ م۔ راشد
سوال نمبر:74 “ننھی کی نانی”کس کا افسانہ ہے؟
عصمت چغتائی | پریم چند |
منٹو | جیلانی بانو |
جواب: عصمت چغتائی
سوال نمبر:75 “سرکشیِ ضلع بجنور” کس کی کتاب ہے؟
ذکاءاللہ | سرسید |
پیارے لال آشوب | چراغ علی |
جواب: سرسید
ماشاءاللہ آپ نے مکمل پچہتر سوال مع جواب اور وضاحت دیکھ چکے ہیں۔ آپ فائدہ اٹھائے تو دوسروں تک بھی پہنچا دیں۔