JK SET Urdu Paper III 2018 Detailed Discussion

JK SET Urdu Paper III 2018

JK SET Urduکشمیر سیٹ کا امتحان جلد ہی ہونے والا ہے اور کسی بھی امتحان میں اس کے گزشتہ پرچے اہم رول ادا کرتے ہیں اس سے امتحان کا معیار سمجھنے میں مدد ملتی ہے لہذا آپ کی خدمت میں حاضر ہے، کشمیر سیٹ 2018 کا پرچہ سوم اردو۔

کشمیر سیٹ 2018

پرچہ سوم

سوال نمبر: 01 خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کی تصنیف ہے:۔

پھول بنسب رس
نورسشکار نامہ

جواب: شکار نامہ

’نورس‘ ابراہیم عادل شاہ ثانی کا پسندیدہ لفظ ہے یہ لفظ اسے اتنا پیار ا تھا کہ اس نے کئی اشیا کے نام ا س لفظ سے جوڑ دیے تھے ۔مثلاّ’کتاب نورس‘ ، ’شراب نورس‘،’نورس علم ‘ ، ’نورس پیکر ہاتھی‘ ،’نورس مہر‘ ، ’نورس محل‘ ،’لشکر نورس‘ وغیرہ ۔’کتابِ نورس‘ فن موسیقی کی کتاب ہے ۔اس میں مختلف راگوں میں گائے ہوئے ابراہیم کے 59 گیت ہیں ۔راگ بھوپالی میں 2 ،رام کری میں2، بھیروراگ میں 6 ، ہجز میں 1 ، مارو راگ میں 2 ، آساوری میں 2، دیسی راگ میں2، پوریا میں 1، براری میں1، ٹو ڈی میں4، ملھار راگ میں5، گوری میں2 ، کلیان راگ میں4، دھناسری میں2، کنڑا یا کرناٹی میں19، اور کیدار راگ میں 4 ۔ نورس کے ہر گیت کو انترا، بین اور آبھوگ سرخیوں کے تحت علاحدہ علاحدہ کیا گیا ہے ۔ گیت کے ہر حصے میں دو، تین یا چار مصارع ہیں۔ فن موسیقی کی رو سے ہر گیت چار حصوں میں تقسیم ہوتا ہے ۔ اِستھائی، انَترا، سنچاری اورآبھوگ ۔آسانی کے لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ا ستھائی یعنی گیت کا اول حصہ ، انترا دوسرا ،سنچاری تیسرا اور آبھوگ چوتھا حصہ ۔لیکن کتاب نورس میں صرف گیت کے تین حصوں کا ہی ذکر ہے ۔

پھول بن

مجلس اشاعت دکھنی مخطوطات نے پہلی دفعہ 1937ء میں پھولبن شائع کی۔ اس کی ترتیب و تدوین پروفیسر سروری مرحوم نے کی تھی۔

نصیرالدین ہاشمی، زور، اور جمیل جالبی کے مطابق: انہوں نے ایک فارسی قصے "بساتین الانس” (مصنفہ احمد حسن دبیر عید روسی) کو سامنے رکھ کر "پھولبن” کے نام سے 1066ھ بمطابق 1655ء میں دکھنی میں نظم کیا۔

عبدالقادرسروری کے مطابق 1076ھ ہے۔

سوال نمبر: 02    "سب رس” کا سنِ تصنیف کیا ہے؟

16351670
17601640

جواب: 1635

سب رس ملا وجہی نے عبداللہ قلی قطب شاہ کے عہد میں تحریر کی (1635 عیسوی یا 1045 ہجری)، اسے پہلی بار مولوی عبدالحق نے 1932 میں انجمن ترقی اردو کی طرف سے شائع کیا اور ساتھ میں مقدمہ بھی تحریر کیا

سوال نمبر: 03 "سیف الملوک و بدیع الجمال” کا خالق کون ہے؟

غواصیؔفائزؔ
مقیمیؔشوقیؔ

جواب: غواصیؔ

سوال نمبر: 04 "بوستانِ خیال” کس کی مثنوی ہے؟

ملک خوشنودؔعبدلؔ
سراجؔ اورنگ آبادیقطبیؔ

جواب: سراجؔ اورنگ آبادی

سوال نمبر: 05 بہمنی دور کا شاعر ہے؟

ولیؔنظامیؔ
ابن نشاطیؔملا وجہیؔ

جواب: نظامیؔ

نظامی بیدری

نام : فخر دین، تخلص : نظامی

جب مصنف نے خود اپنا نام بار بار فخر دین لکھا ہے اسے "فخرالدین” لکھنا صحیح نہیں ہے۔

وہ احمد شاہ ولی البہمنی کے زمانہ میں بیدر میں تھے۔ وہ فارسی داں تھے اس لیے کہ مثنوی کے سارے عنوانات فارسی میں لکھے گئے ہیں۔

ولی دکنی

نام: گلشن ہند، تذکرہء میر حسن، تذکرہ گلشنِ سخن، مخزن نکات، سخن شعرا، آثار الشعرا اور ولی گزجراتی از ظہیر الدین مدنی میں ان کا نام "ولی اللہ ” یا "شاہ ولی اللہ” لکھا ہے۔

مخزنِ شعرا، چمنستان شعرا، تذکرہ ء ریختہ گویاں، مجموعہءنغز ، تذکرہ مسرت افزا وغیرہ میں "محمد ولی” بتایا گیا ہے۔ گلشن گفتار مصنّفہ حمید اورنگ آبادی میں ولی کا نام "ولی محمد” بتایا گیاہے۔ولی کے محبوب دوست سید ابوالمعالی کے لڑکے سید محمد تقی کے نقل کردہ دیوانِ ولی کے پہلے صفحے پر یہ عبار ت ملتی ہے:۔

"تصنیفِ مغفرت پناہ میاں ولی محمدمتوطن دکھن۔”

ان شواہد کی روشنی میں یہ بات صاف ہو جاتی ہے کہ حضرت ولی کا نام ولی محمد تھا اور ولی اللہ کوئی اور بزرگ تھے جن کا تعلق وجیہ الدین علوی گجراتی کے خاندان سے تھا۔

اہلِ گجرات کا کہنا یہ ہے کہ ولی کا صحیح نام محمد ولی اللہ تھا اور وطن احمد آباد (گجرات)۔ والد کا نام شریف محمد (متوفی 1072ھ) تھا اور وہ احمد آبادکے مشہور بزرگ صوفی خاندان شاہ وجیہہ الدین گجراتی(متوفی 998ھ) کے بھائی شاہ نصراللہ کے خاندان سے تھے۔

اہلِ دکن کی تحقیق کے متعلق ولی کا صحیح نام ولیؔ محمد تھا اور ان کا وطن اصلی اورنگ آباد ، دکن

اس بات پر البتہ دونوں خطّوں کے حضرات متفق ہیں کہ ولیؔ نے احمد آباد میں تعلیم پائی۔

ولی نے احمد آباد میں حضرت شاہ وجیہہ الدین ؒ کی خانقاہ کے مدرسے میں شیخ نورالدین سہروردیؔ سے اکتساب علم کیا۔ شیخ موصوف اپنے وقت کے بڑے عالم فاضل بزرگ تھے۔ شاعری میں ولیؔ نے اپنے کو شاہ گلشن کا شاگرد لکھا ہے۔

شاہ گلشن کا پورا نام شیخ سعدالدین دہلوی تھا۔ یہ شاہ گل سرہندی کے مُرید تھے۔ پیر کے نام کی رعایت سے گلشن کے استاد مرزا بیدل نے ان کا تخلص گلشن تجویز کیا تھا۔

وطن: ولی کے باپ یا دادا گجرات سے ہجرت کر گئے تھے۔ ۔۔ دکن میں رہنے کے باوجود گجرات سے ان کا تعلق باقی تھا۔ ۔۔۔ دکن میں آکر دکنی ہوگئے تھے۔

لقب: شمس الدین

پیدائش: اورنگ آباد 1668ء

ملا وجہی

ملا اسداللہ وجہی (1070ھ بمطابق 1659ء)

پیدائش : 1566یا 1567ء

ملا وجہی محمد قلی قطب شاہ کے دربار کا ملک الشعرا تھا

فارسی کلام میں اس کا تخلص "وجہی” بھی اور "وجیہی” و "وجیہ”بھی ۔ قطب مشتری میں ہر جگہ تخلص "وجیہی” آیا ہے لیکن "سب رس” میں ہر جگہ وجہی لکھاہے۔ "حدیقۃالسلاطین” میں بھی اسے ملا وجہی شاعر دکنی لکھا ہے۔

اسمم اسد اللہ وجہی است تخلص                       (تاج الحقائق مرتبہ ڈاکٹر نورالسعید اختر ص3)

ابن نشاطی

شیخ محمد مظہر الدین ابن شیخ فخرالدین ابن نشاطی

پھولبن کا ایک ناقص الآخرنسخہ شیخ چاند صاحب کو محمد اکبر خاں انسپکٹر محکمہ تعلیم پونا کی وساطت سے ملا تھا جس پر اس طرح نام تحریر تھا۔

"ایں قصہ پھول بن از گفتارِ شیخ المشایخ شیخ محمد مظہر ابن شیخ فخرالدین۔”

پیدائش : 1040 ھ اور 1045 کے درمیان

ابن نشاطی کے کارنامہ کا ذکر سب سے پہلے غالباً اسٹیوارٹ نے کیا جس کی فہرست میں "پھولبن” شامل تھی، لیکن مصنف کے حالات میں خاموشی اختیار کیا۔

ابن نشاطی کا تذکرہ سب سے پہلے گارساںدتاسی نے کسی قدر تفصیل کے ساتھ کیا ہے، لیکن وہ اس کا دوسرا نام آواری سمجھتا تھا اور اسی نام کے تحت اس نے مصنف اور پھولبن کے واقعات لکھے ہیں:”آواری(ابن نشاطی) ایک مسلمان مصنف ہے ، جو شیعہ مذہب سے تعلق رکھتا ہے”

اردوئے قدیم” میں ابن نشاطی پر حسب ذیل نوٹ لکھا گیا ہے:۔

"ابن نشاطی گولکنڈہ کا باشندہ ہے اور سلطان عبداللہ قطب شاہ کا درباری شاعر ہے۔ اس نے دوکتابیں لکھی ہیں اور انہیں عبداللہ کے نام سے نامزد کیا ہے۔”

ڈاکٹر محی الدین قادری زور "اردو شہ پارے ” میں لکھتے ہیں :۔

"وہ (ابن نشاطی)۔۔۔۔ نثر نویس تھا اور اس سے قبل شعر گوئی کی کوشش نہیں کی تھی۔۔۔۔۔صرف فیروز، محمود خلیقی (خیالی) اور شوقی کو پسند کرتا ہے۔ "

سوال نمبر: 06

اردو کا پہلا باقاعدہ قصیدہ گو کون ہے؟

غواصیؔذوقؔ
محسنؔغالبؔ

جواب: غواصیؔ

مقدمہ کلیات غواصی، محی الدین قادری زور

سوال نمبر: 07 اردو کا پہلا صاحب دیوان شاعر کون ہیں؟

قلی قطب شاہمومنؔ
آبروؔغالبؔ

جواب: قلی قطب شاہ

سوال نمبر: 08 "قطب مشتری” کس کی مثنوی ہے؟

قلی قطب شاہعلی عادل شاہ
ملاوجہیہاشمی

جواب: ملاوجہی

سوال نمبر: 09 ریختی کا موجد کسے کہا جاتا ہے؟

فائزؔشاکرناجیؔ
آتشؔہاشمی

جواب: ہاشمی

ادبی اصناف : گیان چند جین

سوال نمبر: 10

اردو کی سب سے طویل مثنوی ہے؟

مثنوی خاورنامہمن لگن
علی نامہگلشنِ عشق

جواب: مثنوی خاورنامہ

سوال نمبر: 11 نکات الشعرا” کس نے لکھا ہے؟

میرحسنؔمیرتقی میرؔ
قدرت اللہ شوقؔمیرانیسؔ

جواب: میرتقی میرؔ

سوال نمبر: 12 شیفتہؔ کے تذکرے کا کیا نام ہے؟

گلشنِ بے خارگلشن ہند
چمنستان شعراءسخن الشعرا

جواب: گلشنِ بے خار

سوال نمبر: 13    "آب حیات” کا خالق کون ہے؟

محمد حسین آزادحالیؔ
سرسید احمدخاںشبلیؔ

جواب:محمد حسین آزاد

سوال نمبر: 14    "بوطیقا” کس کی کتاب ہے؟

ارسطوافلاطون
سقراطبقراط

جواب: ارسطو

سوال نمبر: 15    حالیؔ کی کتاب کا نام ہے۔

ابن الوقتمراۃ الشعر
شعرالہندمقدمہ شعر و شاعری

جواب: مقدمہ شعر و شاعری

سوال نمبر: 16    "غزل نیم وحشی صنف سخن ہے” کس ناقد کا قول ہے؟

کلیم الدین احمدمجنوں گورکھپوری
احتشام حسینمحمد حسن

جواب: کلیم الدین احمد

سوال نمبر: 17 "ہندوستان کی الہامی کتابیں دو ہیں ایک وید مقدس، دوسری دیوانِ غالب۔” کس نقاد کا قول ہے؟

عبدالرحمٰن بجنوریاخترانصاری
فراقؔحالی

جواب: عبدالرحمٰن بجنوری

سوال نمبر: 18آل احمد سرور کی کتاب ہے۔

انتقادروحِ اقبال
تنقیدی اشارےادبی تنقید

جواب: تنقیدی اشارے

سوال نمبر: 19    "فن داستان گوئی” کس کی تصنیف ہے؟

کلیم الدین احمدراہی معصوم رضا
گیان چندوقار عظیم

جواب: کلیم الدین احمد

سوال نمبر: 20    "تفہیم غالب” کس کی کتاب ہے؟

مالک رام شمس الرحمٰن فاروقی
وزیر آغاحنیف نقوی

جواب: شمس الرحمٰن فاروقی

سوال نمبر: 21    حافظ محمود شیرانی کی کون سی کتاب ہے؟

پنجاب میں اردوآئین اکبری
آبِ کوثرآثار الصنادید

جواب: پنجاب میں اردو

سوال نمبر: 22    "قصہ مہر افروز و دلبر” کس کی دریافت ہے؟

                                                                            

سوال نمبر: 22    "مہالکشمی کا پل”کا خالق کون ہے؟

مسعود حسین خاںرشید حسن خاں
مولوی عبدالحققاضی عبدالودود

جواب: مسعود حسین خاں

اس کو ترتیب دے کر 1966 میں زیورِ طبع سے آراستہ کیا۔

سوال نمبر: 23    "اردو املا” کس کی کتاب ہے؟

خلیق انجمنذیراحمد
تنویر احمد علویرشید حسن خاں

جواب: رشید حسن خاں

سوال نمبر:24    سرسید نے کون سا رسالہ نکالا؟

نگارمخزن
تہذیب الاخلاقشاعر

جواب: تہذیب الاخلاق

سوال نمبر: 25    "قیامت کے روز خدا مجھ سے سوال کرے گا کہ دنیا سے کیا لائے ہو تو یہی کہوں گا کہ حالی سے مسدس لکھوا لایا ہوں”   یہ قول کس کا ہے؟

سرسیدشبلیؔ
غالبؔمحمد حسین آزادؔ

جواب: سرسید

سوال نمبر: 26    ان میں کون سا قرۃ العین کا سوانحی ناول ہے؟

گردشِ رنگِ چمنآگ کا دریا
کارِ جہاں دراز ہےآخر شب کے ہم سفر

جواب: کارِ جہاں دراز ہے

جلد اول  1947 پر ختم ہوتی ہے۔ جلد دوم 1948 سے 1961 اور 76 تک کا افسانہ ہے۔ اور جلد سوم "شاہراہِ حریر” کے ابواب 1993ء سے 2000 تک مختلف اوقات میں شائع ہوتے رہے۔ اس ناول کا نام علامہ اقبال کے اس شعر سے ماخوذ ہے:۔

باغ بہشت سے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوں

کار جہاں دراز ہے اب مرا انتظار کر

علامہ اقبالؔ

سوال نمبر: 27    "کوکھ جلی” کس کا افسانوی مجموعہ ہے؟

راجندرسنگھ بیدیکرشن چندر
جوگندر پالپریم پال اشک

جواب: راجندرسنگھ بیدی

سوال نمبر: 28    "سلطانہ” کردار کا خالق کون ہے؟

جوشؔفراقؔ
اخترالایمانسردار جعفری

جواب:علی سردارجعفری

سردار جعفری نے اپنی نظموں میں کئی جگہ اپنی بیوی "سلطانہ منہاج” کے لیے سلطانہ کردار کو استعمال میں لایا ہے۔

ایک ان کی نظم "میرا سفر” ہے اس کے اشعار درج ذیل ہیں:۔

جاڑوں کی ہوائیں دامن میں
جب فصل خزاں کو لائیں گی
رہ رو کے جواں قدموں کے تلے
سوکھے ہوئے پتوں سے میرے
ہنسنے کی صدائیں آئیں گی
دھرتی کی سنہری سب ندیاں
آکاش کی نیلی سب جھیلیں
ہستی سے مری بھر جائیں گی
اور سارا زمانہ دیکھے گا
ہر قصہ مرا افسانہ ہے
ہر عاشق ہے سردارؔ یہاں
ہر معشوقہ سلطانہؔ ہے
میرا سفر

اخترالایمان کی بیوی کا نام بھی سلطانہ تھا لیکن انہوں نے استعمال بھی نہیں کیا۔

۔3؍مئی ۱۹۴۷کے ہولناک ماحول میں سلطانہ منصوری سے اخترالایمان کی شادی ہوئی اورسلطانہ منصوری سلطان ایمان بن گئیں

سوال نمبر : 29    "شمن” کس ناول کا کردارہے؟

ضدیٹیڑھی لکیر
شب گزیدغبارشب

جواب: ٹیڑھی لکیر

سوال نمبر: 30    "ننگی آوازیں” اور "خوشیا” کا خالق کون ہے؟

اقبال مجیدخواجہ احمد عباس
منٹوپریم چند

جواب:منٹو

سوال نمبر: 31    "ساقی نامہ” کس کی نظم ہے؟

اقبالؔامیر مینائی
جوشؔحسرتؔ

جواب: اقبالؔ

سوال نمبر:32    "غبارخاطر” کا کس صنف سے تعلق ہے؟

افسانہناول
مکتوب نگاریخاکہ

جواب: مکتوب نگاری

غبار خاطر ابو الکلام آزاد کے خطوط کا مجموعہ ہے۔ یہ تمام خطوط نواب صدر یار جنگ مولانا حبیب الرحمن خاں شروانی رئیس بھیکم پور ضلع علی گڑھ کے نام لکھے گئے تھے۔ یہ خطوط قلعہ احمد نگر میں 1942ء تا 1945ء کے درمیان زمانہ اسیری میں لکھے گئے۔

سوال نمبر: 33    "حیات جاوید” کس کی سوانح ہے؟

سرسیدحالیؔ
غالبؔشبلیؔ

جواب: سرسید

الطاف حسین حالی نے سرسید کی سوانح حیات "حیاتِ جاوید” لکھی تھی۔

سوال نمبر: 34    "اس آباد خرابے میں” کس شاعر کی خودنوشت ہے؟

اخترالایمانمیراجی
ساحرؔمجازؔ

جواب: اخترالایمان

سوال نمبر: 35    "ارمغان حجاز” کا سن تصنیف کیا ہے؟

19391936
19351938

جواب: 1938

بانگِ درا: 1924، بال جبریل: 1935،ضربِ کلیم: 1936،ارمغانِ حجاز: 1938

سوال نمبر : 36    چکبستؔ کی حیثیت کس نوع کی شاعری سے قائم ہوتی ہے؟

اصلاحیرومانی
المیاتیقومی و وطنی

جواب: قومی و وطنی

سوال نمبر: 37    "دکن میں اردو” کس کی کتاب ہے؟

نورالحسن ہاشمینصیرالدین ہاشمی
جمیلہ ہاشمیمحمود ہاشمی

جواب: نصیرالدین ہاشمی دکن میں اردو (1923)

سوال نمبر: 38                اقبال کے کس مجموعے کو گل سر سبز کہا گیا ہے؟

بال جبریلبانگ درا
ارمغان ِ حجاززبورِ عجم

جواب: بانگ درا

سوال نمبر: 39      "آوارہ” کس شاعر کی نظم کا عنوان ہے؟

ساحرؔمجروحؔ
جوشؔمجازؔ

جواب:مجاز

سوال نمبر: 40       میرا جی کس تحریک سے متعلق تھے؟

حلقہ ء اربابِ ذوقرومانی تحریک
سرسید تحریکترقی پسند تحریک

جواب: حلقہ اربابِ ذوق

سوال نمبر: 41    "بنت لمحات” کس کا شعری مجموعہ ہے؟

احسان دانششبلیؔ
حالیؔاخترالایمان

جواب: اخترالایمان

سوال نمبر:42    انجمن ترقی پسند مصنفین کا آغاز کس سن میں ہوا؟

19321936
19371938

جواب: 1936

سوال نمبر: 43    "روشنائی” کس کی کتاب ہے؟

سجاد ظہیرسجاد حسین
نیاز فتح پوریسجاد حیدریلدرم

جواب: سجاد ظہیر

سوال نمبر: 44      اقبالؔ نے 1909 میں "شکوہ” کس جلسہ میں پیش کیا؟

انجمن ترقی پسند مصنفینانجمن پنجاب لاہور
انجمن ترقی اردوانجمن حمایت الاسلام

جواب: انجمن حمایت الاسلام

سوال نمبر: 45    "تاریک سیارہ” کس کا شعری مجموعہ ہے؟

میراجیسردار جعفری
ن۔ م۔ راشداخترالایمان

جواب:اخترالایمان

سوال نمبر: 46    "منگو کوچوان” کس افسانہ کا کردار ہے

چوتھی کا جوڑابندراستے
نیا قانونکالی شلوار

جواب:نیاقانون

سوال نمبر: 47    "مرید پور کا پیر” کس کا انشائیہ ہے؟

فرحت اللہ بیگپطرس بخاری
فکرتونسویرشید احمد صدیقی

جواب:پطرس بخاری

سوال نمبر: 48    "چمنستان شعرا” کس کا تذکرہ ہے؟

مصحفیؔمیرؔ
قائمؔلچھمی نرائن شفیق

جواب: لچھمی نرائن شفیق

سوال نمبر: 49

پیاسی جو تھی سپاہ ِخدا تین رات کی
ساحل سر پٹکتی تھیں موجیں فرات کی

اس شعر میں کون سی صنعت پائی جاتی ہے؟

حسن تعلیللف و نثر
تشبیہاستعارہ

جواب: حسن تعلیل

سوال نمبر: 50    "ذوق و شوق” کا خالق کون ہے؟

جوشؔاقبالؔ
فانیؔمجازؔ

جواب: اقبالؔ

یہ نظم پانچ بندوں پر مشتمل ہے۔

سوال نمبر:51    جو غزل عورتوں کی زبان میں کہی جائے اُسے کیا کہتے ہیں؟

ریختیزنانہ
قطعہتغزل

جواب: ریختی

ادبی اصناف: گیان چند جین

سوال نمبر:52    اقبال کا وطن کون سا ہے؟

لاہورپٹھان کوٹ
کراچیسیال کوٹ

جواب: سیال کوٹ

سوال نمبر:53   

زندگی کیا ہے ، عناصِر میں ظُہور ترتیب
موت کیا ہے انھیں اَجزا کا پریشاں ہونا

کس کا شعر ہے؟

اقبالؔچکبستؔ
جوشؔمیرؔ

جواب: چکبستؔ  

سوال نمبر:54    "دادرپل کے بچے” کس کا ناول ہے؟

عصمتبیدی
کرشن چندمنٹو

جواب: کرشن چند

سوال نمبر:55    کون سا ناول عصمت کا نہیں ہے؟

سفینہ غمِ دلضدی
ایک قطرہ خوںمعصومہ

جواب: سفینہ غمِ دل

سوال نمبر:56    "جب آنکھیں آہن پوش ہوئیں” کا تعلق کس صنف سے ہے؟

خاکہناولٹ
رپورتاژانشائیہ

جواب: ناولٹ

سوال نمبر:57    "روشنی کی رفتار” کس کا افسانوی مجموعہ ہے؟

غلام عباساقبال مجید
خالدہ حسینقرۃالعین حیدر

جواب: قرۃالعین حیدر

افسانوی مجموعے:

ستاروں سے آگے: 1947

شیشے کے گھر: 1954

پت جھڑکی آواز:1966

روشنی کی رفتار: 1982 ایجوکیشنل بک ہاؤس، علی گڑھ

جگنوؤں کی دنیا: 1990

سوال نمبر:58    کرشن چندر کے افسانہ "ہم وحشی ہیں” کا موضوع کیا ہے؟

بیوہ کی شادیذات پات کے مسائل
فساداتطوائف

جواب: فسادات

یہ سوال ہی غلط ہے کیوں کہ سوال کرشن چند کے افسانہ "ہم وحشی ہیں” کے بارے میں جب کہ ان کا اس نام سے کوئی بھی افسانہ نہیں ہے اور افسانوی مجموعہ کے موضوعات الگ الگ ہیں۔ پھر بھی اکثر میں انہوں نے فسادات کی بات کی ہے۔

سوال نمبر:59    "گوتم نیلمبر” کس ناول کا کردارہے؟

ضدیآگ کا دریا
امراؤ جانشکست

جواب:آگ کا دریا

سوال نمبر:60    گنج ہائے گراں مایہ” کا مصنف کون ہے؟

پطرسرشید احمد صدیقی
شوکت تھانویفرحت اللہ بیگ

جواب: رشید احمد صدیقی

سوال نمبر:61    "عود ہندی” کس کے خطوط کا مجموعہ ہے؟

امیرخسروابوالکلام آزاد
حالیؔغالبؔ

جواب: غالبؔ    

سوال نمبر:62    قرۃ العین حیدر کا انتقال کس سن میں ہوا؟

20071999
20082005

سوال نمبر:63    گیان پیٹھ ایوارڈ کس شاعرکو دیا گیا ؟

اقبالؔفراقؔ
فیضؔجوشؔ

جواب: فراقؔ

سوال نمبر:64    "شاعرِ مشرق”کس شاعر کو کہا جاتا ہے؟

حسرتؔاحسان دانشؔ
امیر خسرواقبالؔ

جواب:اقبال

سوال نمبر:65    "موازنہ انیسؔ و دبیر” کس کی تصنیف ہے؟

شبلی نعمانیآل احمد سرور
شمس الرحمٰن فاروقیاحتشام حسین

جواب: شبلی نعمانی

سوال نمبر:66    "اندو” کس افسانہ کا کردار ہے؟

لاجونتیگرم کوٹ
لمبی لڑکیاپنے دکھ مجھے دیدو

جواب:اپنے دکھ مجھے دے دو

سوال نمبر:67    "مسجدِ قرطبہ” کس ملک میں ہے؟

ایرانانگلینڈ
اسپینعراق

جواب: اسپین

سوال نمبر:68    "میزان” کس کے مضامین کا مجموعہ ہے؟

فیضؔن۔ م۔ راشد
انتظار حسینسردار جعفری

جواب: فیضؔ

سوال نمبر:69    "خدائےسخن” کس شاعر کو کہتے ہیں؟

مومنؔغالبؔ
ذوقؔمیرتقی میرؔ

جواب: میرتقی میرؔ

سوال نمبر:70     "تشبیب” اور "گریز” کس صنف کے اجزائے ترکیبی ہیں؟

قصیدہمرثیہ
غزلمثنوی

جواب: قصیدہ

سوال نمبر:71    "نادِرات شاہی”کا مرتب کون ہے؟

نذیر احمدامتیاز علی خاں عرشی
رشیدحسن خاںتنویر احمد علوی

جواب: امتیاز علی خاں عرشی

سوال نمبر:72    "گزرا ہوا زمانہ” کس کا مضمون ہے؟

سرسیدمحسن الملک
محمد حسین آزادماسٹر رام چند

جواب: سرسید

سوال نمبر:73    "رقص” کس شاعر کی نظم ہے؟

کیفی اعظمیفیضؔ
میراجین۔ م۔ راشد

جواب: ن۔ م۔ راشد

سوال نمبر:74    "ننھی کی نانی”کس کا افسانہ ہے؟

عصمت چغتائیپریم چند
منٹوجیلانی بانو

جواب: عصمت چغتائی

سوال نمبر:75    "سرکشیِ ضلع بجنور” کس کی کتاب ہے؟

ذکاءاللہسرسید
پیارے لال آشوبچراغ علی

جواب: سرسید

ماشاءاللہ آپ نے مکمل پچہتر سوال مع جواب اور وضاحت دیکھ چکے ہیں۔ آپ فائدہ اٹھائے تو دوسروں تک بھی پہنچا دیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!